HeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Pakistan won bronze medal in Asian Open Taekwondo Championship

پاکستان نے ایشین اوپن تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں برونز میڈل حاصل کر لیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16مئی2024)
پاکستان نے ایشین اوپن تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں برونز میڈل حاصل کر لیا۔چیمپئین شپ کیپومزے ایونٹ میں 30 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا پاکستان کی چوتھی پوزیشن,پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔کرنل وسیم احمد صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کی میڈیا سے گفتگو،تفصیل کے مطابق پاکستان نے ویتنام کے شہر دانانگ میں جاری چھٹی ایشیئن اوپن تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کے پومزے ایونٹ میں برونز میڈل حاصل کر لیا۔ویتنام سے ٹیم آفیشل پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل(ر)راجہ وسیم احمد نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پومزے ایونٹ میں 30 کے قریب ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا جس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو برونز میڈل دلایا پاکستان کی 7.533 کے ساتھ چوتھی پوزیشن رہی۔ایران نے 8.182 کے ساتھ پہلی، ویتنام نے 7.630 کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ بھارت کی ٹیم 6.349 کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہی اس چیمپیئن شپ میں پاکستان کی پومزے ایونٹ کی ٹیم میں امیر حمزہ،شہباز احمد،عادل حسین،مدثر حسین،محمد ممتاز،نائیلہ،زینا شیراز اور عثمان عادل شامل ہیں صداقت حسین ٹیم منیجر اور ماسٹر سیونگوہ چوکوچ ہیں۔

Mator  (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 16 May 2024)
Pakistan won the bronze medal in the Asian Open Taekwondo Championship. Teams from 30 countries participated in the Championship Capomze event. Pakistan’s finished in fourth position, Pakistani players performed brilliantly.

  According to the discussion, details, Pakistan won the bronze medal in the Pomsey event of the 6th Asian Open Taekwondo Championship in Da Nang, Vietnam. The team official from Vietnam, President of Pakistan Taekwondo Federation, Col. (R) Raja Wasim Ahmed of Kahuta said the details. Teams from around 30 countries participated in the pomsey event, in which Pakistani athletes received the bronze medal . In this championship, Pakistan’s pumice event team consists of Amir Hamza, Shahbaz Ahmed, Adil Hussain, Mudassar Hussain, Muhammad Mumtaz, Naila, Zeena Shiraz and Usman Adil. Sadaqat Hussain was the team manager and Master Seungwah as the coach.

سردار سلیم حیدر خان کوگورنر پنجاب کے عہدہ کا حلف اٹھانے پر مبارکباد

Congratulations to Sardar Salim Haider Khan on taking oath as Governor of Punjab

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16مئی2024)
پی پی پی کی معروف سیاسی شخصیت ڈاکٹر خورشید خان نے کہا ہے کہ سردار سلیم حیدر خان کوگورنر پنجاب کے عہدہ کا حلف اٹھانے پر ہم مبارکباد دیتے ہیں اور پر امید ہیں کہ وہ وفاقی اور صوبوں میں موثر روابط استوار کرنے اور سیاسی مفاہمت کے فروغ کی خاطر اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اس وقت ملک میں اتحاد و اتفاق کے فروغ کی اشد ضرورت ہے جس کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ہر ممکن کردار ادا کرنا ہوگا ملک میں آئینی عہدوں پر نامزدگیوں کا عمل مکمل ہونے سے جمہوری عمل کو بڑی تقویت ملے گی اور حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کی قیادت اب ملکی ترقی و خوشحالی کے امور پر اپنی تمام تر توجہ مرکوز کرسکے گی انہوں نے کہا کہ جس سے درپیش عوامی مسائل کے حل سمیت معاشی استحکام کی راہ بھی ہموار ہوگی،آئی پی پی کی قیادت نے بالغ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف باہمی تعاون یقینی بنا کر حکومت سازی بلکہ آئینی عہدوں کیلئے بھی باصلاحیت سیاسی رہنماوں کی نامزدگیاں یقینی بنانے میں بھی کردار ادا کیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button