DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; M Shafiq who had arrived from UK admitted to hospital with being positive for coronavirus

کلرسیداں میں پہلا کرونا کیس،برطانیہ سے آنے والے 70سالہ محمد شفیق کا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسے کلرسیداں سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)کلرسیداں میں پہلا کرونا کیس،برطانیہ سے آنے والے 70سالہ محمد شفیق کا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسے کلرسیداں سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا آرمی پولیس محکمہ صحت اور انتظامیہ کا گاؤں کا دورہ اس کے داخلہ خارجی راستے بند کر کے پہرہ لگا دیا گیا سولہ افراد کے خون کے نمونے بھی حاصل کر لیئے گئے معروف پوٹھوہاری شاعر راجہ ساجد سمیت تین افراد کو قرنطینہ سینٹر میں داخل کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق ستر سالہ محمد شفیق گزشتہ ماہ کی 22تاریخ کو برطانیہ سے اپنے گھر سرصوبہ شاہ سموٹ روڈ پر واقع گاؤں حیال پنڈورہ آئے جہاں یہ عالم لوگوں سے معمول کے مطابق ملتے بھی رہے انہیں چند ایام قبل بخار نزلہ کی شکایت لاحق ہوئی تو انہوں نے خود محکمہ صحت کو صورتحال سے آگاہ کیا جس پر انہیں کلرسیداں قرنطینہ سینٹر منتقل کرکے ان کے خون کے نمونے تجزیئے کے لیئے روانہ کیا مگر ان کے خون میں کرو نا کی تصدیق ہونے کے بعد انہیں فوری طور پر راولپنڈی منتقل کر دیا گیا جبکہ بدھ کی صبح اسسٹنٹ کمشنر ناصر ولایت،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عابد شاہ،ایس ایچ او انسپکٹر ملک اللہ یار ڈاکٹر وقار پولیس اور مسلح افواج کے اہلکاروں کے ہمراہ حیال پنڈورہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے گاؤں کے داخلہ خارجی راستے مکمل طور پر سیل کر دیئے علاقہ میں جراثیم کش اسپرے بھی کیا گیا اور گاؤں کے مزید سالہ افراد کے خون کے نمونوں کو لیبارٹری کو بھیج دیا گیا ادہر اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ناصر ولایت نے راستوں کی بندش کو یقینی بنانے کے احکامات دیتے ہوئے منگال موڑ سے کلرسیداں شہر اور بائی پاس پر جانے والے راستوں کی فوری بندش کا بھی حکم دیا ہے

Kallar Syedan; Mohammad Shafiq, 70, who had arrived from UK to his native village Hayal Pindora has been admitted to hospital with being positive for coronavirus . The Army and police visited the village and has taken samples from family and local villagers.

Show More

Related Articles

One Comment

  1. Expatriates are the main cause of cronavirus spread in pothwar and Kashmir. In aeroplane if only one person has the virus he/she will give to everyone as you are breathing the same air for 8 hours. Please stay where you are at moment this is what our religion tells us.
    May Allah protect us from this epidemic..

Back to top button