کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 13مئی 2026)—بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کلرسیداں کے انچارج راجہ محمد عثمان لنگڑیال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والی ایسی خواتین جنہوں نے ابی تک BISP Sim نہیں وصول نہیں کی وہ فوری طور پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے آفس کلر سیدان جا کر سم حاصل کر لیں بصورت دیگر ان کی آنے والی سہ ماہی قسط (امدادی رقم) روک دی جائے گی اور انہیں پروگرام سے خارج کر دیا جائے گا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram ul Haq Qureshi | May 13, 2026): Benazir Income Support Programme officials in Kallar Syedan have urged women beneficiaries who have not yet received their BISP SIM cards to collect them immediately from the local BISP office.
According to Raja Muhammad Usman Langrial, in charge of the Benazir Income Support Programme, Kallar Syedan, women beneficiaries who fail to obtain their SIM cards may face suspension of their upcoming quarterly financial assistance instalment. He further warned that such beneficiaries could also be removed from the program.
He advised all eligible women to visit the BISP office in Kallar Syedan without delay to complete the SIM collection process and avoid interruption of financial support.
Man Opens Fire Over Demand for Payment of Watermelon Credit in Kallar Syedan
ادھار کی رقم واپس مانگنے پر تربوز فروش پر فائرنگ، ملزم کے خلاف مقدمہ درج
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 13مئی 2026)—ادھار کی رقم واپس مانگنے پر ملزم نے گولیاں چلا دیں،کلر سیداں گوجرخان روڈ پر واقع محلہ نواب آباد کے رہائشی محمد ارسلان نے مقدمہ درج کروایا کہ وہ کلر سیداں میں تربوز کا کاروبار کرتا ہے۔مسمی راحید نے ہفتہ قبل مجھ سے چھ روپے کے تربوز ادھار لئے کہ اس کے پاس صرف دو سو روپے ہیں، وقوعہ کے روز ملزم راحید اور فیضان دوبارہ آ گئے اور مجھ سے تربوز مانگے تو میں نے کہا کہ پہلے والے پیسے واپس دیں اور تربوز لے جائیں اس بات پر فیضان طیش میں آ گیا اور پسٹل 30 بور نکال کر سیدھے فائر مجھ پر کئے میں خوش قسمتی سے بچ گیا جبکہ فائر تربوز اور دیوار پر لگے کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔
Funeral Prayers Offered for Uncle of PML-N Kallar Syedan, Additional Secretary General Raja Nabeel Warsi
مسلم لیگ ن کلرسیداں کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل راجہ نبیل وارثی کے چچا عنصر محمود سپرد خاک
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 13مئی 2026)—مسلم لیگ ن کلرسیداں کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل راجہ نبیل وارثی کے چچا عنصر محمود کو سپردخاک کردیا گیا نمازجنازہ میں مسلم لیگ ن کے سٹی صدر چوھدری اخلاق حسین،جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس،سابق سٹی نائب ناظم راجہ ظفر محمود، علامہ محمد اقبال قریشی، مولانا نسیم شوکت،طیب الرحمان،صوبیدار غلام ربانی،مسعود احمد بھٹی، شیخ ظفر جاوید،راجہ واجد، عدیل احمد، چوھدری سعد،راجہ طالب، راجہ امتیاز حسین و دیگر نے شرکت کی۔
Retired Customs Officer Tahir Murtaza Hashmi Passes Away Weeks After Wife Following Food Poisoning
فوڈ پوائزننگ سے متاثرہ ریٹائرڈ کسٹم آفیسر طاہر مرتضیٰ ہاشمی بھی اہلیہ کے انتقال کے تین ہفتے بعد چل بسے
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 13مئی 2026)—ماہر تعلیم قومی ترانہ فاؤنڈیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عزیز احمد ہاشمی کے چچازاد بھائی ریٹائرڈ کسٹم آفیسر طاہر مرتضی ہاشمی انتقال کر گئے یہ اور ان کی اہلیہ فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوئے اور تین ہفتوں میں دونوں چل بسے نمازجنازہ کلرسیداں کے گاؤں پنڈ بینسو میں ادا کی گئی جس میں علامہ اقبال قریشی،قاضی عتیق احمد،مولانا عبد المجید ہاشمی،ہارون کمال ہاشمی،راجہ فضل الرحمان، غلام نبی بٹ،علی اصغر کیانی، قاضی زاھد نعیم،احسان الحق قریشی،ارشد ہاشمی،ارشد بھٹی،علی افسر بھٹی،ساجد ہاشمی، عابد ہاشمی،بدمنیر ہاشمی، سعیدہاشمی،مظہر السلام ہاشمی،عمران اصغر عباسی،اکرام الحق قریشی،بشیر ہاشمی،قدیر ہاشمی،عابد رؤف ،نثار ہاشمی،شکیل ہاشمی و دیگر نے شرکت کی۔