DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Allegations of coronavirus lockdown failing as shopkeepers use backdoor to serve customers in Kallar bazaar

کلر سیداں انتظامیہ دوکانیں بند کرانے میں ناکام تمام بازاروں میں کچھ لوگوں نے شٹر نیچے کر کے کاروبار شروع کر رکھا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔کلر سیداں انتظامیہ دوکانیں بند کرانے میں ناکام تمام بازاروں میں کچھ لوگوں نے شٹر نیچے کر کے کاروبار شروع کر رکھا ہے بھکاریوں نے بھی خیمہ بستیوں سے نکل کر شہر کا رخ کر لیا تفصیلات کے مطابق مین بازار،چوآروڈ،نیلم بازار سمیت کئی بازاروں میں دوکانداروں نے پابندی کے باوجود گزشتہ کئی ایام سے کاروباری سرگرمیاں شروع کر رکھی ہیں یہ لوگ دوکانیں کھول کر اندر بیٹھ کر شٹر آدھا نیچے کر کے انتظامیہ کی آنکھوں میں مٹی ڈال رہے ہیں اور انتظامیہ اس ساری صورتحال سے لاتعلق ہے اس سے نہ صرف حکومتی پابندیوں کو توڑا جا رہا ہے بلکہ ان دوکانداروں سے بھی زیادتی کی جارہی ہے جو سرکاری احکامات پر کاروبار بند کر کے گھروں میں بیٹھ گئے ہیں ادہر مرید چوک کے ارد گردخیمہ بستیوں میں موجود بھکاری خواتین اور بچوں نے شہر پر دہاوا بول دیا ہے دکانوں کے باہر کھڑے یہ بھکاری کسی گاڑی کے رکتے ہی اس پر یلغار کردیتے ہیں اوریہ سارا کچھ دور دراز علاقے میں نہیں کلرسیداں شہر میں ہو رہا ہے۔

راولپنڈی شہر اوراسکی تحصیلوں میں کسی علاقے کو بھی سپرے اور واشنگ کے بغیر نہیں چھوڑینگے

All Tehsil’s of Distt Rawalpindi will be sprayed, waste management company

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔ ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ نے کہا ہے کہ راولپنڈی شہر اوراسکی تحصیلوں میں کسی علاقے کو بھی سپرے اور واشنگ کے بغیر نہیں چھوڑینگے،اپنے شہریوں کی بیماریوں سے حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے،صفائی ستھرائی اپنانے سے ہی ہم کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہونگے،شہری اپنے گھروں میں صفائی ستھرائی یقینی بنائیں،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی باہر شہر میں ڈس انفیکشن سرگرمیوں سے اس وائرس کو ختم کرنے کیلئے کوشاں ہے،شہر بھرمیں کلورین واٹر سے سڑکوں کودھویا جا رہا ہے،پبلک مقامات پر سپرے کیا جا رہا ہے،اس وائرس کیخلاف جنگ میں تمام ادارے سرگرم عمل ہیں،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز اس جنگ میں فرنٹ لائن سپاہی ہیں،وہ کرونا وائرس آئیسولیشن اور قرنطینہ مراکز کی اندرونی و بیرونی صفائی پر مامور ہیں،انکی ان حالات میں خدمات نا قابل فراموش ہیں،اللہ تعالیٰ کی مدد سے ہم اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں کامیاب ہونگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز شہر میں جاری ڈس انفکشن سرگرمیوں کا معائنہ کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ کرونا کیخلاف جنگ میں ہم تمام اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

ایس پی صدر ضیاء الدین احمد کا کوروناوائرس اور احساس کفالت پروگرام کے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے سیکورٹی کا جائزہ،کلر سیداں اور روات میں لگائے گئے کیمپوں کا دورہ

SP President Ziauddin Ahmed visits security camps in Kallar Syedan and Rawat regarding security measures for coronavirus programs

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔ایس پی صدر ضیاء الدین احمد کا کوروناوائرس اور احساس کفالت پروگرام کے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے سیکورٹی کا جائزہ،کلر سیداں اور روات میں لگائے گئے کیمپوں کا دورہ،احساس کفالت پروگرام اورپکٹس پر موجود افسران و ملازمان کو بریف کیا،تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن ضیاء الدین احمدنے تھانہ کلر سیداں اور تھانہ روات کے علاقوں میں حکومتی احکامات پر عمل درآمد کے لگائی گئیں اسپیشل پکٹس اور احساس کفالت پروگرام کے لیے لگائے گئے کیمپوں پر لگی سیکورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا، ڈیوٹی پر موجود افسران و ملازمان کو بریف کرتے ہوئے کہا کہ حفاظتی تدابیر کو اپناتے ہوئے الرٹ ہو کر ڈیوٹی سرانجام دیں،ایس پی صدرنے ڈیوٹی پر موجود افسران اور اہلکاروں کوکہا کہ کفالت پروگرام کے لیے آنے والے مستحقین کے درمیان سوشل ڈسٹنسنگ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، احساس کفالت پروگرام کے تحت رقم تقسیم کرنے والے عملہ کو کہا کہ زیادہ رش سے گریز کیا جائے اور سوشل ڈسٹنسگ کو یقینی بنا یاجائے،پولیس افسران و ملازمان ڈیوٹی کے دوران پابندیوں پر عملدرآمد کرانے کے لیے تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کریں کسی بھی مقام پر شہریوں کا ہجوم اور ڈبل سواری پر مکمل پابندی ہو گی،کورونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلہ میں ہر ڈیوٹی قومی فریضہ اور عظیم انسانی خدمت ہے۔

سابقہ لڑائی جھگڑے کی رنجش پر دو افراد نے مسلح ہو کر خاتون اور اس کے بھانجے کو زخمی کر دیا

A Women and her nephew beaten and injured in Mangloora

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔سابقہ لڑائی جھگڑے کی رنجش پر دو افراد نے مسلح ہو کر خاتون اور اس کے بھانجے کو زخمی کر دیا۔پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔مسماۃ رشیدہ بی بی زوجہ عبدالرؤف سکنہ منگلورہ نے پولیس کو اپنے ابتدائی بیان میں بتایاگزشتہ روز میرے بیٹے عبدالنقیب اورمحمد شعبان قبرستان میں قبروں کی صفائی کر رہے تھے اور میں اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھی۔تقریبا ساڑھے دس بجے دن،شاہ زیب اورنقاش گھر کی چاردیواری پھلانگ کر اندر داخل ہو گئے۔شاہ زیب پسٹل جبکہ نقاش مسلح کلہاڑی تھا، نے آتے ہی کہا کہ اپنے بیٹوں کو کمرے سے باہر نکالو۔میں نے کہا کہ وہ گھر پر نہیں ہیں، میری ہمشیرہ نے ان کو گھر سے نکل جانے کو کہا تو دونوں نے میری ہمشیرہ کو مارنا شروع کر دیا اور اس کی قمیض کھینچ کر پھاڑ دی،میں نے شور وویلا کیا تو میرا بھتیجا محمد عثمان آ گیا جو میرے بیٹوں عبدالنقیب اور محمد شعبان کو بلا کر لے آیا۔جونہی میرے بیٹے گھر میں داخل ہوئے تو نقاش نے وار کلہاڑی کیا جو میرے بیٹے عبدالنقیب کے بائیں کان پر لگا جس سے وہ زخمی ہو گیا۔شاہ زیب نے پسٹل سے فائر کیا لیکن گولی پھنس جانے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔وجہ عناد سابق لڑائی جھگڑا ہے جس کا معززین علاقہ نے فریقین کے مابین راضی نامہ بھی کروا دیا تھا مگر ملزمان پارٹی نے اسے دل سے تسلیم نہیں کیا تھا۔

کلر سیداں پولیس نے زمین کے تنازع پر تشدد کا نشانہ بنا نے پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

Police case registered over land dispute in village Bima Gangal

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔کلر سیداں پولیس نے زمین کے تنازع پر تشدد کا نشانہ بنا نے پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ غلام سبحانی سکنہ بمعہ گنگال نے پولیس کو بیان دیا کہ میں نے اپنی ملکیتی زمین رقبہ تعدادی پانچ کنال 12 مرلے کی بابت شاہد افضل سکنہ پیکاں کے خلاف سول دعوی بعدالت جناب سینئر سول جج کلر سیداں دائر کر رکھا تھا جس کا فیصلہ میرے حق میں ہوا ہے۔میں نے اپنی ملکیتی زمین مذکورہ پر گندم کاشت کی ہوئی ہے جس کی دیکھ بھال کیلئے اکثر آتا جاتا رہتا ہوں۔میں گزشتہ روز حسب معمول اپنی زمینوں پر گیا اور اسی اثناء میں مسمی شاہد افضل مسلح پسٹل 30 بور میری ملکیتی زمین پر آ گیا اور مجھے وہا ں سے نکل جانے کو کہا جس پر میں نے کہا کہ میں اپنی ملکیتی زمین پر موجود ہوں جس پر شاہد افضل نے مجھے گالم گلوچ کی اور مارنا شروع کر دیا اور ساتھ ہی پسٹل نکال کر میری کنپٹی پر دائیں جانب رکھ کر مجھے قتل کرنے کی دھمکی دیں۔

محکمہ صحت نے کلرسیداں کے ڈاکٹر وقار احمد کو کرونا کے بارے میں راولپنڈی ڈویژن میں اپنا فوکل پرسن اور انچارج مقرر کیا ہے

Dr Waqar Ahmed appointed focal person by health dept for coronavirus

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔محکمہ صحت نے کلرسیداں کے ڈاکٹر وقار احمد کو کرونا کے بارے میں راولپنڈی ڈویژن میں اپنا فوکل پرسن اور انچارج مقرر کیا ہے وہ ڈویژن بھر میں کرونا کے معاملات کو دیکھ رہے ہیں اور ہر جگہ خود پہنچ رہے ہیں۔

برطانیہ میں مقیم کلرسیداں کے صحافی سلیم شہزاد پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی پرزور مذمت

Attack on journalist Salim Shezad in Birmingham deplored by journalist in Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔برطانیہ میں مقیم کلرسیداں کے صحافی سلیم شہزاد پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اراکین پریس کلب کلرسیداں عابدزاہدی، اکرام الحق قریشی، راجہ سعید، صبور ملک، جاوید اقبال، قیصراقبال ادریسی، شہباز رشید چوہدری، یاسر ملک،شیخ ثاقب شبیر شانی، زاہد فاروق، پرویز اقبال وکی، دلنواز خان فیصل، سرمد بٹ،عتیق مراز، چودھری عامر کمبوہ، ہارون رشید اور دیگر نے سلیم شہزاد سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button