DailyNews

Saudi Arabia; Online visa service available for UK, and Pakistan visitors to Saudi Arabia

یزا آن آرائیول، سعودی عرب نے برطانیہ اور پاکستان سمیت کئی ملکوں کیلئے نئی سہولت متعارف کرادی

سعودی عرب نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) سعودی عرب نےبرطانیہ سمیت کئی ملکوں کیلئے ویزا آن آرائیول کا اعلان کیا ہے ۔اس اعلان سے پاکستان، بھارت، امریکہ، برطانوی شہری اور شخین ویزا رکھنے والے مستفید ہوسکیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے برطانیہ، پاکستان، بھارت، امریکی یا شخین ویزا رکھنے والے تمام درخواست گزاروں کیلئے ایک سے زائد بار داخلے پر ویزا آن آرائیول کی نئی سہولت متعارف کروا دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ویزا حج کی ادائیگی کیلئے استعمال نہیں ہوسکے گا۔ ایک سال مدت کا ویزا آن آرائیول حاصل کرنے کیلئے مسافروں کو اپنے ساتھ درست کریڈٹ کارڈ رکھنا ہوگا تاکہ وہ ویزا فیس آن لائن ادا کرسکیں جبکہ نقد رقم قابل قبول نہیں ہوگی اس کے علاوہ ویزا آن آرائیول حاص کرنے والے افراد ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ 90دن سعودیہ میں قیام کرسکیں گے تاکہ وہ ایک سے زیادہ بار سعودی عرب آسکتے ہیں۔ یہ ویزا امریکہ، برطانیہ اور شخین ویزا رکھنے والے ان درخواست گزاروں کو دیا جائے جوکم از کم ایک بار امریکہ، برطانیہ یا شخین ویزا استعمال کرچکے ہیں ایسے لوگوں کو ویزا جاری نہیں کیا جائے گا جن کے پاسپورٹ پر امریکہ، برطانیہ یا شخین ویزا کی مہر تو لگی ہو لیکن انہوں نے اسے کبھی استعمال نہیں کیا ہو۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غیرمسلم اس ویزے پر مقدس شہروں یعنی مکہ شریف اور مدینہ منورہ نہیں جاسکیں گے۔ جبکہ مسلمان اس ویزا کو حج سیزن کے علاوہ عمرے کی ادائیگی کیلئے استعمال کرسکیں گے۔ مذہبی حلقوں نے اس نئی پالیسی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا

Saudi Arabia; The electronic visa to Saudi Arabia is available to citizens of eligible foreign countries. It allows them to pass safely and securely through national immigration of what was once one of the most difficult countries to visit as a tourist. Since the launch of the eVisa visitors from around the world can stay in the Kingdom of Saudi Arabia for up to 90 days.

The Saudi Arabia eVisa application only takes a few minutes to complete online. There is no need to visit an embassy or a consulate during the process.

After the application has been completed and approved, travel authorization will be granted and sent directly to the traveler by email.

Show More

Related Articles

Back to top button