DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; First coronavirus positive patient Mohammad Shafiq from UK, shifted from Kallar Syedan to Rawalpindi hospital

کلرسیداں میں پہلا کرونا کیس،برطانیہ سے آنے والے 70سالہ محمد شفیق کا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسے کلرسیداں سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔کلرسیداں میں پہلا کرونا کیس،برطانیہ سے آنے والے 70سالہ محمد شفیق کا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسے کلرسیداں سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا آرمی پولیس محکمہ صحت اور انتظامیہ کا گاؤں کا دورہ اس کے داخلہ خارجی راستے بند کر کے پہرہ لگا دیا گیا سولہ افراد کے خون کے نمونے بھی حاصل کر لیئے گئے معروف پوٹھوہاری شاعر راجہ ساجد سمیت تین افراد کو قرنطینہ سینٹر میں داخل کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق ستر سالہ محمد شفیق گزشتہ ماہ کی 22تاریخ کو برطانیہ سے اپنے گھر سرصوبہ شاہ سموٹ روڈ پر واقع گاؤں حیال پنڈورہ آئے جہاں یہ عام لوگوں سے معمول کے مطابق ملتے بھی رہے انہیں چند ایام قبل بخار نزلہ کی شکایت لاحق ہوئی تو انہوں نے خود محکمہ صحت کو صورتحال سے آگاہ کیا جس پر انہیں کلرسیداں قرنطینہ سینٹر منتقل کرکے ان کے خون کے نمونے تجزیئے کے لیئے روانہ کیے گئے مگر ان کے خون میں کرو نا کی تصدیق ہونے کے بعد انہیں فوری طور پر راولپنڈی منتقل کر دیا گیا جبکہ بدھ کی صبح اسسٹنٹ کمشنر ناصر ولایت،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عابد شاہ،ایس ایچ او انسپکٹر ملک اللہ یار،ڈاکٹر وقار احمد،پولیس اور مسلح افواج کے اہلکاروں کے ہمراہ حیال پنڈورہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے گاؤں کے داخلہ خارجی راستے مکمل طور پر سیل کر دیئے علاقہ میں جراثیم کش اسپرے بھی کیا گیا اور گاؤں کے مزید سولہ افراد کے خون کے نمونوں کو لیبارٹری بھیج دیا گیا۔ ادہر اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ناصر ولایت نے راستوں کی بندش کو یقینی بنانے کے احکامات دیتے ہوئے منگال موڑ سے کلرسیداں شہر اور بائی پاس پر جانے والے راستوں کی فوری بندش کا بھی حکم دیا ہے۔

Rest of coronavirus updates

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔دکھی انسانیت کی خدمت کر نے میں اللہ کی رضا ہے اللہ تعالی کی مخلوق راضی ہوجائے تو ضمیر بھی مطمئن ہو جائے گا، ان خیالات کا اظہار ممتاز مسلم لیگی رہنما الحاج محمد اسلم بانی نے اپنی رہائش گاہ پر بیوائیوں، غرباء، نادار افراد میں راشن تقسیم کر تے ہو ئے کہا کہ مساکین، غربا، یتیم، بیوگان، لاوارث اور بے سہار ہ لوگوں کو اللہ کے دیے ہوئے مال میں سے حصہ دینے سے بہت بڑا اجر و ثواب ملتا ہے ہمارا مقصد ہی انسانیت کی خدمت کر نا ان کے دکھوں کا مداوا کر نے سے اللہ تعالی کی مخلوق راضی ہوجائے تو ضمیر بھی مطمئن ہو جائے گا تزکیہ نفس ہوگا اطمینان و سکون کی فضا بھی قائم ہوگی، لوگوں کے چہروں پر رونقین بھی بحال ہوجائیں گی۔ معاشرے میں خوشحالی بھی آئے گی اور مسائل کے گرداب میں پھنسی ہوئی قوم کو نکالنا اجتماعی سوچ کو پروان چڑھانا، حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد پورے کر نا غریبوں کی خدمت و کفالت عبادت کا درجہ رکھتی ہے یہ عمل اللہ تعالی کو پسند ہے۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔سابق جنرل کونسلر یونین کونسل سموٹ ظفراقبال قریشی نے اپنی مدد آپ کے تحت گزشتہ روز رہائش گاہ محمد جاوید ڈھوک صوفی محمد صادق(پنڈمیرگالہ) میں کرونا وائرس کے سلسلے میں لاک ڈاؤن کے نتیجہ میں دیہاڑی دار،بے روز گار متاثرین 32خاندانوں میں راشن تقسیم کیاگیا۔ راشن میں آٹا، چینی، گھی،چاول،آئل،سرف دالیں اور دیگر ضرورت کی اشیاء شامل تھیں۔ اس موقع پرظفراقبال قریشی نے مخیر حضرات سے اپیل کی وہ آگئے آئیں اور ضرورت مند بھائیوں کی مدد کریں۔ اس مشکل کی گھڑی میں ہر صاحب استطاعت کا فرض ہے کہ وہ کسی کو بھوکا نہ سونے دے اور ہر بندہ اپنی توفیق کے مطابق متاثرین کی مدد کر ے۔

Show More

Related Articles

One Comment

  1. Aslam o Alaikum,
    sir For Corona virus nasopharyngeal swab and oropharyngeal swabs liye jate hain,Ap ne Pandora Hayal; ki report main Blood likha hai . Jo ke sehi nahin hai. …کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔کلرسیداں میں پہلا کرونا کیس،برطانیہ سے آنے والے 70سالہ محمد شفیق کا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسے کلرسیداں سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا آرمی پولیس محکمہ صحت اور انتظامیہ کا گاؤں کا دورہ اس کے داخلہ خارجی راستے بند کر کے پہرہ لگا دیا گیا سولہ افراد کے خون کے نمونے بھی حاصل کر لیئے گئے معروف پوٹھوہاری شاعر راجہ ساجد سمیت تین افراد کو قرنطینہ سینٹر میں داخل کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق ستر سالہ محمد شفیق گزشتہ ماہ کی 22تاریخ کو برطانیہ سے اپنے گھر سرصوبہ شاہ سموٹ روڈ پر واقع گاؤں حیال پنڈورہ آئے جہاں یہ عام لوگوں سے معمول کے مطابق ملتے بھی رہے انہیں چند ایام قبل بخار نزلہ کی شکایت لاحق ہوئی تو انہوں نے خود محکمہ صحت کو صورتحال سے آگاہ کیا جس پر انہیں کلرسیداں قرنطینہ سینٹر منتقل کرکے ان کے خون کے نمونے تجزیئے کے لیئے روانہ کیے گئے مگر ان کے خون میں کرو نا کی تصدیق ہونے کے بعد انہیں فوری طور پر راولپنڈی منتقل کر دیا گیا جبکہ بدھ کی صبح اسسٹنٹ کمشنر ناصر ولایت،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عابد شاہ،ایس ایچ او انسپکٹر ملک اللہ یار،ڈاکٹر وقار احمد،پولیس اور مسلح افواج کے اہلکاروں کے ہمراہ حیال پنڈورہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے گاؤں کے داخلہ خارجی راستے مکمل طور پر سیل کر دیئے علاقہ میں جراثیم کش اسپرے بھی کیا گیا اور گاؤں کے مزید سولہ افراد کے خون کے نمونوں کو لیبارٹری بھیج دیا گیا۔ ادہر اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ناصر ولایت نے راستوں کی بندش کو یقینی بنانے کے احکامات دیتے ہوئے منگال موڑ سے کلرسیداں شہر اور بائی پاس پر جانے والے راستوں کی فوری بندش کا بھی حکم دیا ہے
    Kidlly correct karen . ap ki Pothwar ke liye kafi mehnat ,Kawishain hain. Allah pak ap ko salamat rakhe. ameen
    Abdul Ghaffar Bhatti

Back to top button