DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; A reception in honor of Chairman Youth Council Punjab Tehsil Gujar Khan Farrukh Mahmood Raja in Changa Bangyal

چنگا بنگیال میں چیئرمین یوتھ کونسل پنجاب تحصیل گوجرخان فرخ محمود راجہ کے اعزاز میں دیے گئے ایک استقبالیہ

اسلام پورہ جبر (ممراز شیخ,نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم) پارلیمانی سیکرٹری غزالہ سیفی نے کہا ہے کہ نوجوان قوم کا اثاثہ ہیں، یوتھ کونسل آنے والی نسل کو ذمہ داریوں سے عہدہ براہ کرنے کے لیے یوتھ کونسل کا کردار اہم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چنگا بنگیال میں چیئرمین یوتھ کونسل پنجاب تحصیل گوجرخان فرخ محمود راجہ کے اعزاز میں دیے گئے ایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب سے گریڈ 22 کی آفیسر میڈم شائستہ بانو، ڈوگر چیرمین پنجاب یوتھ کونسل میاں حمزہ کرامت،ماہر قانون دان امتیاز حسین وڑائچ،ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر،چوہدری محمد عظیم، راجہ طارق کیانی مرزا ثاقب بیگ، راجہ جہانگیر احمد بھٹی،راجہ زاہد خورشید نے بھی خطاب کیا۔ ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر نے کہا کہ شرقی گوجرخان چنگا بنگیال کے مقام پر گرلز ڈگری کالج اور گوجرخان ٹی ایچ کیو میں ٹراماسینٹر سینٹر بنا کر اپنے حلقہ کی عوام کا یہ دیرنہ خواب جلد پورا کروں گا اس موقع پر چوہدری عظیم طارق کیانی غزالہ سیفی حمزہ کرامت ڈوگر اور نیو منتخب چیرمین یوتھ کونسل پنجاب تحصیل گوجرخان فرخ محمود راجہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں گوجرخان کے نوجوان کی فلاح کے لیے ہر ممکن قدم اٹھاؤں گا آپ سے میری شان ہیں میں آپ کی عزت کرتا ہوں میں انشاء اللہ کبھی آپ کی عزت پر حرف نہیں آنے دوں گا۔

سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی کا ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر کے ہمراہ گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول بیول کا دورہ۔ سکول کی بوسیدہ عمارت کو گرا کر نئے سرے سے مرمت کرنے کی منظوری دی گئی

CEO Education Rawalpindi visits Government Boys Higher Secondary School Bevel along with Chaudhry Javed Kausar. The school’s collapsed building to be demolished and renovated

بیول(راجہ طارق ایوب) نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم: :
سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی کا ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر کے ہمراہ گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول بیول کا دورہ۔ سکول کی بوسیدہ عمارت کو گرا کر نئے سرے سے مرمت کرنے کی منظوری دی گئی اگلے ہفتے سے کام شروع کرنے کا کہا گیا ہے۔ سی ای او ایجوکیشن اعظم کاشف نے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ کے ہمراہ گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول بیول کا دورہ کیا اور پرنسپل کو تحریری اجازت دی کہ اپنی مدد آپ کے تحت پرانی بوسیدہ عمارت کو گرا کر نئی عمارت تعمیر کی جائے۔اس موقع پر سکول کونسل کے اراکین بھی موجود تھے۔ جب کہ اس دورہ کے دوران سی ای او نے سکول کا نظم و نسق کی تعریف کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button