DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; CEO of Education Department Rawalpindi Kashif Azam Surprise visit to Sir Sooba Shah and Chanam schools, eleven officials found absent

سی ای او محکمہ تعلیم راولپنڈی کاشف اعظم کا اچانک کلر سیداں کے نواحی علاقوں سرصوبہ شاہ اور چنام سکولوں کا دورہ،گیارہ اہلکار غیرحاضر قرار پائے

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) سی ای او محکمہ تعلیم راولپنڈی کاشف اعظم کا اچانک کلر سیداں کے نواحی علاقوں سرصوبہ شاہ اور چنام سکولوں کا دورہ،گیارہ اہلکار غیرحاضر قرار پائے۔اس دورے کی خاص بات یہ تھی کہ سی ای او نے مدارس میں موجود سٹاف کو حاضری لگانے کا موقع ہی نہ دیا اور اس کی کوشش کرنے پر سرصوبہ شاہ کے ایک معلم کو برا بھلا بھی کہا گیا۔تفصیلات کے مطابق سی ای او کاشف اعظم اچانک دورے پر صبح سوا آٹھ بجے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سر صوبہ شاہ پہنچے جہاں انہوں نے آتے ہی حاضری رجسٹر اپنی تحویل میں لے لیا اور وہاں موجود سٹاف کو حاضری لگانے کا موقع ہی نہ دیا اور انہیں غیر حاضر قرار دے دیا۔غیر حاضر قرار دیئے جانے والوں میں پانچ اساتذہ کے علاوہ کلرک،مالی، لیبارٹری اٹینڈینٹس کے علاوہ ایک ایسا معلم بھی شامل ہے جو باضابطہ طور پر محکمے سے رخصت پر ہے۔سی ای او کے جاری حکم نامے میں سرصوبہ شاہ سکول کے اساتذہ تحسین لطیف، محمد اسحاق، عادل محمود، مس صائمہ ظہور، مس انعم النساء کے علاوہ جونئیر کلرک محمد تنویر، لیبارٹری اٹینڈینٹس عاطف محبوب،مالی انعام الحق اور کلاس فور محمد طیب بھی شامل ہیں جبکہ غیر حاضر قرار دئیے جانے والے معلم تحسین لطیف محکمہ سے چھٹی منظور کرانے کے بعد رخصت پر گئے تھے انہیں بھی غیر حاضر قرار دے دیا گیا۔سی ای او کے صبح سوا آٹھ بجے اچانک چھاپے کے دوران دیگر اساتذہ مدرسہ میں موجود تھے مگر انہیں غیر حاضر قرار دے دیا گیا۔اسی طرح سی ای او نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چنام کی دو معلمات نورین کنول اور نورین بی بی کو بھی غیر حاضر قرار دے دیایاد رہے کہ سر صوبہ شاہ سکول میں گزشتہ چند ماہ سے ہیڈ ماسٹر طارق مسعود کنڈان اور بعض اساتذہ کے درمیان شدید رسہ کشی جاری تھی اس دوران کئی اساتذہ نے ایک دوسرے پر حملہ کر کے انہیں زخمی بھی کیا مقامی لوگوں کی جانب سے ڈی سی راولپنڈی سے چند ایام قبل ملاقات کر کے انہیں صورتحال سے آگاہ کیا گیا جس پر قاضی عبدالقیوم کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی جس نے دو ایام قبل ہی ہیڈ ماسٹر کو سارے واقعات میں بے گناہ قرار دے دیا تھا جس کے بعد سی ای او نے دورہ کیا اور اساتذہ کے موجود ہونے کے باوجود انہیں غیر حاضر قرار دے دیا۔وہاں موجود ایک مدرس نے کہا کہ وہ یہاں حاضر ہے اور اپنی حاضری رجسٹر پر لگائے گا جس پر سی ای او نے اسے برا بھلا کہتے ہوئے کہا کہ جاؤ باہر دفع ہو جاؤ۔

راجہ بازار سے کلرسیداں آنے والی اے سی کوسٹر کے ڈرائیور پر درجنوں افراد کا ڈنڈوں اور آھنی راڈوں سے حملہ چلتی گاڑی حادثے کا شکار ہوتے ہوتے بچی

AC Coaster bus driver traveling from Raja bazaar to Kallar Syedan attacked with sticks and iron rod

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) راجہ بازار سے کلرسیداں آنے والی اے سی کوسٹر کے ڈرائیور پر درجنوں افراد کا ڈنڈوں اور آھنی راڈوں سے حملہ چلتی گاڑی حادثے کا شکار ہوتے ہوتے بچی تفصیلات کے مطابق کوسٹر 1611راجہ بازار راولپنڈی سے کلر سیداں آرہی تھی کہ چھپرسٹاپ پہنچنے پر گاڑی میں بیٹھے دو مسافروں نے چلتی بس میں ہی ڈرائیور نعیم پر حملہ کردیا اور گاڑی سے چابی نکال لی جس سے گاڑی الٹتے الٹتے بچی گاڑی کے رکتے ہی باہر درجن سے زائد لوگ منتظر تھے جو گاڑی کے اندر داخل ہو گئے جنہوں نے ڈرائیور کو لاتوں مکوں آہنی راڈوں سے مارا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا ڈرائیور نے واقعہ کہ درخواست پولیس چوکی چوکپنڈوری میں دے دی ہے ادہر اس واقعہ پر گاڑی میں موجود مسافروں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے کھلی غنڈہ گردہ گردی اور دہشتگردی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے چلتی گاڑی کے ڈرائیور پر حملہ کرکے درجنوں مسافروں کی جانوں سے کھیلنے کی کوشش کی ہے انہوں نے سی پی او راولپنڈی سے ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سرگرم کارکنوں کا اجلاس پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی پر عدم اعتماد صورتحال وزیر اعظم عمران خان کے نوٹس میں لانے کا فیصلہ

PTI activists to bring PTI members situation into notice of Prime Minister Imran Khan

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سرگرم کارکنوں کا اجلاس پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی پر عدم اعتماد صورتحال وزیر اعظم عمران خان کے نوٹس میں لانے کا فیصلہ،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے کارکنوں کا ایک اجلاس جمعہ کی شام کلر سیداں میں منعقد ہواجس میں تحصیل کلر سیداں سے تقریبا ًتمام یوسیز سے ورکرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے اقدامات اور ورکرز کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور امتیازی سلوک پر سخت احتجاج کیا گیااور اپنے تحفظات عمران خان تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا۔یوسی بھلاکھر،غزن آباد،نلہ مسلماناں،سموٹ،بشندوٹ اور ایم سی کلر سیداں کے کارکنوں نے پولیس کی ناقص کارکردگی اور بڑھتی ہوئی کرپشن کے خلاف سخت غم و غصے کا اظہار کیا۔ اجلاس میں بناہل میں 13 سالہ لڑکی کے ساتھ ذیادتی کے مرتکب ملزمان کی فوری گرفتاری، نالہ کانسی کی مرمت،جناح کالونی میں گیس کی فراہمی اور فنڈز کے استعمال کو مساوی طور پر تقسیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

زمین پر زبردستی قبضہ کرنے اور منع کرنے پر گالم گلوچ کرنے اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے پر متعدد افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

Case filed against several persons for allegedly forcibly seizing and land and threatening to kill in Chauk Pindori

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) زمین پر زبردستی قبضہ کرنے اور منع کرنے پر گالم گلوچ کرنے اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے پر متعدد افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔فیض احمد ولد بھولا خان سکنہ چوکپنڈوری نے پولیس کو بیان دیا کہ میں نئی آبادی کا رہائشی ہوں اور غلام نبی کا حقیقی بھائی ہوں جو کہ انگلینڈ میں مقیم ہے اور میں اس کا مختار خاص ہوں۔میرے بھائی نے موضع پنڈوری میں سے تقریبا 20کنال کے لگ بھگ زمین کا سودہ بذریعہ انتظار حسین کے بھائی کنویز اختر سے مورخہ 5 جولائی 2019کو طے پایااور زمین میں جو خسرات نمبرات ہیں ان میں خسرہ نمبر2155 جو کہ تین کنال 12 مرلے پر مشتمل ہے،معاہدہ کی رو سے رقم لینے کے بعد اس پارٹی کو قبضہ دینے کیلئے مورخہ 11 دسمبر 2019بوقت تین بجے، میں ہمراہ انتظار حسین اور اشتیاق گئے تونمبرخسرہ 2155جو کہ میرے بھائی کی مالکیت ہے پر مسمی سید نعیم محبوب اورقدیر و دیگر نامعلوم ساتھیوں جوکہ مسلح تھے نے قبضہ کر رکھا تھا۔میں نے کہا کہ خسرہ بالا مذکورہ میرے بھائی کی ملکیت ہے تو انہوں نے ہمیں دھکے دے کر لڑائی جھگڑا کرنا شروع کر دیا اور گالم گلوچ بھی کی۔سید نعیم محبوب اور مسمی قدیر جو کہ 30 بور پسٹل سے مسلح تھے نے ہم پر پستول تان لئے اور کہاکہ یہ خسرہ ہماری ملکیت ہے اور ہم نے خرید کیا ہے یہاں سے چلے جاؤورنہ جان سے مار دیں گے۔دیگر نامعلوم مسلح افراد نے اس موقع پر ہوائی فائرنگ بھی کی جس کی وجہ سے ہم نے بڑی مشکل سے جان بچائی۔

انتظامیہ نے کلرسیداں کے تمام کاروباری مراکز اور بازاروں کو رات دس بجے کے بعد کھولنے پر پابندی عائد کردی

Administration bans opening of all business centers and bazaars after 10pm

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) انتظامیہ نے کلرسیداں کے تمام کاروباری مراکز اور بازاروں کو رات دس بجے کے بعد کھولنے پر پابندی عائد کردی، پولیس نے تمام بازاروں میں جاکر دوکانداروں کو اس انتظامی فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام دوکانیں اور کاروباری مراکز رات دس بجے کے بعد کھولنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور دوکاندار اپنی تمام کاروباری سرگرمیاں شب دس بجے کے بعد جاری نہیں رکھ سکیں گے اور اس فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا حکمران جماعت کے رہنما شیخ فیاض نے اس انتظامی فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو تحفظ دینا پولیس کی ذمہ داری ہے رات دس بجے بازار بند کرانا شہری آزادیوں کے منافی فیصلہ ہے جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button