DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Health authorities visit Pindori oil fields to check Chinese workers for corona virus

ڈاکٹر وقار کے ہمراہ چک بیلی خان کے پنڈوری آئل فیلڈ کے ویل نمبر10کا دورہ کیا اور وہاں کام کرنے والے 10چینی باشندوں کا کرونا و ائرس کے متعلق ٹیسٹ

چک بیلی خان (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس راولپنڈی کی ٹیم نے ڈاکٹر وقار کے ہمراہ چک بیلی خان کے پنڈوری آئل فیلڈ کے ویل نمبر10کا دورہ کیا اور وہاں کام کرنے والے 10چینی باشندوں کا کرونا و ائرس کے متعلق ٹیسٹ کیا گیامیڈیکل ٹیسٹ میں کسی باشندے کے اندر کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی

Gujar Khan; Health authorities visit Pindori oil fields to check Chinese workers for corona virus, After the check workers were cleared of any virus.

چک بیلی خان کی واٹر سپلائی سکیم کی انتظامیہ نے سکیم کو رات کی شفٹ میں بھی چلانے کا فیصلہ

Chack Bailey Khan’s Water Supply Scheme Administration decided to run the scheme in a night shift

چک بیلی خان (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم) بجلی کے بحران اور محکمہ آئیسکو کی جانب سے بجلی کے پورا مہینہ مرمتی کام کے پیش نظر چک بیلی خان کی واٹر سپلائی سکیم کی انتظامیہ نے سکیم کو رات کی شفٹ میں بھی چلانے کا فیصلہ کیا ہے چئیر مین واسکو چک بیلی خان کے مطابق صارفین کو رات کی شفٹ میں پانی کی فراہمی اور پانی سٹوریج کے متعلق آگاہی تشہیری مہم بھی چلائی جائے گی تا کہ چک بیلی خان میں پانی کی فراہمی کے متعلق شکایات کا ازالہ کیا جا سکے تشہیری مہم میں لوگوں کوپانی کی سٹوریج اور اس کے مناسب استعمال کے متعلق راہنما ئی کی جائے گی

چک بیلی خان (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم)مورخہ4 فروری سے 19فروری تک ایک دن کے وقفے کی ترتیب سے صبح 10بجے سے شام4بجے تک چک بیلی خان کی بجلی بند رہا کرے گی آئیسکو نے شیڈول جاری کر دیاہے

دنیا کو امن کا درس دینے والے کشمیر میں بسنے والے مظلوم مسلمانوں کو بھول گئے,پیر عبیداللہ القادری آستانہ عالیہ رتالہ شریف

Nations who teach the world peace forget oppressed Kashmiri in occupied Kashmir: Pir Obaidullah Al-Qadri

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم)پیر عبیداللہ القادری آستانہ عالیہ رتالہ شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے پر دنیا نے چُپ سادھ لی،دنیا کو امن کا درس دینے والے کشمیر میں بسنے والے مظلوم مسلمانوں کو بھول گئے اور ان کی زبانیں خاموش ہوگئیں؟ ارباب اختیار بے حس ہوگئے اور جن لوگوں کو مظلوموں کا کچھ احساس ہے ان لوگوں نے بھی احتجاج کر کے دیکھ لیا کہ کسی کو کچھ پرواہ نہیں انہوں نے کہا ذرائع ابلاغ ٹی وی اخبارات وغیرہ کے نمائندوں کو وہاں رسائی ہی نہیں، حقائق تک رسائی کو بہت مشکل بنا دیا گیا ہے۔ ظالمانہ کرفیو اور محاصرے میں مظلوم عوام وہاں کس قدر برے حالات میں ہیں؟ کچھ پتہ نہیں، کسی کو خبر نہ لگے اس لیے انٹرنیٹ اور فون سروس بھی عرصہ دراز سے بند ہے اور بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔ لوگوں کو تو بے خبر رکھا جاسکتا ہے لیکن اللہ تعالی فساد پھیلانے والوں سے باخبر ہے انہوں نے مزید کہا اب صرف ایک ہی عدالت ہے اور ایک ہی آسرا ہے اللہ پاک کا۔ یا اللہ ظالموں کو دنیا میں اب مزید مہلت نہ دے اور مظلوموں کی مدد و نصرت فرما۔ آمین

کشمیریوں پر ظلم کی انتہا ہوچکی ہے, تحریک منہاج القرآن اسلام پورہ کے رہنماء شیخ عبدالقدوس

Kashmiri’s have been tortured enough: Sheikh Abdul Qadoos, leader of Minhaj-ul-Quran Islam purra jabber

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم) تحریک منہاج القرآن اسلام پورہ کے رہنماء شیخ عبدالقدوس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیریوں پر ظلم کی انتہا ہوچکی ہے اور اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں بالکل خاموش ہیں جو بڑا المیہ اور لمحہ فکریہ ہے۔کشمیر کشمیریوں کا ہے اور کشمیر کا حل کشمیریوں کی مرضی سے ہونا چاہے۔مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق حل کیا جائے۔انہوں نے کہا مسئلہ کشمیرکاواحدحل اقوام متحدہ کے قراردادوں اورکشمیری کے امنگوں کے مطابق استصواب رائے اورحق خودارادیت کی ادائیگی ہے،بھارت اوراسکے سرپرست ذہن نشین رکھیں کہ وہ جتنے چاہے حربے اورہتھکنڈے استعمال کریں کشمیریوں کی آوازکوہرگزنہیں دبا سکتے۔انہوں نے مزید کہاکہ پون صدی سے کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے اور 5لاکھ کے قریب کشمیری آزادی کی جدوجہدمیں شہیدہوچکے ہیں۔

جبر(نامہ نگار)شرقی گوجرخان کے صحافیوں کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت شفیق الرحمن وارثی منعقد ہوا جس میں شیخ محمد اخلاق،جہانگیر افضل،ممراز شیخ،وقاص الرحمن وارثی،شاہد محمود منگی،راجہ طار ایوب،راجہ صابر حسین صدیقی نے شرکت کی اجلاس میں سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری ظفر پگاڑا کے سسر قاضی بشیر احمد کی وفات پراظہار تعزیت دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی گئی۔

احساس کفالت پروگرام کا معاوضہ ناکافی،ایک کروڑ نوکریاں دی جائیں

Jobs should be given to around one Caror people

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔احساس کفالت پروگرام کا معاوضہ ناکافی،ایک کروڑ نوکریاں دی جائیں۔دل فریب نعروں کی مدد سے حکومت چلائی جا رہی ہے پچاس لاکھ مکانات کب بنیں گے؟ روٹی،کپڑا،مکان بھٹو کا نعرہ تھا موجودہ حکمرانوں نے اسے اپ ڈیٹ کر کے لنگر کٹا اور قبرستان بنا دیا ہے۔ملک کے کسی کونے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہورہااب سوشل میڈیا کا دور ہے اشیائے خوردونوش آسمان سے باتیں کر رہی ہیں آٹے کا بحران ختم نہیں ہوا تھا کہ چینی کا شروع ہو گیا ہے یوریا کھاد کی قیمتوں میں کمی کا اعلان ہو الیکن گاہک کو ابھی تک پرانی قیمت پر مل رہا ہے تاجر طبقہ اپنی من مرضیاں کر رہا ہے کسی بھی شعبے میں حکومتی رٹ نظر نہیں آتی۔مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخوائیں بڑھائی جائیں دالیں چینی اور سبزیوں کی قیمتیں کم کی جائیں تاکہ عام آدمی بھی بچوں کا پیٹ پال سکے۔پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر عوام کو ہر شعبے میں ریلیف دے گئی تاریخ گواہ ہے پیپلز پارٹی کے دور میں ملازمین کی تنخوائیں سو فیصد تک بڑھائی گئیں گوجرخان شہر کو پاسپورٹ آفس،ریلوے انڈر پاس کے تحفے دئیے گے لوگ پیپلز پارٹی کے دور کو یاد کر رہے ہیں وہ دن دور نہیں جب پیپلز پارٹی اقتدار میں ہو گی ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویثرن کے رہنما عبدالرحمن مرزا نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

گرین پاسپورٹ کی دنیاعزت کر رہی ہے,تحریک انصاف کے رہنما اللہ دتہ

World Honoring Green Passport, PTI Leader Allah Ditta

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔تحریک انصاف کے رہنما اللہ دتہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ ہو اہے گرین پاسپورٹ کی دنیاعزت کر رہی ہے حال ہی میں جاپان اور یوکے نے پاکستانی ہنر مندوں کے لیے نوکریوں کا اعلان کیا ہے اقتصادی اعشاریے مثبت جا رہے ہیں انشاء اللہ بہت جلد آئی ایم ایف کے شکنجے سے نکل جائیں گے وزیراعظم قرض کی لعنت سے چھٹکارہ چاہتے ہیں مشکل وقت ختم ہونیوالا ہے عوام کو حقیقی اور دیرپا ریلیف ملے گا ہمارا لیڈر چور اور لٹیرا نہیں ہے انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب خان کی قیادت میں پاکستان قوموں کی دنیا میں بہت باعزت مقام حاصل کریگامخالفین اگر تیس سالوں میں چوروں اور کمیشن خوروں سے تنگ نہیں ہوئی تو ہم ایک دیانت دار اور سادگی پسند لیڈر سے کیوں بیزار ہو جائیں خان کی قیادت میں ملک ترقی کرئے گا اور آگے بڑھتا ہی جائے گا انشاء اللہ۔وزیر اعظم عمران خان کا وزیر اعظم منتخب ہونا ملکی سیاسی تاریخ کا ایک اہم واقع ہے جاگیرداروں اور وڈیروں کے اقتدار میں دن تھوڑے رہ گئے ہیں انشاء اللہ خان کی قیادت میں عام آدمی اقتدار کے ایوانوں میں پہنچے گا جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کو ایوان سے چلتا کریں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button