12 May 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan ; Inspector Farrukh Sagheer Bhatti Appointed as SHO Jatli Police Station

کلرسیداں کے انسپکٹر فرخ صغیر بھٹی ایس ایچ او تھانہ جاتلی تعینات

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 12مئی 2026)—کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے پنجاب پولیس کے انسپکٹر فرخ صغیر بھٹی کو ایس ایچ او تھانہ جاتلی تعینات کردیا گیا ان کا تعلق چوآخالصہ کی ڈھوک بابا فیروز سے ہے انہوں نے تھانہ جاتلی کا چارج سنبھالتے ہوئے کہا کہ علاقے سے جرائم کا خاتمہ اور امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور کسی بھی شرپسند کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس دن رات متحرک ہے۔ منشیات فروشوں، اشتہاری مجرمان اور معاشرہ دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ شہری خود کو محفوظ تصور کریں اور اس سلسلے میں پولیس اور عوام کے درمیان تعاون کا ہونا ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے تاکہ چوری و ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پایا جا سکے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram Ul Haq Qureshi | May 12, 2026): Inspector Farrukh Sagheer Bhatti of the Punjab Police, who belongs to Kallar Syedan, has been appointed as the new Station House Officer (SHO) of Jatli Police Station. A resident of Dhok Baba Feroz, Choa Khalsa, he officially assumed charge and stated that eliminating crime and maintaining law and order in the area would be his top priority.

Speaking to local media, SHO Farrukh Sagheer Bhatti said that the police are following a zero-tolerance policy against criminal elements and no individual will be allowed to take the law into their own hands. He emphasised that the police force remains active day and night to protect the lives and property of citizens.

He further stated that the crackdown against drug dealers, proclaimed offenders, and anti-social elements has been intensified. According to him, the police aim to ensure that citizens feel secure, and close cooperation between the public and police is essential for lasting peace.

The newly appointed SHO also announced plans to further strengthen the patrolling system in order to control incidents of theft and robbery in the area.

مزدور رہنما راجہ محمد اشرف کے انتقال پر تعزیت، خدمات کو زبردست خراج تحسین

Tributes Paid to Veteran Labour Leader Raja Muhammad Ashraf After His Demise

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 12مئی 2026)—پنجاب ٹیچرز یونین کے سابق مرکزی رہنما اور آل پاکستان پنشنر ز ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر چوہدری صغیر عالم نے مزدور تحریک کی ایک توانا آواز اورآل پاکستان ملٹری اکاؤنٹس ایمپلائیز ایسوسی ایشن یونائیٹڈ گروپ کے تاحیات چیئرمین راجہ محمد اشرف کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی طویل گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ راجہ محمد اشرف اور ان کے بااعتماد ساتھی چوہدری آصف ایوب مرحوم نے ورکرز کے مفادات کے تحفظ اور مراعات کے حصول کے لئے جرآت اخلاص اور قربانی کی جو روش مثالیں پیش کیں وہ جدوجہد کے ایک سنہری باب کی حیثیت رکھتی ہیں۔سردار حاجی صلاح الدین احمد،احسان الحق قریشی،چوہدری تصور حسین،اسحاق حیدری،خان محمد شبیر خان،بابو محمد ازرم، صوفی محمد جاوید، ممتاز ماہر تعلیم جہانگیر افضل ہاشمی،بزرگ شخصیت وتاریخ دان ماسٹر کرامت حسین، ماسٹر راجہ عبد الرحمٰن اور محمد اظہر نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے مغفرت کی دعا کی۔

Rickshaw Drivers Block Traffic in Kallar Syedan After Fine, Case Registered

چالان پر رکشہ ڈرائیوروں کا احتجاج، کلرسیداں چوک میں ٹریفک بلاک، مقدمہ درج

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 12مئی 2026)—چالان کرنے پر رکشہ ڈرائیوروں نے ٹریفک بلاک کردی۔سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے کار سرکار میں مداخلت اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر بھی افراد کو براہ راست نامزد کرتے دس بارہ دیگر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔سٹی ٹریفک پولیس کے ماجد نے درخواست دی کہ وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ میں چوک کلرسیداں میں ڈیوٹی پر موجود تھا کہ صبح آٹھ بجے کے قریب وقار نامی شخص نے رکشہ غلط جگہ پر پارک کر رکھا تھا جس پر اس کا چالان کیا اور اس کے کاغذات نہ ہونے پر رکشہ کو پولیس اسٹیشن میں بند کردیا وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دھمکیاں دیں بعد ازاں یہ اپنے دیگر رکشہ ڈرائیوروں کے ہمراہ آیا اور اس نے چالان کرنے پر دھمکیاں دیتے ہوئے میں چوک کو ٹریفک کے لیئے بند کردیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انچارج سٹی ٹریفک پولیس انسپکٹر سجاد حسین قریشی اپنے عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور مذاکرات کے بعد گاڑیوں کی امدورفت بحال کروا دی بعد ازاں کلرسیداں پولیس نے سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے مرتب کردہ استغاثہ پر وقار،حیدر،ارسلان، عاصم،توفیق،نبیل اور 10 سے 12 نامعلوم رکشہ ڈرائیوروں کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ انچارج سٹی ٹریفک پولیس سجاد قریشی کے مطابق مجھے اور ٹریفک وارڈنز راشد مسعود کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں گالم گلوچ کیا اور کہا کہ یہاں سے تم بھاگ جاو ورنہ جان سے مار دونگا۔یاد رہے کلرسیداں میں بیشتر سرکاری ادارے برسہا برس سے اپنی رٹ قائم کرنے میں مسلسل ناکام ہیں جس سے ان کی بے توقیری میں بھی اضافہ ہو رھا ہے پنجاب حکومت کو بھی بھاری جرمانوں میں قدرے کمی اور نرمی کرنی چاہیے حالات کے ستائے لوگ جرمانوں کا بوجھ برداشت ہی نہیں کرسکتے جس سے حالات خرابی کی طرف نکل جاتے ہیں۔

22-Year-Old Woman Denies Abduction, Says She Married by Choice

 سالہ22 لڑکی نے اغوا کی تردید کرتے ہوئے پسند کی شادی کا دعویٰ کر دیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 12مئی 2026)— مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا اپنی مرضی سے اظہر محمود کیساتھ نکاح کر لیا ہے اس کے ساتھ خوش ہوں۔اگر میرے خاوند اظہر یا اس کی فیملی کیساتھ کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری میرے ماموں پر عائد ہو گی۔کلر سیداں کے نواحی گاؤں کی 22 سالہ دوشیزہ نے اپنی بیوی ماں کی جانب سے اپنے اغوا کی تردید کر دی اس کی ماں نے اس کے اغوا کے الزام میں عرفان نصیر کو ملزم نامزد کیا گیا تھا مگر دوشیزہ نے ایف آئی آر اور اغوا کو جھوٹ قرار جھوٹ قرار دے دیا اور کہا کہ اس نے اپنی مرضی سے شادی کر لی ہے۔

Uncle of Raja Nabeel Warsi Passes Away, Funeral Prayer to Be Held in Saroha Rajgan

راجہ نبیل وارثی کے چچا عنصر محمود انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج سروہا راجگان میں ادا ہوگی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 12مئی 2026)—مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل راجہ نبیل وارثی کے چچا عنصر محمود انتقال کر گئے نماز جنازہ بروز منگل دن 10بجے سروہا راجگان میں ادا کی جائے گی

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button