15 May 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Three-Day ‘Chief Minister Special Screening Camp’ Launched at Kahuta THQ Hospital
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ میں تین روزہ ''چیف منسٹر سپیشل سکریننگ کیمپ'' کا باقاعدہ آغاز

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15مئی2026)
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ میں تین روزہ ”چیف منسٹر سپیشل سکریننگ کیمپ” کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے حکومت پنجاب کی ہدایت پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ میں ”صحت مند زندگی کی جانب 9 قدم” کے تحت تین روزہ ہیلتھ ویک اور سپیشل سکریننگ کیمپ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ اس مہم کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم شیریں گل اور ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر جاوید اقبال سومرو اور سوشل ویلفیئرآفیسر راجہ ذکاء اللہ نے کیایہ کیمپ 14، 15 اور 16 مئی 2026 تک جاری رہے گا اس کیمپ میں رجسٹریشن، لیبارٹری ٹیسٹ، خاندانی منصوبہ بندی، بچوں کی سکریننگ، اور غذائیت (OTP) سمیت 9 مختلف شعبوں میں مفت طبی معائنہ اور مشاورت فراہم کی جا رہی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق عوام کو دہلیز پر بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اور بیماریوں کی بروقت تشخیص کو یقینی بنانا ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل نے ہسپتال میں انتظامات کا جائزہ لیا اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس تین روزہ مہم سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ ایم ایس ڈاکٹر جاوید اقبال سومرو نے بتایا کہ تمام عملہ الرٹ ہے اور آنے والے مریضوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔





