DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Chaudhry Muhammad Zafir retired from Government High School Bhadana after 40 years of distinguished service

چوہدری محمد ظفیر چالیس سال خدمات سرانجام دینے کے بعد گورنمنٹ ہائی سکول بھڈانہ سے ریٹائر ہوگئے

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔ چوہدری محمد ظفیر چالیس سال خدمات سرانجام دینے کے بعد گورنمنٹ ہائی سکول بھڈانہ سے ریٹائر ہوگئے۔ سکول سٹاف کی طرف سے ان کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ ماسٹر جہانگیر افضل و دیگر ساتھی اساتذہ نے چوہدری ظفیر کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ان کی نفاست پسندی اور فرائض کی بجا آوری کو تمام سٹاف کی طرف سے سراہا گیا۔
ہیڈ ماسٹر جہانگیر افضل کا کہنا تھا کہ طویل عرصہ ایک ہی سٹیشن پر فرائض سرانجام دینا ادارے سے محبت اور معاملہ فہمی کا آئینہ دار ہوتا ہے۔ چوہدری ظفیر اس حوالے سے مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے ادارے سے چالیس سال تک رفاقت نبھائی اورساٹھ سال عمر ہونے پر ملازمت سے سبکدوش ہوئے۔ سکول سٹاف کی طرف سے انہیں درازی عمر اور بہتر مستقبل کی دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا گیا۔

Gujar Khan; A Farewell reception was held for Chaudhry Muhammad Zafir who retired from Government High School Bhadana after 40 years of distinguished service

Show More

Related Articles

Back to top button