DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Health authorities Raid on fake ice cream factory in Jinnah Colony and seize substandard and expired ice cream

جناح کالونی میں آئس کریم اور قلفیاں تیار کرنے والی جعلی فیکٹری پر چھاپہ مار کر غیر معیاری اور زائد المعیاد آئس کریم اور قلفیاں قبضہ میں لے کر فیکٹری کو سر بمہر کر دیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ناصر ولایت لنگڑیال نے محکمہ ہیلتھ کلر سیداں کے ہمراہ جناح کالونی میں آئس کریم اور قلفیاں تیار کرنے والی جعلی فیکٹری پر چھاپہ مار کر غیر معیاری اور زائد المعیاد آئس کریم اور قلفیاں قبضہ میں لے کر فیکٹری کو سر بمہر کر دیا۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کو شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ جناح کالونی میں قلفیاں تیار کرنے والی جعلی فیکٹری موجود ہے جہاں غیر معیاری آئس کریم اور قلفیاں تیار کر کے انہیں مختلف کمپنیوں کے لیبل کیساتھ دیہی علاقوں اور گلی محلوں میں فروخت کیا جاتا ہے جس پر اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں نے تحصیل ہیلتھ انسپکٹر راجہ عبدالجبار اور سینٹری پٹرول واجد محمود کے ہمراہ موقع پر چھاپہ مار کر مضر صحت آئس کریم اور قلفیاں قبضہ میں لے لیں۔بیشتر آئس کریمز اور قلفیاں ایسی بھی تھیں جن پر 2012 کا لیبل لگا ہوا تھا جبکہ متعدد قلفیوں پر لیبل ہی موجود نہیں تھا، ٹیکسلا سے منگوائی جانے والی قلفیاں بھی لیبل کے بغیر فروخت کی جا رہی تھیں۔فیکٹری میں قلفیوں کی تیاری کے دوران صفائی ستھرائی کے بھی ناقص انتظامات تھے جبکہ عملہ فیس ماسک اور گلوز کے بغیر آئس کریم اور قلفیوں کی تیاری میں مصروف تھا۔ خبر کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ فیکٹری کے اندر والز کمپنی کے ڈیپ فریزر رکھے ہوئے تھے جبکہ ان میں موجود قلفیاں مقامی فیکٹری میں تیار کی گئی تھیں۔

Kallar Syedan; The Health authorities led by assistant commissioner Nasir Walliyat Langaryal have Raided on fake ice cream factory in Jinnah Colony and seized substandard and expired ice cream. The fake ice cream factory was shut down and goods confiscated.

کلر سیداں شہر میں شارٹ سرکٹ کے دو مختلف واقعات میں مجموعی طور پر لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا

In two different incidents of short circuit, goods worth many lakhs of rupees were burnt to ashes.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلر سیداں شہر میں شارٹ سرکٹ کے دو مختلف واقعات میں مجموعی طور پر لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔شارٹ سرکٹ کا پہلا واقعہ چوآ روڈ کلر سیداں میں پیش آیا جہاں ملک الطاف واچ ہاؤس کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔رات کا وقت ہونے کی وجہ سے دکان بند تھی جس نے یکدم پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ کے بلند شعلے دکان کے باہر تک آ گئے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی فائر بریگیڈ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پا لیا تا ہم اس دوران دوبارہ آگ بھڑک جانے پر ریسکیو فائر بریگیڈ نے آگ کو بجھا دیا۔آگ کی وجہ سے پورے علاقے کو بجلی کی فراہمی بند ہو گئی۔نقصان کا اندازہ 30 لاکھ روپے سے زائد کا بتایا جاتا ہے۔دریں اثناء شارٹ سرکٹ کا دوسرا واقعہ منگل کی صبح چوآ روڈ پر صدیقی کراکری سٹور اینڈ گفٹ شاپ پر پیش آیا جہاں لاکھوں روپے مالیت کی مختلف اقسام کی قیمتی اشیاء جل گئیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پا لیا۔دکان کا مالک ارشد صدیقی کرونا وائرس کے باعث گھر میں ہی آئیسولیٹ ہے جبکہ شارٹ سرکٹ کے وقت دکان مکمل طور پر بند تھی اور اندر سے دھواں نکلنے پر لوگوں کو پتہ چلا جس پر فوری طور پر دکان کے مالک اور ریسکیو 1122 کو اطلاع کر دی گئی۔

چوآخالصہ کے گاوں موہڑہ لنگڑیال میں چوری کی وارداتیں ملزمان چار بکریاں ایک دنبہ اور کاشتکار کی ہل اور مجھ بھی چوری کر کے لے گئے

Goats and lamb stolen in Morra Langaryal, Choa Khalsa

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔چوآخالصہ کے گاوں موہڑہ لنگڑیال میں چوری کی وارداتیں ملزمان چار بکریاں ایک دنبہ اور کاشتکار کی ہل اور مجھ بھی چوری کر کے لے گئے کامران شرافت نے پولیس کو بتایا کہ اس چار بکریاں اور ایک دنبہ کل مالیت ڈیڑھ لاکھ روپے اپنے گھر کے سامنے چھوڑ رکھی تھیں کہ نامعلوم ملزمان انہیں دن دیہاڑے چوری کر کے لے گیا ہے جبکہ لیاقت علی نے پولیس کو بتایا کہ اس نے چند ایام قبل ہل اور مجھ خریدا جو نامعلوم ملزمان رات کو گھر سے چوری کر کے لے گئے ہیں کلرسیداں پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کر لیئے ہیں۔

کلر سیداں پولیس نے ریسکیو 15 کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کیخلاف دفعہ 144 کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کر لیا

Police, acting on a report by Rescue 15, registered a case against several persons for violating Section 144.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلر سیداں پولیس نے ریسکیو 15 کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کیخلاف دفعہ 144 کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کو ریسکیو 15 کے ذریعے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ سکرانہ گاؤں کے قریب بیل دوڑ ہو رہی ہے جس پر پولیس جب موقع پر پہنچی تو وہاں پر لوگ راہ فرار اختیار کر رہے تھے،وہاں سے معلوم کرنے پر یہ بات سامنے آئی کہ یہ بیل دوڑ خرم بھٹی سکنہ موہڑہ بھٹیاں،شکیل نمبردار سکنہ موہڑہ ہیراں، اعجاز سکنہ ہر دو پنڈورہ،شبیر نمبردار سکنہ موہڑہ لنگڑیال و دیگر منتظمین کے زیر انتظام کروائی جا رہی تھی۔ کرونا وائرس کے باعث لوگوں کے اجتماع پر پابندی اور دفعہ 144ت پ نافذالعمل ہے جس کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی۔

دعائے مغفر ت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔مری پریس کلب کے جوائنٹ سیکرٹری محمد اظہر منہاس کے والد محترم کی وفات پر پریس کلب کلر سیداں کا اجلاس زیر صدار ثاقب شبیر شانی منعقد ہوا جس میں اکرام الحق قریشی، راجہ محمد سعید، عابد حسین زاہدی،صبور ملک، قیصر ادریسی، جاوید اقبال، پرویز اقبال، شہباز رشید، دلنواز فیصل، عامر چوہدری، مرزا عتیق، سرمد بٹ، زاہد فاروق، یاسر ملک نے مرحوم کیلئے دعائے مغفر ت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button