DailyNewsHeadlineKahuta

Kotli Sattian; Zeeshan Shafiq and his wife arrested for the murder of his brother by Kotli Sattian police

کو ٹلی ستیاں کے علا قہ کرو ر میں گزشتہ روز بھا ئی کے ہا تھوں قتل ہو نے والے عدنان شفیق کا قاتل بھا ئی ذیشان شفیق اور اسکی بیوی کو تھا نہ کو ٹلی ستیاں پو لیس نے گرفتا ر کر لیا

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… کو ٹلی ستیاں کے علا قہ کرو ر میں گزشتہ روز بھا ئی کے ہا تھوں قتل ہو نے والے عدنان شفیق کا قاتل بھا ئی ذیشان شفیق اور اسکی بیوی کو تھا نہ کو ٹلی ستیاں پو لیس نے گرفتا ر کر لیا، ملزم نے اپنے چھو ٹے بھا ئی 20سالہ عدنان شفیق کو اسکی بیو ی کیساتھ نا جائز تعلقات کے شبہ میں 30بو ر پسٹل سے فا ئر کر کے قتل کر دیا تھا جو کہ زخمو ں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے رورل ہیلتھ سینٹر لہتراڑ میں جا ن کی با زی ہا ر گیا تھا بد قسمت با پ نے اپنے ایک بیٹے کے قاتل دو سرے بیٹے کیخلا ف قتل کا مقدمہ درج کروایا تھا جسے تھا نہ کوٹلی ستیاں پولیس نے ایس ایچ او وقار احمد کی سر برا ہی میں ملزم ذیشان شفیق اور اسکی بیوی کو تین دنوں کے اندر ہی گرفتا ر کر لیا ایس ایچ او وقار احمد نے میڈیا کی ساتھ گفتگو کرتے ہو ئے بتا یا کہ کو ٹلی ستیاں پر امن علاقہ ہے یہا ں کا امن کسی کو تبا ہ کر نے کی اجا زت نہیں دیں گے۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفر حسن نقوی کا گزشتہ رو ز ہو ٹل ما لکا ن سے متعلقہ جا ری کیے گئے مراسلہ کی خلا ف ورزی کر نے پرکا روائی، شکا یت مو صول ہو نے پر اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفر حسن نقوی عملہ کے ہمراہ خو د مو قعہ پر پہنچ گئے رتہ کس کے مقا م پر دیسی لجپا ل ہو ٹل جہاں حکو متی پا لیسیو ں کی خلا ف ورزی کرتے ہو ئے ہو ٹل کو کھو ل رکھا تھاجو کہ قوا ئد کیخلا ف تھا ہو ٹل ما لک اخلا ص کیخلا ف بجرم 179تپ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا انہوں نے کہا کہ ہو ٹل ما لکا ن کو واضع احکا ما ت جا ری کیے گئے تھے کہ وہ محض پا رسل کے لیے ہو ٹل کھو ل سکتے ہیں جبکہ کسی بھی ہو ٹل کے اندر گا ہکو ں کی مو جو دگی کی صورت میں اسی طرح قانو نی کا روائی عمل میں لا ئی جا ئے گی بعد اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفر حسن نقوی نے سانٹھ سرو لہ با زار کا وزٹ کیا جہا ں انہوں نے 5بجے کے بعد کھلی دکا نو ں کے ما لکا ن کو وارنگ دیتے ہو ئے کہ کوئی بھی دکان 5بجے کے بعد کھلی ملنے پر اس دکا ن ما لک کیخلا ف مقدمہ درج کیا جا ئے گا۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…سابق ضلعی صدر پی پی پی راجہ شوکت علی عبا سی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کیوجہ سے ملک میں کیے جانیوالے لاک ڈاؤن نے عام آدمی کی زندگی کو بری طرح متاثرکیا ہے لوگ بیروزگاری ہوچکے ہیں دیہاڑی دار طبقہ فاقوں پر پہنچ چکا ہے ایسے میں حکومت عوام تک امدادپہنچانے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اعلی عدلیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پنجاب میں بلدیاتی اداروں کو فوری بحال کرئے تاکہ ان کے ذریعے عوام تک راشن ودیگر امدادی سامان پہنچایا جاسکے ہیں اس مقصد کیلئے کوئی ٹائیگر فورس وغیرہ بنانے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ بلدیاتی نمائندے گلی محلے کی سطح تک عام لوگوں سے اچھی طرح واقف ہیں اور بہتر جانتے ہیں کہ کس کس گھر میں راشن اورامدادکی فوری ضرورت ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے کورونا وائرس اورلاک ڈاؤن سے پیدا شدہ موجودہ انتہائی گھمبیر صورتحال پر اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے نااہلوں کی حکومت نے لاک ڈاؤن توکردیا مگر ابھی تک لوگوں تک راشن،امداد پہنچانے کاکوئی طریقہ کار ہی طے نہیں کیا جاسکا،بلدیاتی اداروں کی بحالی سے سیاسی شعبدے بازی اور اپنوں کو نوازنے کیلئے جو ٹائیگر فورس بنانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے اسکی ضرورت ہی نہیں رہے گی اعلی عدلیہ اس پر فوری ایکشن لے۔

Show More

Related Articles

Back to top button