DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Private organization Hello Doctor introduces online medical free facility in village Takal

نجی تنظیم ہیلو ڈاکٹر نے چوآخالصہ کے گاؤں ٹکال میں میڈیکل کی آن لائن فری سہولت متعارف کرادی

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) نجی تنظیم ہیلو ڈاکٹر نے چوآخالصہ کے گاؤں ٹکال میں میڈیکل کی آن لائن فری سہولت متعارف کرادی جس کے لیئے مسجد بلال میں خصوصی کاؤنٹر قائم کردیا گیا جہاں کسی بھی قسم کی ادائیگی کیئے بغیر مریض کو مفت مشورے کے علاؤہ اسے فری میں نسخہ بھی فراہم کردیا جائے گا۔ اس سہولت کا اہتمام راجہ امجد محمود نے کیا ہے تقریب میں مسلم لیگ ن کے رہنما محمد ظریف راجا مہمان خصوصی تھے انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت سے بڑی کوئی عبادت نہیں اب وقت آگیا ہے کہ خدمت کے زبانی دعووں کی بجائے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے ہیلو ڈاکٹر کے حالیہ اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے عام افراد کو مفت میں میڈیکل کی جدید سہولیات میسر آ جائیں گی۔راجہ امجد محمودنے کہا کہ اسلام آباد کے بعد اب یہ سہولت ٹکال کو فراہم کی گئی ہے جس کے بعد گوجرخان،کلرسیداں سمیت دیگر علاقوں میں بھی اس طرح کی طبی سہولیات فراہم کریں گے۔محمد طارق اور نبیل نے کہا کہ مسجد میں موجود آن لائن نظام سے مریضوں کو طبی مشوروں اور نسخہ کی یہ سہولت ابتدائی طور پر صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک میسر ہو گی اب مریض کو ڈاکٹر ایک بٹن کی دوری پر دستیاب ہوگا اور اس کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی تقریب میں صوبیدار میجر عبدالرزاق،چیف مہربان خان،محمود حسین،ماسٹر ساجد حسین اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کی ڈپٹی کمشنر اور تمام ضلعی افسران کے ہمراہ کھلی کچہری

Sadaqat Ali Abbassi holds open court session with all the officers present

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کی ڈپٹی کمشنر اور تمام ضلعی افسران کے ہمراہ کھلی کچہری،سب سے زیادہ شکایات آراضی ریکارڈ سینٹر روات جبکہ سب سے زیادہ تعریف روات پولیس کی گئی کھلی کچہری روات کلرسیداں روڈ پر مانکیالہ میں منعقد کی گئی رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہا کہ دیہات کی سطح پر کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد لوگوں کے مسائل ان کے گھروں کی دھلیز پر حل کرنا ہیں عوام مسائل اور شکایات کی نشاندھی کریں ان کو فوری حل کیا جائے گا۔انہوں نے آراضی سینٹر روات کے بارے میں عوامی شکایات کو درست قرار دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو فوری اقدامات کرنے کو کہا انہوں نے ہریوسی میں سوئی گیس کے باقیماندہ کاموں کے لیئے ایک ایک کروڑ مختص کرنے کا بھی اعلان کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پٹواریوں کو اپنے اپنے قانون گو حلقہ میں بیٹھنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں جو پٹواری قانون گو حلقہ سے باہر بیٹھے گا اسے بلاتاخیر معطل کردیا جائے گا انہوں نے آراضی ریکارڈ سینٹر روات کی شکایات کو ایک ہفتے کے اندر ختم کرنے کی بھی یقین دھانی کرائی۔انہوں نے فلنگ اسٹیشنوں سے بغیر ہیلمٹ کے پٹرول کی فراہمی کے بارے میں شکایت کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا نہیں ٹریفک پولیس کا مسئلہ ہے صداقت عباسی نے آئیسکو اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جن منصوبوں کے لیئے انہوں نے فنڈز فراہم کردئیے ہیں بجلی والے آئیں بائیں شائیں نہ کریں منصوبے مکمل کریں۔راجہ ساجد پرویز نے شکایت کی کہ پٹواری اپنے اپنے حلقوں کی بجائے دور دراز کے شہری علاقوں میں بیٹھتے ہیں طارق بٹ نے ایمپلی فائر کے بے دریغ استعمال اور فلنگ اسٹیشنوں پر بغیر ہیلمٹ کے پٹرول کی فراہمی کی شکایت کی۔راجہ وحید قاسم نے کچراکنڈی سے زمینوں اور پانی میں زہریلے اثرات کی شکایت کی تو ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گوجر خان کے علاقے میں کچراکنڈی کے لئے زمین حاصل کر لی گئی ہے وہاں کچرے سے بجلی پیدا کرنے کے لئے درخواستیں طلب کی جا رہی ہیں ریڈیو پاکستان کے ایک اہلکار نے شکایت کی کہ پانچ ماہ سے ملازمین کو تنخواہیں نہیں دی جارہی ہیں جس سے ان کو بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رھا ہے اس موقع پر متعدد افراد نے کھڑے ہوکر ایس ایچ او روات کاشف اقبال کی کارکردگی کی تعریف بھی کی اور کہا کہ روات پولیس کی کارکردگی دیگر اداروں کی نسبت سب سے اچھی ہے اور اس کا سارا کریڈٹ ایس ایچ او کاشف اقبال کو جاتا ہے۔

سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی اعظم کاشف نے جمعہ کی صبح گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلر سیداں میں اچانک دورہ کے موقع پر ہیڈ ماسٹر سمیت دس اساتذہ کو غیرحاضر قرار دے دیا

Headteacher along with ten teachers absent as education authorities inspect high school, Kallar Syedan

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی اعظم کاشف نے جمعہ کی صبح گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلر سیداں میں اچانک دورہ کے موقع پر ہیڈ ماسٹر سمیت دس اساتذہ کو غیرحاضر قرار دے دیا۔چیف ایگزیکٹونے جمعہ کی صبح اچانک سکول کا دورہ کیا توہیڈ ماسٹر خالد محمود قریشی سمیت،چوہدری تصور حسین،جبران رشید،گل زیب،بشرہ جبین،محمد اظہر،چوہدری وحید،محمد طاہر،خرم شہزاد اور دیگر ڈیوٹی سے غیر حاضرتھے۔خبر کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ غیر حاضر قرار دئیے جانے والے بیشتر اساتذہ یا تو رخصت پر تھے یا پھر انہوں نے گزشتہ روز کی حاضری رجسٹر پر نہیں لگائی ہوئی تھی اور خانہ خالی ہونے کی وجہ سے سی ای او ایجوکیشن نے انہیں بھی غیر حاضر قرار دے دیا جبکہ چار کے قریب اساتذہ سی ای او کی آمد کے دس منٹ بعد سکول پہنچے اور بارش کا جواز پیش کرنے کے باوجودسی او نے انہیں حاضری لگانے کی اجازت نہ دی۔سکول ہیڈ ماسٹر خالد قریشی جمعہ کے روز رخصت پر تھے جبکہ گزشتہ روز وہ رجسٹر پر اپنی حاضری نہیں لگا سکے تھے جس کی وجہ سے وہ بھی غیر حاضراساتذہ کی صف میں آ گئے۔ٹیچر چوہدری تصور حسین نے باقاعدہ رخصت لے رکھی تھی انہیں بھی غیر حاضر قرار دے دیا گیا۔ایک لیڈی ٹیچر جو جمعرات کے روز رخصت پر تھی اور رجسٹر کا خانہ خالی ہونے کی وجہ سے اس کی بھی غیر حاضری لگادی گئی۔ٹیچر بشرہ جبین نے بتایا کہ وہ دور دراز علاقے سے پبلک ٹرانسپورٹ پر آتی ہیں جس کی وجہ سے تاخیر ہو جاتی ہے جس پر سی ای او نے اسے حاضری لگانے کی اجازت دے دی۔

آئیسکو کے شیخ توقیر،امین فاروقی،سردار تاج اور عالمگیر پراچہ کا خصوصی شکریہ

IESCO officials thanked for installing new transformer in Millad Nagar, Banhal

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) میلاد نگر بنائل کے چوہدری محمد اشتیاق اور چوہدری غلام مرتضی نے بجلی کی لو وولٹیج کی دیرینہ شکایات کے مستقل خاتمے کے لئے نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب پر آئیسکو کے شیخ توقیر،امین فاروقی،سردار تاج اور عالمگیر پراچہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

پی ٹی آئی فرانس کے رہنما ملک عنصر خان کی تائی اور ملک افضال،ملک عابد کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں

Aunty of Malik Ansar of Paris passed away in Dhok Chani, Maira Shamas

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) پی ٹی آئی فرانس کے رہنما ملک عنصر خان کی تائی اور ملک افضال،ملک عابد کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ میرا شمس دربار میں ادا کی گئی جس میں محمد ظریف راجا،راجہ ندیم احمد،راجہ پرویز اخترقاددی،جمیل وارٹی،چوہددی ابرار حسین،چوہدری توقیراسلم،راجہ علی اصغر،راجہ ظفر محمود،حاجی ضمیرالرحمان،اسد عزیز،راجہ جاوید کیانی،مسعود بھٹی،جاوید چشتی،ماسٹر رشید وینس اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button