DailyNewsGujarKhanHeadline

Rawat; Third person to be found shot dead in Chauntra area

چونترہ کی حدود میں یکے بعد دیگرے تیسرا نوجوان قتل،پولیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر دی

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈٹ کام) چونترہ کی حدود میں یکے بعد دیگرے تیسرا نوجوان قتل،پولیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر دی تفصیلات کے مطابق محمد سلیم اپنی موٹرسائیکل پر سوار ہو کر گھر کی طرف آ رہا تھا اور جوں ہی گگن موڑ کے قریب پہنچا تو پہلے سے تاک میں بیٹھے ملزمان نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جسکے نتیجہ میں وہ موقع پر دم توڑ گیا اور ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر تفتیش شروع کر دی۔

Rawat; Mohammad Saleem a motorcyclist was shot dead at Gagan morr by unknown gunmen. This is third killing taking place in Chauntra area.

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)ماڈل تھانہ روات میں نئے ایس ایچ او کی تعیناتی کے باوجود ڈکیتی کی وارداتیں تھم نہ سکیں،موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکووں نے ڈکیتی کی دوسری واردات کے دن دیہاڑے دودھ فروش سے گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے نقدی،موبائیل فون چھین لئیے ڈاکو واردات کے بعد باآسانی فرار اہل علاقہ کا بڑھتی ڈکیتی کی وارداتوں پر شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز موٹرسائیکل سوار تین مسلح ڈاکووں نے دن ایک بجے روات کلر روڈ ریڈکو مل کے قریب دوران ناکہ بندی دودھ فروخت کر کے آنے والی شہ زور گاڑی نمبریJAV8435 روک لی اور اس میں سوار سید فیضان فرید نقوی ولد فرید حسین اور ڈرائیور محمد عرفان کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر نقدی مبلغ52 ہزار روپے اور موبائیل فون چھین لئیے جبکہ تین دن قبل بھی مسلح ڈاکووں نے شیخ امجد سے گن پوائنٹ پر نقدی مبلغ16 لاکھ روپے چھین لی اہل علاقہ نے ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں اور ماڈل تھانہ روات میں نااہل اور اناڑی افسران کی تعیناتیوں پر شدید احتجاج کیا ہے۔

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)لمبے ہاتھ کام کر گئے بااثر سب انسپکٹر تبادلہ کے ایک ماہ کے باوجود بدستور تھانہ روات براجمان،او ایس آئی برانچ مانیٹرنگ سیل انچارج مٹھی گرم کر کے پشت پناہی کرنے لگے،تھانیدارظہور احمد کی چیرہ دستیوں اور لوٹ مار سے سائلین عاجز آگئے،سنگین مقدمات کی تفتیش کے باعث افسران نے خود روانگی روکی ہے روات پولیس کا موقف اہلیاں علاقہ سراپا احتجاج تفصیلات کے مطابق مورخہ18 مئی کو سی پی او راولپنڈی احسن یونس کے حکم پر سب انسپکٹر ظہور احمد کو روات سے نیوٹاؤن تبدیل کیا گیا مگر موصوف نے او ایس آئی برانچ،مانیٹرنگ سیل میں موجود کرپٹ انچارج جو کہ محکمانہ ملی بھگت سے تعینات ہے کی مٹھی گرم کر کے روانگی رکوا لی اور تبادلہ کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہوسکا ہے علاقہ کے معززین ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات چوہدری محمد یاسین،چوہدری سہیل،چوہدری بدر رحمان،ملک نیاز علی،چوہدری یاسر،راجہ عاصم،راجہ سفیر،راجہ عبدالعزیز،چوہدری زاہد نے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر،آر پی او راولپنڈی سہیل تاجک اور سی پی او راولپنڈی احسن یونس سے او ایس آئی برانچ مانیٹرنگ سیل میں فرض شناس انچارج کی تعیناتی اور ایک ماہ قبل تبدیل ہونے والے کرپٹ سب انسپکٹر کی فوری روانگی کا مطالبہ کیا ہے۔

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)اینٹی کرپشن راولپنڈی نے ریکارڈ کی ٹمپرنگ کے الزام میں موضع ساگری کے پٹواری کو گرفتار کر لیا مقدمہ درج سنسنی خیز انکشافات متوقع تفصیلات کے مطابق سرکل آفیسر اینٹی کرپشن راولپنڈی زاہد ظہور نے پٹواری خان زادہ ولد محمد صدیق کوموضع ساگری کا ریکارڈ ٹمپر کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا مقدمہ نمبر7/2017 زیردفعہ 47/2.5 420/468/471 پی سی اے کے تحت مقدمہ درج تھا اور انکوائری چل رہی تھی دوران تفتیش ملزم پر جرم ثابت ہونے پر اسے گرفتار کر لیا گیا اور مذید ریمانڈ کیلئے عدالت سے رجوع کیا جائے گا سرکل آفیسر اینٹی کرپشن زاہد ظہور کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس،اور ڈائریکٹر راولپنڈی محترمہ کنول بتول کی زیرنگرانی ایسے عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی اور اس معاملے پر زیرو ٹالرینس پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)روات جی ٹی روڈ پر گڑھے،مسافر آئے روز موٹرسائیکل حادثات کے دوران زندگی سے ہاتھ دھونے لگے این ایچ اے اور موٹروے پولیس کی بدستور روائتی بے حسی تفصیلات کے مطابق روات شہر کے باالکل سامنے واقع جی ٹی روڈ گزشتہ چند ماہ سے بری طرح اکھڑ چکی ہے جس پر مختلف قسم کے گڑھے بن چکے ہیں جہاں سے گاڑیاں تو بمشکل گزر جاتی ہیں مگر موٹرسائیکل سوار ان گڑھوں پر موٹرسائیکل کا کنٹرول سنبھالنے سے قاصر ہو جاتے ہیں جس کے دوران اکثر و بیشتر یہاں پہنچ کر موٹرسائیکل الٹ جاتا ہے اور پیچھے سے آنے والی گاڑی کی زد میں آکر متعدد مسافر جان کی بازی ہار چکے ہیں مسافروں نے حکام بالا سے جی ٹی روڈ کی فوری طور پر ازسرنو مرمت اور حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button