15 May 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Health Camp Held at MNHC Bakhral, Inaugurated by Raja Sagheer Ahmed

کلر سیداں: ایم این ایچ سی بکھڑال میں ہیلتھ کیمپ کا انعقاد، راجہ صغیر احمد نے افتتاح کیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 15مئی 2026)—ایم این ایچ سی بکھڑال میں ہیلتھ کیمپ کی تقریب جمعرات کو ہوئی جس کا افتتاح رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کیا اس موقع پر ڈی ڈی ایچ او کلرسیداں ڈاکٹر فرحت ابراہیم،ہیلتھ منیجر ڈاکٹر نیلم،ایس ایچ این ایس عثمان غنی،سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی، فرخ سیاب،ٹی ایس آئی راجہ عبدالجبار،نعمان علی،سرمد بٹ بھی موجود تھے رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیراعلی مریم نواز پنجاب کے ہر شہری کو صحت کی جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے کمربستہ ہیں صحت مند پنجاب کے لیئے پنجاب کے لوگوں کا صحت مند ہونا اشد ضروری ہے عوام یوسی سطح کے ان پروگراموں سے فایدہ اٹھائیں اپنے اور اپنے اہل خانہ کے لیئے مفت طبی سہولیات کا فائدہ اٹھائیں،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلرسیداں ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے کہا کہ عوام ہفتہ صحت کی سہولیات سے فائدہ اٹھانے کے لیئے حکومت پنجاب کی ان سہولیات سے استفادہ کریں جہاں انہیں طبی امداد کے ساتھ ساتھ مفت مشورے کی سہولت بھی حاصل ہو گی اس موقع پر راجہ صغیر احمد نے مختلف اسٹالوں کا دورہ کیا جہاں ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے انہیں مفصل بریفنگ دی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram ul Haq Qureshi | May 15, 2026): — A health camp ceremony was held on Thursday at MNHC Bakhral, inaugurated by Member of the Punjab Assembly Raja Sagheer Ahmed. The event was attended by DDO Health Kallar Syedan, Dr Farhat Ibrahim, Health Manager Dr Neelam, SHNS Usman Ghani, former UC Chairman Bishandot Muhammad Zubair Kiani, Farrukh Siyab, TSI Raja Abdul Jabbar, Noman Ali, and Sarmad Butt.

Addressing the ceremony, Raja Sagheer Ahmed said that Punjab Chief Minister Maryam Nawaz is committed to providing modern healthcare facilities to every citizen of Punjab. He emphasised that a healthy Punjab is only possible when its people are healthy and urged the public to benefit from such healthcare programs organised at the union council level. He encouraged families to take advantage of the free medical facilities being offered.

Deputy District Health Officer Kallar Syedan, Dr Farhat Ibrahim, said that the public should benefit from the Health Week facilities introduced by the Punjab government, where people can receive medical assistance as well as free health consultations.

On the occasion, Raja Sagheer Ahmed visited various stalls set up at the health camp, where Dr Farhat Ibrahim briefed him in detail about the facilities and services being provided.

کلر سیداں: اسسٹنٹ کمشنر کی انسدادِ تجاوزات کارروائی، 100 کنال سرکاری اراضی واگزار، فوڈ سیفٹی ٹیم کے چھاپے


Kallar Syedan: Assistant Commissioner Retrieves 100 Kanals of State Land, Food Safety Team Conducts Inspections and Fines, Violators

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 15مئی 2026)—اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر سیدہ زینب حسین نے جمعرات کے روز پیرافورس ہے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے سو کنال کے قریب اراضی قبضہ سے واگزار کرالی اور خبردار کیا کہ آئندہ کسی نے بھی سرکاری اراضی پر قبضہ کی کوشش کی تو اس کا مستقبل جیل ہو گا انہوں نے مرید چوک،تھانہ روڈ سمیت متعدد مقامات پر چیف آفیسر بلدیہ رفعت عباس پاشا کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے سو کنال کے قریب اراضی واگزار کرا لی اور کہا کہ بیول روڈ پر جم،ان ڈور گیمز کے علاؤہ ہاکی فٹبال کے بھی گراونڈ تعمیر کرکے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے بہترین مواقع مہیا کریں گے انہوں نے فوڈ سیفٹی ٹیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک کے ہمراہ چوک پنڈوری، شاہ باغ اور چوآ روڈ میں حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد گوشت فروشوں، بیکری آؤٹ لیٹس اور گوشت بردار گاڑیوں کا معائنہ کیا۔فوڈ سیفٹی آفیسر رابعہ ناصر کیانی اور اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر علشبہ مجید کی قیادت میں ٹیم نے مجموعی طور پر 17 مقامات کا دورہ کیا جن میں 14 گوشت کی دکانیں، ایک میٹ کیرنگ گاڑی اور 2 بیکری آؤٹ لیٹس و پروڈکشن یونٹس شامل تھے۔ دورانِ چیکنگ ناقص صفائی، غیر معیاری انتظامات اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 4 دکانداروں کو مجموعی طور پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 12 کو مزید بہتری کے نوٹسز جاری کئے گئے۔کارروائی کے دوران 2500 کلوگرام گوشت کی جانچ پڑتال کی گئی جبکہ 5 کلو خراب چکن کلیجی تلف کر دی گئی۔ فوڈ سیفٹی حکام نے کہا کہ شہریوں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی کیلئے کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی اور ناقص و مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Inspector Farrukh Sagheer Bhatti Appointed SHO Jatli Police Station, Receives Widespread Congratulations

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 15مئی 2026)—کلر سیداں کے قصبہ چوآخالصہ سے تعلق رکھنے والے معروف پوٹھوہاری ریڈیو کمپیئر اور ادبی شخصیت نیّربھٹی اور اقدس بھٹی کے برادر اکبر انسپکٹر فرخ صغیر بھٹی کو ایس ایچ او تھانہ جاتلی تعینات کر دیا گیا جس پر بانی چیئرمین پوٹھوہاری ادبی بیٹھک راولپنڈی فیصل عرفان و دیگر عہدیداران نعمان مشتاق راجا،شکور احسن،جنید غنی راجا، عثمان اسلم،مسرت شیریں،چندا خیری،راجہ عنصر جمیل سمیت سابق چیئرمین یوسی چوآخالصہ سید راحت علی شاہ،وائس چیئرمین شاہد گجر،سابق سٹی ناظم کلرسیداں شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،چوہدری زین العابدین عباس،مسعود احمد بھٹی،چوھدری توقیر اسلم،چوہدری طارق تاج،وقاص گجر و دیگر نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی ہے اور کہا کہ انسپکٹر فرخ صغیر بھٹی کی یہ کامیابی انکی محنت، ایمانداری، فرض شناسی اور بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے،دعا ہے کہ اللہ تعالی انہیں اپنے فرائض منصبی احسن انداز میں انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے اور عزت و وقار میں مزید اضافہ فرمائے،اہلِ علاقہ کو ان جیسے قابل، بہادر اور باصلاحیت آفیسر پر فخر ہے۔

Shahid Khaqan Abbasi Leaves for Three-Day Visit to Dera Ghazi Khan and Multan

شاہد خاقان عباسی تین روزہ دورے پر ڈیرہ غازیخان اور ملتان روانہ، مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 15مئی 2026)—عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ڈیرہ غازیخان اور ملتان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہو گئے وہ ڈیرہ غازیخان میں سردار ذوالفقار خان کھوسہ کی وفات پر اظہار تعزیت کریں گے شاہد عباسی ملتان میں عوام پاکستان کے مختلف پروگرامز میں شرکت کرنے کے علاؤہ مخدوم جاوید ہاشمی سے بھی ملاقات کریں گے وہ پریس کلب اور بار ایسو سی ایشن سے بھی خطاب کریں گے۔


Annual Prize Distribution Ceremony Held at Kamal Model Public School Chauk Pindori, with Colourful Student Performances

کمال ماڈل پبلک سکول چوک پنڈوڑی کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات، طلبہ کے رنگا رنگ پروگرام پیش

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 15مئی 2026)—کمال ماڈل پبلک سکول چوکپنڈوڑی کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات،طلبہ طالبات نے ملی نغمے،ٹیبلو، قوالی، کراٹے شو پیش کیے،ریٹائرڈ ایس پی راجہ طاہر مہمان خصوصی تھے تقریب میں پرویز اقبال وکی،چوہد ری ندیم الفت،یاسر دانیال اکرم راجہ و دیگر نے بھی شرکت کی۔راجہ طاہر بشیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت درست سمت میں جا رہا ہے، پاکستان کانام پوری دنیا میں عزت سے لیا جاتا ہے پوری قوم اپنی بہادر افواج کو سلام پیش کرتی ہے جن کی بدولت انڈیا کو دھول چٹائی۔آخر میں طلبہ طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

Condolence and Prayer Gathering Held in Dhok Mohra Nagial for Late Zafar Iqbal

ڈھوک موہڑہ نگیال میں ظفر اقبال مرحوم کے ایصالِ ثواب کی محفل، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 15مئی 2026)—کلر سیداں کے پٹوار ی راجہ نعمان ظفر کے والد محترم ظفر اقبال کے ایصال ثواب کی محفل یونین کونسل کنوہا کی ڈھوک موہڑہ نگیال میں ہوئی جس میں پیر صوفی محمد افضل شاہ نقیبی،سردار صلاح الدین احمد،حاجی محمد شریف نقشبندی،حافظ محمد عارف نقیبی، مفتی اکبر زمان اویسی،چوہدری محمد ظہیر،راجہ شاہد محمود،چوہدری تنویر اختر،راجہ مصطفی بابر جنجوعہ،عرفان کیانی، حاجی امتیاز حسین، راجہ عنصر شہزاد،چوہدری حسن اختر،قاسم رضا قریشی،سلیمان مشتاق، نمبردار اسد عزیز،طارق محمود منہاس،چوہدری امتیاز حسین،چوہدری محمد آزاد، راجہ محمد جواد،حاجی محمد ایوب نقیبی،شیخ سلیمان شمسی،شیخ تیمور ایڈووکیٹ و دیگر نے شرکت کی۔چکڑالی کی روحانی شخصیت صاحبزادہ سائیں محمد عباس نے دعا کروائی۔


Chehlum Ceremony of Retired Patwari Nisar Kiani Held in Smot with Participation of Political and Social Figures

سموٹ میں ریٹائرڈ پٹواری نثار کیانی کی تقریب چہلم، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 15مئی 2026)—پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما محمد فیاض کیانی کے بھائی ریٹائرڈ پٹواری نثار کیانی کی تقریب چہلم سموٹ میں ہوئی جس میں رکن صوبائی اسمبلی چوھدری جاوید کوٹر،محمد اعجاز بٹ،حافظ سہیل اشرف ملک،محمد زبیر کیانی، راجہ زاھد خورشید، چوہدری ناصر تاج، چوہدری شاہد گجر، عبدالغفور کیانی،ملک محمد فیاض،صوبیدار غلام ربانی،شیخ حسن سرائیکی،چوہدری طارق تاج،شیخ ظفر جاوید، نمبردار اسد عزیز،شیخ ذوالفقار احمد،شیخ محمد حنیف،چوھدری کلیم رسول،عاطف اعجاز بٹ،عابد زاھدی حاجی اسحاق چوہدری ظہیر محمود، چوھدری محمد ایوب، حامد علی شاہ،حاجی اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود،چوہدری زین العابدین عباس،جاوید کیانی و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button