DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Government employees’ wives, children eligible for pension, written decision issued

سرکاری ملازمین کے بیوی، بچے فل پنشن کے حقدار قرار، تحریری فیصلہ جاری

گوجر خان:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری ملازمت کرنے والے سابق ملازمین ( مرحومین ) کے اہل خانہ اور بچوں کو فل پنشن کاحقدار قرار دینے سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
عدالتی تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی مرد یا خاتون دوران سروس یا ملازمت کے بعد ریٹائرڈ ہوجائے تو اسکے اہل خانہ فل پنشن کے حقدار ہیں، اگر اہل خانہ میں سے کوئی ملازمت بھی کرتا ہے تو بھی وہ قانون کے تحت پنشن کا حقدار ہے، حکومت یا حکومتی اداروں کو پنشن روکنے یا کٹوتی کی اجازت نہیں دی جا سکتی، دوران سروس وفات یاریٹائرمنٹ کی صورت میں اسکی اہلیہ فل پنشن کی حق دار ہوگی اور خاتون ملازمہ کے دوران وفات یا ریٹائرمنٹ کے بعد اس کا شوہر فل پنشن کا حق دارہو گا۔
فیصلے میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ سابق ملازمت کرنے والے کی وفات کی صورت میں انکی بیوہ یا بچے، پنشن کے حق دار ہوں گے، وزرات فنانس یا اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کو سرکاری خزانے پر کسٹوڈین بن کر فیصلے کرنےاجازت نہ ہوگی.
عدالت نے پروفیسر ایس اے رشید کی بیوہ کی پنشن بند کرنے اور وصول کردہ پنشن سے کٹوتی کے حکومتی اقدام کو کالعدم قرار دیتے ہوئے بیوہ کو فوری فل پنشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button