DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Pak Army solider Sohail Younis Shaheed given full military honour at his namaz e janaza in village Gagyati

کہوٹہ کا ایک اور سپوت وطن عزیز پر قر بان ہو گیا۔چمن سیکٹر میں شہید ہونے والے کہوٹہ کے علاقہ چھنی گگیاٹی کا رہائشی سہیل یونس شہیدکو ان کے آبائی گاں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کا ایک اور سپوت وطن عزیز پر قر بان ہو گیا۔چمن سیکٹر میں شہید ہونے والے کہوٹہ کے علاقہ چھنی گگیاٹی کا رہائشی سہیل یونس شہیدکو ان کے آبائی گاں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا شہید کا جسد خاکی جب ان کے آبائی گاوں پہنچا تو اہلیان علاقہ نے والہانہ استقبال کرتے ہوئے پھول نچھاور کیے،نماز جنازہ کی ادئیگی کے بعد پاک فوج کے چاک وچوبند دستہ نے شہید کو سلامی پیش کی.پاک فوج کے بریگیڈئیر ناصر نے شہید کی والدہ کو اس کی آخری نشانی اور قومی پرچم پیش کیااس موقع پہ جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے اور فضا پاک فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی شہید کی والدہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اللہ کا شکر ادا کرتی ہیں کہ ان کو بیٹے کو شہادت کا اعلی درجہ نصیب ہوا اس موقع پہ سیکیورٹی کے انتظامات کے لیے پولیس تھانہ کہوٹہ اور دیگر اداروں کے اہلکاران بھی تعینات رہے شہید کی نمازئے جنازہ دربار عالیہ منیند شریف کے سجادہ نشین ساہیں زاہد محبوب صابری نے پڑھائی۔

تعزیت

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ممبر ضلع کونسل راجہ بابو خالد کی وفات پر جنجوعہ راجپوت سلطان خیل کے معززین کا اظہار تعزیت۔یونین کونسل مٹور کے گاؤں بگلہ راجگان والے معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ممبر ضلع کونسل راجہ بابو خالدجو گذشتہ ہفتے وفات پا گئے تھے گذشتہ روز جنجوعہ راجپوت خاندان سلطان خیل کے معززین راجہ عابد حسین جنجوعہ،راجہ تصور حسین جنجوعہ، راجہ تصدق حسین جنجوعہ سعودیہ عربیہ،راجہ شاہپال جنجوعہ اٹلی،راجہ بنی یامین اٹلی نے راجہ خالد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی وفات پر گہر ئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور کی فات پر پی پی پی رہنماء راجہ نوید احمد کا اظہار تعزت۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت حلقہ این اے 86کے رہنماء راجہ نوید احمد نے اپنے قریبی اور درینہ ساتھی سابق صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور کی فات پران بھائی راجہ عتیق سرور اور صاحبزادے راجہ اسامہ سرور سے گہرئے غم و دکھ اظہار کرتے ہوئے مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ہے۔

ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کی معروف کاروباری شخصیت راجہ توقیرشبیر کی خوشدامن (ساس) کی وفات پر راجہ خورشید ستی اور دیگر کا فاتحہ خوانی۔کہوٹہ محلہ راجگا ن کے رہائشی معروف کاروباری شخصیت راجہ توقیرشبیر کی خوشدامن (ساس) گذشتہ دنوں وفات پا گیں تھیں گذشتہ روز پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء راجہ خورشید ستی،چیئرمین زکوۃ رعشر کمیٹی تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی، سینئر صحافی ساجد جنجوعہ، پی ٹی آئی کے نوجوان رہنماء سردار ارشد مجید، جماعت اسلامی کے رہنماء سردار محمد مسعود، راجہ مجیب اللہ ستی اور سہیل ستی ان کی رہائش گا ہ جا کر ان سے اظہار تعزیت کی اورمرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم پی اے حلقہ پی پی سیون کرنل محمد شبیر اعوان کا راجہ ثقلین کی ساس صاحبہ کی وفات پر فاتحہ خوانی۔کہوٹہ محلہ راجگان کے رہائشی راجہ ثقلین کی ساس صاحبہ گذشتہ دونوں وفات پاگیں تھیں گذشتہ روزسابق ایم پی اے حلقہ پی پی سیون کرنل محمد شبیر اعوان نے ہمراہ راجہ مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء،ماسٹر محمد زبیر، عدیل افضل المعروف وسیم اور ایڈیشنل جنرل سیکر ٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ کے ہمراہ ان کی رہائش گا ہ جا کر ان سے اظہار تعزیت کی اورمرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button