DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Important meeting with WAPD officers headed by Chairman RDA Raja Tariq Mehmood Mir Murtaza

چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ کے زیر صدارت محکمہ واپڈکے افسران سے اہم میٹنگ

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ٖڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ کے زیر صدارت محکمہ واپڈکے افسران سے اہم میٹنگ۔ تحصیل کہوٹہ اور کہوٹہ شہر میں جاری بجلی کے تمام پروجیکٹ کو جلد مکمل کر نے کے لیے حکمت عملی طے کی گئی جبکہ مزید کھمبوں اور تاروں کے پروجیکٹ پر کام کیا جائے گا۔ تفصیل کے مطابق راولپنڈی آر ڈی اے کے آفس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ کے زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقدہوا جس میں محکمہ واپڈا کے ایکسین واپڈاکنسٹریشن اجمل خان،ایس ڈی اوایس عطیق الرحمن،محمد تنویر، محمد عرفان کے علاوہ پی ٹی آئی کے خورشید ستی، راجہ وحید احمد خان،کرنل ظفر عباسی،سردار رضاء نے شر کت کی اجلاس میں تحصیل کہوٹہ اور کہوٹہ شہر میں جاری بجلی کے تمام پروجیکٹ کو جلد مکمل کر نے کے لیے حکمت عملی طے کی گئی جبکہ مزید کھمبوں اور تاروں کے پروجیکٹ پر کام کیا جائے گا۔

ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے راجہ سعید احمد صدر آل پاکستان آئل ٹینکرز یونین پاکستان کی طرف سے منعقدہ ور کر کنونشن سے خطاب

Sadaqat Ali Abbasi addresses the Work Convention organized by Raja Saeed Ahmad President All Pakistan Oil Tankers Union Pakistan

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ٖڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے راجہ سعید احمد صدر آل پاکستان آئل ٹینکرز یونین پاکستان کی طرف سے منعقدہ ور کر کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی پانچ سال بعد اپنے کیے ہوئے تمام وعدوں کو پورا کر کے عوام کے پاس جائیں گے ہماری پانچ سالہ کارکردگی سابقہ دور کی چالیس سالہ کارکردگی سے بہتر ترین ہو گی مسلم لیگ ن کے چالیس سالہ دور سے بہتر ہو گی سہالہ اوور ہیڈ برج سمیت تمام میگا پراجیکٹ پر جلد کام شروع ہو گا گھڑیٹ کی سڑک ایک روڑ سے تعمیر کی گئی انشا اللہ اگلے مالی سال میں مزید پچاس لاکھ اور دینگے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کہوٹہ کے رہنما راجہ سعید احمد صدر آل پاکستان آئل ٹینکرز یونین پاکستان کی طرف سے تقریبا ایک کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والی گھڑیٹ سڑک کی افتتاحی تقریب اور وررکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے صداقت علی عباسی،ایم پی اے راجہ صغیر احمد، چیئر مین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ،تحصیل صدر راجہ خورشید ستی،سٹی صدر راجہ وحید احمدنے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر فوکل پرسن ایجوکیشن کرنل (ر) ظفر عباسی، فوکل پرسن ہیلتھ راجہ ارشد آف بھورہ حیال،راجہ الطاف حسین،عنائت اللہ ستی چیئرمین زکوۃعشر کمیٹی تحصیل کہوٹہ، چوہدری واحد آف پیکاں،صوبیدار آفتاب و دیگر بھی موجود تھے یہ سڑک جو تھوہا خالصہ،مواڑہ اور گڑھیٹ کو لنک کرتی ہے کی ا س موقع پر صداقت علی عباسی نے گھڑیٹ کے لیے ایک کروڑ کی لاگت سے گیس منصوبے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ پی ٹی آئی عوامی جماعت ہے انشا اللہ تمام وعدے وفا ہونگے آخر میں راجہ سعید نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی رہائی حق اور سچ کی فتح ہے

Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi’s release is a victory of truth

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ٖڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مبشر حسن ستی صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ یوسی پنجاڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی رہائی حق اور سچ کی فتح ہے شاہد خاقان عباسی نے جس جرات و بہادری سے جھوٹے اور من گھڑت مقدمات کا مقابلہ کیا اس سے عوام علاقہ کے سر فخر سے بلندہو گئے شاہد خاقان عباسی ہوں، چیئر مین مسلم لیگ ن راجہ ظفر الحق ہوں یاسابق ایم پی اے راجہ محمد علی ہمارے ان قائدین کی سیاسی زندگی ایک کھلی کتاب کی طرع ہے انہوں نے اپنی زندگیوں میں کرپشن کا داغ نہیں لگنے دیا یہی وجہ ہے کہ آج بھی عوام علاقہ اپنے ان قائدین سے والہانہ عقیدت واحترام کرتے ہیں ان خیالات کا اظہارمبشر حسن ستی صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ یوسی پنجاڑ نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے دو ر میں علاقے کی تعمیر و ترقی ہوئی موجودہ حکومت نے عوام کا جو حال کیا وہ سب کے سامنے ہے انشاء اللہ آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہوگا۔

راجہ گلزار احمد اور جابر کیانی آف کلیال کی سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی سے ملاقات

Raja Gulzar Ahmed and Jabir Kayani of Kalyal meet former Prime Minister of Pakistan Shahid Khaqan Abbasi envoy Assistant Hafiz Usman Abbasi

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ٖڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ گلزار احمد اور جابر کیانی آف کلیال کی سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی سے ملاقات۔رہائی پر مبارکباد۔جرت مندانہ سیاست پر خراج تحسین۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزیونین کونسل ہوتھلہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات سابق کونسلر راجہ گلزار احمدگلزاری اور جابر کیانی آف کلیال نے سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی رہائش گاہ جا کر ان سے ملاقات کی اور ان کو رہائی پر مبارکباد پیش کی اور جرت مندانہ سیاست پر خراج تحسین پیش کی اس موقع پر مسلم لیگ نے رہنماء سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button