DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; PTI leadership arrives at the residence of Sardar Arshad Majeed, leader of PTI youth wing

پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے رہنماء سردار ارشد مجید کی رہائش گاہ میں پی ٹی آئی قیادت کی آمد

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے رہنماء سردار ارشد مجید کی رہائش گاہ میں پی ٹی آئی قیادت کی آمد۔چیئرمین آر، ڈی، اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ، خورشید احمد ستی، کرنل ریٹائرڈ ظفر عباسی، راجہ ارشد آف بھورہ حیال اور راجہ سعید احمد نے سیاسی صورتحال اور حلقے میں جاری پی ٹی آئی کے ترقیاتی کاموں پر تفصیلی گفتگو کی۔تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کی سر گرم شخصیت سردار ارشدمجید اور سردار یاسر مجید کی رہائش گاہ دوپری میں گذشتہ روز قبل پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی وسماجی شخصیات چیئرمین آر، ڈی، اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ،سیکرٹری گڈ گورننس فوکل پرسن ایجوکیشن کرنل ریٹائرڈ ظفر عباسی،فوکل پرسن خورشید احمد ستی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی راجہ ارشد آف بھورہ حیال اورفوکل پرسن راجہ سعید احمدکی آمد ہوئی اس موقع پر مختلف سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی اس موقع پر سردار ارشد مجیدنے اپنے مہمانوں کی مختلف کھانوں سے تواضع کی۔

Kahuta; PTI leadership arrived at the residence of Sardar Arshad Majeed, leader of PTI youth wing in village Doperi .

کرپشن سے پاک اور غریبوں کو انصاف ان کی دہلیز پر پہنچانے کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے,کرنل ریٹائرڈ ظفر عباسی اور راجہ ارشد آف بھورہ حیال

We will take all possible steps to bring corruption free and justice to the poor at their doorstep, Col. (retd) Zafar Abbasi and Raja Arshad of Bhora Hayal

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کرنل ریٹائرڈ ظفر عباسی اور راجہ ارشد آف بھورہ حیال نے کہا کہ اداروں کو کرپشن سے پاک اور غریبوں کو انصاف ان کی دہلیز پر پہنچانے کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے عمران خان کے ویژن کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گے جدید مشنری فائر بریگیڈ کی گاڑی اور دو ایمبولیسیز موجود ہیں کوہسار یونیورسٹی کیمپس قائم ہوگا ڈیرھ ارب روپے کے ترقیاتی کام این اے 57 میں شروع ہیں صداقت عباسی انتہائی مخلص اور درد دل رکھنے والی شخصیت ہیں ان خیالات کا اظہار سیکرٹری گڈ گورننس فوکل پرسن ایجوکیشن کرنل ریٹائرڈ ظفر عباسی اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی راجہ ارشد آف بھورہ حیال نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال اور ڈی ایس پی کہوٹہ سے گڈ گورننس کے حوالے سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تھانہ کہوٹہ کا گڑھ بن چکا ہے غریب لوگ ذلیل و خوار ہو رہے ہیں منشیات فروشی اور دیگر جرائم کا خاتمہ کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ محکمہ ریونیو واپڈا ایجوکیشن اور تھانہ کے ملازمین عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں راجہ ارشد آف بھورا حیال نے کہا کے صداقت علی عباسی ایم این اے نیراجہ طارق محمود مرتضیٰ راجہ حورشید ستی اور دیگر آفراد پر مشتمل جو ٹیم تشکیل دی ہے وہ بلا تفریق عوام کے مسائلِ حل کر رہی ہے انشاء اللہ اداروں کو ٹھیک کریں گے اور انکی کارکردگی پر مبنی رپورٹ ضلع ڈویژن اور وزیر اعلیٰ پنجاب تک پہنچائیں گے شہر سے تجاوزات کے خاتمے مہنگائی کو روکنے اور دیگر مسائل حل کرنے کے حوالے سے اے سی کہوٹہ سے میٹنگ کی ہے۔

تعزیت

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق چیئرمین مرزا محمد مسعود کی والدہ محترمہ کی وفات پرخاتون رکن پنجاب اسمبلی محترمہ منیرہ یامین ستی کا اظہار تعزیت۔ یونین کونسل دوبیرن خورد کے سابق چیئرمین معروف سیاسی وسماجی شخصیت مرزا محمد مسعود کی والدہ محترمہ چند دن قبل وفات پا گیں تھیں گذشتہ روز مسلم لیگ ن کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منیرہ یامین ستی، سابق چیئرمین یونین کونسل نڑھ بلال یامین ستی امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ اور سابق چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی نے سابق چیئرمین مرزا محمد مسعود کی رہائش گاہ بٹالہ شریف جا کر ان سے دلی تعزیت کی اور مر حومہ مائی صاحبہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف لیگی رہنماء راجہ ابرار اور راجہ افتخار کی ہمشیرہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی۔ گذشتہ ہفتے مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ ابرارآف تھوہاخالصہ اور راجہ افتخارآف تھوہاخالصہ کی ہمشیرہ محترمہ وفات پا گیں تھیں گذشتہ روز یونین کونسل مواڑہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ اور معروف معالج ڈاکٹر سجاد جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے دلی تعزیت کی اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button