DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; 67th Birthday Celebration of Shaheed Mohtarma Benazir Bhutto celebrated at Sarwar & Sharif Haveli Badki Jadeed

سرور اینڈ شریف حویلی واقع مرزا جی سٹریٹ بڑکی جدید گوجرخان شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 67ویں سالگرہ کی تقریب

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔سرور اینڈ شریف حویلی واقع مرزا جی سٹریٹ بڑکی جدید گوجرخان شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 67ویں سالگرہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و روحانی تحریک پاکستان کے بانی و ممتاز قانون دان سٹی گوجرخان کے سیکرٹری جنرل محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی سالگرہ کی تقریب کی صدارت سید نورحسین شاہ کے بھتیجے پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان کے رہنما سید شبر عباس باقری نے کی جبکہ مہمان خصوصی پیپلز پارٹی یوکے کے پی آر او سید شفاعت حسین شاہ تھے پیپلز پارٹی سٹی کے رہنماؤں ٹھیکدار محمد رمضان،خالد محمود،پیپلز پارٹی بیورلیبر کے رہنما عبدالرزاق مرزا،احمد حبیب مرزا،محمد بلال مرزا،محمد علی مرزا،عبداللہ شریف پیپلز پارٹی سٹی گوجرخان کے صدر طاہر راحیل اعوان،ابو بکر، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری خالد محمود،حافظ محمد بلال،محمد علی مرزا اسرا رامجد،پرویز ناصر، عتیق مرزا اور محمد اکبر بادشاہ اور صوبیدار عبدالحمیداور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ،شبر عباس باقری اور عبدالرحمن مرزا نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی عظیم بیٹی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے وفاق کی سلامتی آئین کی حکمرانی غربت جہالت ناانصافی کے خاتمے کے لیے اپنے باپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی جان قربان کر دی باطل قوتوں کے سامنے سر نہیں جھکایا نادیدہ قوتیں اب بھی پیپلز پارٹی کے نظریات کے مخالف ہیں لیکن ہم نادیدہ قوتوں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو ملکی سا لمیت کو برقرار رکھ سکتی ہے ہم انشاء اللہ شہید ذوالفقار علی بھٹو،بے نظیر بھٹوکے مشن کو جاری رکھتے ہوئے بلاول بھٹو کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Gujar Khan; 67th Birthday Celebration of Shaheed Mohtarma Benazir Bhutto celebrated at Sarwar & Sharif Haveli Badki Jadeed at the residence of M Ramzan Mirza advocate.

The 67th birthday of former Prime Minister Benazir Bhutto was celebrated on Sunday.
Benazir Bhutto served as Prime Minister of Pakistan from 1988 to 1990 and again from 1993 to 1996. She became the first woman leader of a Muslim nation in modern history.

Show More

Related Articles

Back to top button