AJKDailyNews

Heads of educational institution are leaders for students, syed Makhdoom A Syed

تعلیمی اداروں کے سربراہان اساتذہ اور طلبہ و طالبات کے لیڈر اور راہنما ہیں۔ ڈاکٹرمخدوم علی سیّد

چکسواری(حاافظ شہریاربسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) اساتذہ معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔یہ نہ صرف پیشہ پیغمبری کے وارث ہیں،اللہ رن العزت کی سنت پر عمل پیرا ہیں، اکاربرین ا سلام کے طریقہ کار کے مطابق مبلغ و مصلح ہیں۔تعلیم و تربیت عام کرنے والے لیڈر و رہنما ہیں۔ بلکہ قومی امنگوں کے ترجمان اور اس دھرتی کے مستقبل یعنی نوجوان نسل کے اخلاق ق کردار کی تعمیر کرنے والے حقیقی محسنین قوم و انسانیت ہیں۔ قوم آج بھی تعلیمی اداروں،اساتذہ اور صدر معلمین کی عزت قدر اور توقیر کرتی ہے۔معاشرہ آج بھی آپ پر اعتماد کرتا ہے۔اپنے بچوں کی تعلیم اور تربیت ارو کردار سازی کے لئے اساتذہ کو سونپتا ہے۔ اپنی نسلیں اساتذہ کے سپردکرتا ہے۔پھر بھی یہ شکوہ کیا جائے کہ اساتذہ کی معاشرے میں کوئی عزت نہیں تو یقینا بے جا ہو گا۔ اصل میں ہمیں اپنے فرائض منصبی کو سامنے رکھتے ہوئے اپنا محاسبہ کرنا ہو گا۔اور کسی حکومت، سیاسی جماعت یا نظام کو مورد الزام ٹھہرانے کی بجائے اپنے حصہ کام کی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔صدر معلمین اور صدر معلمات اپنے سکول میں ایک لیڈر کی حیثیت سے تعینات کیے جاتے ہیں۔ لیڈر وہ ہوتا ہے جو راستہ جانتا ہو،راستے پر چلتا ہو اور دوسروں کو راستہ دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ اس طرح سربراہان کو چاہیے کہ نہ صرف خود علم حاصل کریں بلکہ سیکھے ہوئے پر عمل سے عاری ہوں گے تو دوسروں کو کیا نصیحت کریں گے۔ جب آپ لیڈر شپ کے تقاضے پورے کرلیں گے تو پھر آپ تیسری حثییت بھی منوا سکیں گے یعنی اپنے ما تحت اساتذہ کی تدریسی اور پیشہ ورانہ امور میں راہنمائی و مشاورت، سپرویژن، مانیٹرنگ وغیرہ بھی خوش اسلوبی سے اور مؤثر انداز میں کرپائیں۔طلبہ و طالبات کی بہتر تعلیم وتربیت،کردار سازی اور رویے سنوارنے جیسی عوامی خواہشات کی تکمیل بھی ممکن بنا سکیں، ڈاکٹر مخدوم علی سید نے شرکاء (ضلع بھر سے آئی ہوئی ڈیڑھ سو سے زائدپرنسپلز۔صدر معلمات،کمپیوٹر ٹیچرز اور ضلعی و تحصیلی دفاتر کے اہلکارران) سے ایک گھنٹہ تک پیشہ ورانہ امور،مہارتوں،تقاضوں،ذمہ داریوں،ترغیب و تحریک اور رویہ سازی سے متعلق مؤثر و جامع خطاب کیا۔انہوں نے ڈسٹرکت ایجوکیشن آفیسر میڈم فوریہ اسلم کا کو نسلنگ سیشن میں بطور مہمان مقرر مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ قبل ازیں میڈم فوریہ اسلم نے ڈاکٹر مخدوم علی سیدکا کونسلنگ سیشن کے لیے وقت دینے اور تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا۔ اس اجتماع کا انقعاد گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1کوٹلی شہر میں کیا گیاتھا اور میزبانی کے فرائض میڈم فرخندہ ہیڈ مسٹریس ادارہ ہذا نے انجام دیے۔جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ وچیئرمین ایلمنٹری تعلیمی بورڈ راجہ منصب داد۔ ڈپٹی دی۔ای۔ او (فی میل) صائمہ کرن، ڈسٹرکٹ کلسٹر ہیڈکوٹلی ذکیہ خاتون، فوکل پرسنزحمزہ علی سید،محمود احمد اور دیگردفتری اہلکاران بھی اس اجتماع میں موجود تھے۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے میرپور کے عوام کومایوس کیا،چوہدری ثاقب ظفر

چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر حلقہ نمبر2چکسواری کے سیکرٹری اطلاعات چودھری ثاقب ظفر فرزندنگیال نے کہاہے کہ پی ٹی کامیرپور کا جلسہ ناکام ہوگیاہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے میرپور کے عوام کومایوس کیااہل میرپور متاثرین منگلاڈیم ہیں انہیں وزیر اعظم پاکستان سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں کہ وہ ذیلی کنبوں کی آبادکاری چک ہریام پل کی تکمیل اورحلقہ کھڑی شریف کے متاثرین زلزلہ کے لئے کوئی خاص اعلان کریں گے مگروہ اہل میرپور کومایوسی کے سوا کچھ نہ دے سکے میرپور کاجلسہ بری طرح ناکام ہوا پی ٹی ائی اپنی پاورشو نہ کرسکی بلکہ بیرسٹرسلطان محمودچودھری کوبھی کوئی پذیرائی نہ مل سکی بیرسٹرسلطان محمود کی منت سماجت کوعمران خان نے نظرانداز کردیاچک ہریام پل کی تکمیل کے کام کوکوئی اہمیت نہ دی گئی بیرسٹرسلطان محمودچودھری اورظفرانور کی بہت بڑی ناکامی ہے اوریہی ناکامی آئندہ الیکشن میں بھی ان کی ناکامی کاسبب بنے گی لوگوں کویہ امیدتھی کہ اہل میرپور کے حل طلب وغور طلب مسائل ضرورحل ہوں گے مگرعمران کاناکام ترین دورثابت ہوا ہے انہوں نے کہاکہ حلقہ نمبردوچکسواری کے عوام باہرنہیں نکلے اورچکسواری کے قافلے کی حالت بہت پتلی تھی حلقہ نمبردوچکسواری کے ہیرو چودھری عبدالمجیدہیں ہردل عزیزاورمقبول ترین لیڈر ہیں چودھری عبدالمجیدکے چاہنے والوں کاگڑھ ہے پاکستان پیپلزپارٹی کاگڑھ ہے پہلے بھی کوئی مقابلہ نہیں تھاانہوں نے ان خیالات کااظہاراپنے ایک بیان میں کیاہے آج بھی چودھری عبدالمجیدکاکوئی مقابلہ نہیں کرسکتا اورآئندہ بھی دوردورتک مقابلہ کرنے والانظرنہیں آرہا اورنہ ہی ماضی میں کوئی نظرآیا چودھری عبدالمجید کی الیکشن میں مسلسل کامیابی اس کی واضح دلیل ہے حلقہ نمبردو چکسواری کے عوام ان کے ساتھ ہیں اورساتھ رہیں گے 6فروری کے روزحلقہ نمبردو چکسواری کے عوام نے پی ٹی آئی کاساتھ نہیں دیااورآئندہ بھی نہیں دیں گے کیونکہ حلقہ نمبردو چکسواری کے عوام اپنے ہردل عزیز راہنماچودھری عبدالمجیدکے ساتھ ہیں جوحلقہ نمبردو چکسواری کی تعمیر وترقی کے ہیرو ہیں اورآزادکشمیر کے سرسیدہیں جنہو ں نے تعلیمی شعبے میں انقلابی اقدامات کیے میڈیکل کالجز دیے یونیورسٹیاں قائم کیں میگاپراجیکٹ دیے ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے انہوں نے کہاکہ چکسواری کے غیورعوام نے ہوائی اعلانات کرنے والے ناکام لیڈرعمران خان اوران کمزور ٹیم کومسترد کردیاموجودہ کمرتوڑ مہنگائی بے رورز گاری میں اضافہ کی وجہ سے عوام مایوس ہوگئے ہیں عمران خان کی حکومت میں پاکستان کے عوام کوجتنے بحرانوں کوسامناکرناپڑرہاہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی عمران خان نے ملک کوبحرانوں کاشکارکردیاہے پاکستان کے عوام سخت پریشان ہے کہ اس حکومت سے فوری طورپرنجات ملے اورپاکستان پیپلزپارٹی واحدجماعت ہے جوملک کوبحران سے نکال سکتی ہے پیپلزپارٹی کادورحکومت کامیاب ترین دور حکومت تھاجس میں کوئی بحران نہیں تھا پاکستان کے عوام بھی ملک میں پیپلزپارٹی کوبرسراقتدار دیکھناچاہتے ہیں غریب کی ہمدرد جماعت ہے مزدور کسان اورغریب کے حقوق کی ترجمان جماعت ہے شہیدوں کی جماعت ہے پاکستان اورآزادکشمیر کے عوام پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت پرزبردست اعتماد کااظہارکرتے ہیں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی قیادت نے اہل میرپور کو6فروری کے روز جتنامایوس کیاشایداس سے پہلے وہ کبھی اتنے مایوس ہوئے ہوں اندرون وبیرون ملک لوگوں کی نظریں 6فروری کے جلسہ پرلگی ہوئی تھیں لوگ کی زیادہ دلچسپی چک ہریام پل کی تکمیل میں تھی بیرون ممالک بالخصوص تارکین وطن مقیم برطانیہ کی چک ہریام پل کی تکمیل کے حوالے سے تحریک قابل ذکر اورتاریخی اہمیت کی حامل ہے جس کے بانی چودھری محمداسلم آزاد ہیں جن کی مساعی جمیلہ قابل ستائش ہیں اہل میرپور ان کے شکرگزار ہیں انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں وہ دیارغیر میں بڑاجاندارکردارادا کررہے ہیں اندرون ملک اتنی جاندارتحریک نہیں ہے جتنی بیرون ملک ہے تارکین وطن کاکرداربلاتنخواہ سفارت کاہے۔موجودہ دور میں بلاتنخواہ کام کرنابہت بڑاکارنامہ ہے۔ تارکین وطن کوچک ہریام پل کے حوالے سے عمران خان کے میرپور کے جلسہ سے بہت بڑی مایوسی ہوئی ہے انہیں بہت توقعات تھیں

Show More

Related Articles

Back to top button