DailyNewsKahuta

Kahuta; First case of coronavirus in Kahuta region as Abdul Latif of cng Pump street is diagnosed with coronavirus

کرونا کاپہلا مریض سامنے آگیا۔ کہوٹہ شہر سے کرونا کا پہلاکنفرم کیس سامنے آگیا

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
کرونا کاپہلا مریض سامنے آگیا۔ کہوٹہ شہر سے کرونا کا پہلاکنفرم کیس سامنے آگیا ہے۔ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ کے قریب واقع ہادی مانی سی این جی پمپ والی گلی میں رہائش پذیر عبدالطیف کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے پر اسے فوراََ راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جبکہ دیگر گھروالوں کے سیمپل لیئے جا رہے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ زیب النسا ناصر، ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ مرزا آصف، تحصیل میونسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم بلال، ڈی ڈی ایچ او کہوٹہ راجہ خالد، سینٹری انسپکٹر و فوڈ انسپکٹر رانا غلام مرتضیٰ، ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان۔ لیڈیزی ہیلتھ ورکرز، محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں،آرمی، پولیس سکیورٹی،محکمہ ہیلتھ سمیت انتظامیہ نے بہترین انتظامات ترتیب دیے اور محلے کو سیل کرنے کے بعد نقل حرکت پرپابندی لگا دی۔ متعلقہ محکموں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے۔کہ مذکورہ گلی میں کسی بھی شخص کا داخلہ ممنوع ہے۔ لہذا اداروں سے مکمل تعاون کریں۔ اور اپنے گھروں تک محدود رہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button