DailyNewsKahuta

Kahuta; Sardar Ijaz Afzal advocate addresses Kashmir solidarity meeting

سابق امیر متحدہ مجلس عمل کے صدر سردار اعجاز افضل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کہوٹہ میں یوم یکجہتی کشمیر کے پروگرام میں گفتگو

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں نے ستر سالوں سے آزادی کے لیے جو جدوجہد کی اسکی مثال نہیں ملتی ٹرمپ کو ثالثی کے لیے کہنا مناسب نہیں انھوں نے جس طرح بیت المقدس کا فیصلہ کیا اسی طرح کشمیر کا بھی کرینگے پاکستان اور کشمیر کے مسلمان جس ظلم و ستم کا شکار ہیں اس میں ہر آنے والا دن انکے لیے مشکل ہو رہا ہے ہم نے آزاد کشمیر میں تمام اختلافات ختم کر کے کشمیر کاز کو بھرپور انداز سے اُٹھانے کا فیصلہ کیا پاکستانی حکومت بھی مسلہ کشمیر کو بھرپور انداز سے اُٹھائے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر متحدہ مجلس عمل کے صدر سردار اعجاز افضل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کہوٹہ میں یوم یکجہتی کشمیر کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محدم عارف قریشی،صدر پوٹھوہار ویلفئیر ٹرسٹ ملک منیر اعوان، راہنما تحریک انصاف راجہ وحید احمد خان،صدر بار ایسو سی ایشن کہوٹہ خاور ریاض قادری ایڈووکیٹ بھی موجود تھے راجہ وحید احمد نے کہا کہ کہوٹہ باب کشمیر ہے اور اسی کہوٹہ سے آزاد کشمیر کو آزاد کرانے کا کام شروع ہوا وزیرا عظم عمران خان نے خود کو کشمیر کا سفیر کہا پہلی مرتبہ سلامتی کونسل میں کشمیر کے مسلے کو اُٹھایا میں کشمیر کی آزادی کو قریب دیکھ رہا ہوں کہوٹہ کے عوام نے ہمیشہ کشمیری بھائیوں کا ساتھ دیا زلزلہ ہو یا اور مشکل ہم انکے ساتھ ہیں خاور ریاض قادری ایڈووکیٹ نے کہا کہ وکلاء برادری مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہے بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے ہم اپنے مسلمان بھائیوں کی ؤزادی کی تحریک میں انکے ساتھ ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button