DailyNewsHeadlineKahuta

Kotli Sattian; PML-N officials threaten to hand resignations after not being given organizational posts at provincial level division and district level

مسلم لیگ ن کوٹلی ستیاں کو صوبائی سطح ڈ ویژن اور ضلع لیول پر تنظیمی عہدے نہ ملنے پر تحصیل بھر کے عہدیداران کے اجتماعی استعفے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… مسلم لیگ ن کوٹلی ستیاں کو صوبائی سطح ڈ ویژن اور ضلع لیول پر تنظیمی عہدے نہ ملنے پر تحصیل بھر کے عہدیداران کے اجتماعی استعفے،اس سلسلے میں آج مسلم لیگ ن کوٹلی ستیاں کا ایک اہم و ہنگامی اجلاس زیر صدارت خورشید ستی ایڈووکیٹ انعقاد پزیر ہوا جس میں تحصیل بھر کے لیگی عہدیداروں و کارکنان نے شرکت کی تمام عہدیداروں نے اپنے اجتماعی استعفے پیش کر دیئے جو کل ضلعی جنرل سیکرٹری شوکت جنجوعہ کو پیش کیے جائیں گے جس میں چارٹر ڈ آف ڈیمانڈ پیش کیا جاے گااور15 اگست تک کی ڈیڈ لائن دی جاے گی اگر کو ٹلی ستیاں کو صوبائی، ڈویژن اور ضلع کی سطح پر نمائندگی نہ دی گئی تو آ ئند ہ کا لائحہ عمل طے کیا جاے گا اجلاس میں اس بات پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا کہ کوٹلی ستیاں کو صوبائی، ڈویژن اور ضلع کی سطح پر تنظیمی امور میں شامل نہ کرنا یہاں کے مسلم لیگی کارکنان کے ساتھ سراسر زیادتی و ناانصافی ہے جنہوں نے ہر مشکل دور میں قربا نیاں دیں پارٹی کیساتھ وفاداری کی جس پر اجتماعی استعفے خورشید ستی ایڈووکیٹ کو پیش کر دیے جبکہ کل ضلعی جنرل سیکٹری شوکت جنجوعہ کو پیش کر دیے جائیں گے

Kotli Sattian; PML-N officials in Tehsil Kotli Sattian have threatened to hand over resignations after not being given organizational posts at provincial level division and district level, They have handed the resignations to Khurshid Satti advocate in a protest.

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوٹلی ستیاں ڈاکٹر ابرار الحق ستی کی ہدائت پر تحصیل ہیلتھ انسپکٹر رانا علی رضا اور ہیلتھ انسپکٹر کی کا روائی، ناقص صفائی پر ایک با ربر شاپ سیل جبکہ متعد د دکانداروں،ہو ٹل مالکان اور میٹ شاپس،بیکری مالکان کو صفائی کا نظام بہتر بنانے کی ہدائت اور وارنگ جاری

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…کوٹلی ستیاں کا ایک اور اعزاز،دھیر کوٹ ستیاں کے معروف عالم دین مفتی تنویر عالم فاروقی کے بیٹے حافظ حارث معاویہ ستی نے فیڈرل بورڈ اسلام آباد سے میٹرک کے امتحان میں 1037 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کر لی وہ انسٹیٹیوٹ آف اسلامی سٹیڈیز سترہ میل کے طالب علم تھے حارث معاویہ بن تنویر عالم فاروقی نے خطہ کوہسار سمیت اپنی تحصیل کوٹلی ستیاں، اپنے ادارے انسٹیٹیوٹ آف اسلامی سٹیڈیز سترہ میل اور والدین کا نام روشن کیا تحصیل کو ٹلی ستیاں کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے حارث معاویہ کو بالخصوص اور انکے والدین و اساتذہ کو مبارکباد پیش کی ہے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… محکمہ واپڈا کی پھرتیاں،کم وولٹیج ٹرانسفارمر نے اہل علاقہ کی قیمتی الیکٹرانک اشیاء کو جلا ڈالا،غریب محنت کشوں کا لاکھوں کا نقصان اعلیٰ حکام سے نو ٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کیمطابق گزشتہ کئی دنوں سے فیڈر پتریاٹہ ڈھانڈہ بمقام سنگالیاں ٹرانسفارمر نمبر 4 کے متعلقہ لائن پر موجود صارفین کے فریج سمیت دیگر الیکٹرانک اشیاء خراب ہو نے لگیں اور متعدد اشیاء جل گئ اہل علاقہ نے کیمطابق ٹرانسفارمر کو بار بار ٹھیک کروانے کے بعد جب کام نہ چلا تو دیکھنے میں آیا کہ ٹرانسفارمر کے وولٹیج کم ہیں جس پر کمپلینٹ نمبر 20071514002559 درج کروائ ہیں واپڈا اہلکاران سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو بیشتر نمبر بند ملنے پر 118 پے شکایت درج ہونے کے 6 گھنٹے بعد میسج موصول ہوا کہ آپکا مسلئہ حل کر دیا گیا ہے جبکہ ایسا کچھ نہیں ہوا اس سے اندازہ ہوا کہ کسی اہلکار نے غلط رپورٹ دی ہے اسکے بعد شکایت کو دوبارہ بحال کیا گیا لیکن بجائے بجلی ٹھیک کرنے کے دوبارہ یہی عمل دہرایا گیا اور بغیر بجلی کے بحالی کے وہی میسج آیا کہ آپکا مسلئہ حل کر دیا گیا ہے جس کے جواب میں میں نے بتایا کہ مسلئہ جوں کا توں موجود ہے اور یہی عمل تین بار دہرایا گیا اسکے بعد آ ئیسکو چیف کمپلین سیل میں رابطہ کیا گیا اور تمام صورتحال سے آگاہ کیا گیا اور وہاں پر جب تیسری بار کال کی تو 0519252933 پر موجود آپریٹر اہلکار نے سخت لہجے میں کہا کہ جس کے بعد 118 پے شکایت کی ہے 118 پے شکایت کی ہے ہمارا بھی وہی آفیسر ہے ادھر رابطہ کریں ہمیں تنگ نہ کریں جسکے بعد 118 پر ہونے والے تمام میسیجز کے سکرین شاٹس @iesco.com.pk پے میل کر دیں ہیں بعد ازاں کوہسار یونائیٹڈ گروپ میں موجود زمہ داران سے درخواست کی جس میں جناب سوار ستی، مسعود صادق ستی اور ممبران پریس کلب نوید ستی،آصف ستی بھی شامل ہیں ان سب نے اپنی طرف سے کوشش کی کہ متعلقہ محمکہ کے اہلکاران و افسران اس مسلئے کو سنجیدگی سے لیں اور اس عمل کو چار دن گزر چکے مسلئہ اتنا زیادہ نہ تھا اگر سنجیدگی سے کام کیا جاتا مگر کام کرنے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لیا گیا لیکن تاحال مسلئہ جوں کا توں موجود ہے اور باربار تسلی تو دی جاتی ہے مگر سنجیدگی سے معاملہ کا حل نہیں نکالا جاتا اب ارباب اختیار سے گذارش ہے کہ ان تمام لوگوں کا قبلہ درست کیا جائے تاکہ عوامی مسائل حل ہوں۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…محکمہ جنگلات کے پانچ فارسٹگارڈز کو پرموٹ کر دیا گیا،ترقی پانے والوں میں امتیازحیسن کوٹلی ستیاں۔اجمل حسین کرور۔محمد سفیر کہوٹہ۔محمد طفیل کرور۔نسیم اختر لہتراڑ شامل ھیں۔
کوٹلی ستیاں۔محمکہ جنگلات کے پانچ فارسٹگارڈز کو پرموٹ کر دیا گیا۔فارسٹر اینڈ فارسٹگارڈ ایسوسی ایشن نارتھ ڈویژن راولپنڈی کے صدر نزاکت ستی۔جنرل سیکرٹری شہزاد ستی۔سیکرٹری انفارمیشن عمر دراز ستی۔ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عامر شاہ نے پرموٹ ھونے والے فارسٹ گارڈز کو مبارکباد پیش کی ھے اور یہ توقع ظاھر کی ھیکہ ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے بہتر اقدامات کریں گے

Show More

Related Articles

Back to top button