14 May 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: RWMC Director Sheikh Tanveer Akhtar Vows Cleanliness Drive
کلر سیداں میں صفائی مہم تیز کرنے کا عزم

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 14مئی 2026)—آر ڈبلیو ایم سی کے ڈائریکٹر شیخ تنویر اختر نے کہا ہے کہ مریم نواز کے ویژن کے عین مطابق پنجاب کے پر شہر گاؤں گھر اور گلی کو صاف رکھنا ہے اسلام نے صفائی کو نصف ایمان قرار دیا ہے مگر ہم اس پر عملدرآمد نہیں کرتے بلکہ گھروں کا کچرا اٹھا کر باہر گلی میں پھینک دیتے ہیں انہوں نے مسلم لیگ ن کے رہنما چوھدری شاہد اکبر گجر اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری چوہدری کاشف محمود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے انہیں ڈائریکٹر کا منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد دی اور پھول پیش کیے۔تنویر اختر شیخ نے کہا کہ ہماری قیادت نے بھارتی جارحیت کا ڈٹ کا مقابلہ کیا اور اسے بدترین شکست سے دوچار کیا دشمن آج تک زخم چاٹ رھا ہے ہماری قیادت نے یہ نہیں کہا کہ کیا میں بھارت پر حملہ کر دوں؟انہوں نے کہا کہ آج ہماری سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہیں جس کی بدولت امریکہ سمیت دنیا ہماری بات کو سنتی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے لیئے خدمات پر پوری قوم میاں نواز شریف اور سید عاصم منیر کہ شکر گزار ہے انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال کریں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں ان سے رجوع کریں کلرسیداں کے وفد نے بعد ازاں چیئرمین آر ڈبلیو ایم سی رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد حنیف سے بھی ملاقات کی۔




