DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Seven arrested for gambling taking place in bishondote near Chauk Pindori

کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے قماربازی کی محفل الٹا دی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے قماربازی کی محفل الٹا دی۔سات قمار باز گرفتار،داؤ پر لگی رقم،موبائل فونز،موٹر سائیکلز،کیری ڈبہ اور دیگر آلات قمار بازی قبضہ میں لے لئے گئے۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ چوکپنڈوری کے علاقہ بشندوٹ کس میں چند اشخاص بوہڑ کے درخت کے نیچے بیٹھ کر ڈولی دانے کی آر میں جواء کھیل رہے ہیں اگر بروقت کارروائی کی جائے تو کامیابی یقینی ہے جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی چاروں طرف گھیرا تنگ کر کے قمار بازی میں مصروف امجد اسحاق،طالب حسین،سعید حسین،خلیل احمد،میاں احمد،محمد سلیم اور یاسر محمود کو گرفتار کر لیا جبکہ داؤ پر لگی 18 ہزار روپے کی رقم،آٹھ عدد موبائل فونز،ایک عدد کیری ڈبہ،چھ عدد موٹر سائیکلز اور دیگر آلات قبضہ میں لے لئے۔

منشیات فروش کے قبضہ سے 48 بوتل شراب برآمد

48 bottles of liquor recovered from drug dealer from Morra Bani

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلر سیداں پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کے قبضہ سے 48 بوتل شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص جس کے پاس پاسٹک توڑوں میں بھاری مقدار میں شراب موجود ہے اور لونی بائی پاس پر کسی گاڑی کے انتظار میں ہے اگر بروقت کارروائی کی جائے تو کامیابی یقینی ہے جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور منشیات فروش جس نے اپنا نام و پتہ سید شاہ زیب سکنہ موہڑہ بنی بتایا سے تین عدد پاسٹک کے توڑے قبضہ میں لے کر جب تلاشی لی گئی تو ان میں 48 عدد شراب کی بوتلیں موجود تھیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button