DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; On the orders of commissioner Rawalpindi land is recovered by local authorities from land mafia

کمشنر را ولپنڈی کی خصو صی ہدا یا ت پر اسسٹنٹ کمشنر کہو ٹہ زیب النسا ء نا صر، نا ئب تحصیلدا ر کہو ٹہ ملک ریحا ن نواز اور حلقہ پٹوا ر کہو ٹہ کے پٹوا ری را جہ محمد فیصل نے 20کنا ل 10مر لے سر کا ری ارا ضی وا گزا ر کرالی

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کمشنر را ولپنڈی کی خصو صی ہدا یا ت پر اسسٹنٹ کمشنر کہو ٹہ زیب النسا ء نا صر، نا ئب تحصیلدا ر کہو ٹہ ملک ریحا ن نواز اور حلقہ پٹوا ر کہو ٹہ کے پٹوا ری را جہ محمد فیصل نے 20کنا ل 10مر لے سر کا ری ارا ضی وا گزا ر کرالی، وا گزا ر ہو نے وا لی جگہو ں پر بو رڈ آویزا ں کر دیئے گئے، شا ندا ر کا ر کر دگی پر عوا می و سما جی حلقو ں کی جا نب سے کمشنر را ولپنڈی، اسسٹنٹ کمشنر کہو ٹہ اور حلقہ پٹوا ر کہو ٹہ کے پٹوا ری را جہ فیصل کو زبر دست خرا ج تحسین پیش کیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق گز شتہ رو زقبل کمشنر را ولپنڈی کی خصوصی ہدائت پر اسسٹنٹ کمشنر کہو ٹہ زیب النسا ء نا صر، نا ئب تحصیلدا ر کہو ٹہ ملک ریحا ن نوا ز اور حلقہ پٹوا ر کہو ٹہ کے پٹوا ری را جہ محمد فیصل نے حلقہ پٹوار کہوٹہ کے خسرہ نمبر3686سے4کنال 12مر لے50پوا ئنٹ، خسر ہ نمبر 3472سے 14کنا ل 18مر لے 83پوا ئنٹ وا گزا ر کر وا ئے اور وا گزا ر ہو نے وا لی جگہو ں پر سر کا ری بو رڈ آویزا ں کر دیئے گئے،شا ندا ر کا ر کر دگی اور سر کا ری زمینیں وا گزا ر کرا نے پر عوا می و سما جی حلقو ں نے کمشنر را ولپنڈی، اسسٹنٹ کمشنر کہو ٹہ زیب النسا ء نا صر، نا ئب تحصیلدا ر کہو ٹہ ملک ریحا ن نوا ز اور حلقہ پٹوا ر کہو ٹہ کے پٹوا ری را جہ محمد فیصل کو زبر دست خرا ج تحسین پیش کیا۔

آنے والا دور مسلم لیگ ن کا دورہ ہو گا,آفتاب کیانی آف نارہ

The coming era will be of PML-N, Aftab Kayani of Nara

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کی سیاسی وسماجی شخصیت آفتاب کیانی آف نارہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ن لیگ کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑھے گئی آنے والا دور مسلم لیگ ن کا دورہ ہو گاانشااللہ وہ وقت دور نہیں بہت جلد شاہد خاقان عباسی اپنی عوام کے درمیان موجود ہوں گے فرزند کوہسار شاہد خاقان عباسی کو احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے شاہد خاقان عباسی کو ملک کی خدمت کر نے کے جرم جیل ڈالاہواہے انشاء اللہ جلد شیر پاکستان شاہد خاقان عباسی عوام کے درمیان موجود ہوں گئے انہوں نے کہا کہ ہمارے قاہد حق بات پر ڈٹے ہوئے انہوں نے صاف لفظو ں میں کہا ہوا ہے جس جرم میں مجھے جیل ڈالا ہوا ہے اسے ثابت کیا جائے جا معافی مانگی جائے سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کا ببر شیر ہیں اور مسلم لیگ ن کا قیمتی سر مایہ ہیں وہ ایک دبنگ لیڈر ہیں جن کو حقیقی جمہوریت کا سپاہی کہا جاتا ہے انہوں نے کہا ہم اپنے قائد سے ہر تاریخ پر ملنے جاتے ہیں ان کے حوصلے پہلے سے بھی بلند ہیں ہم کل بھی اپنے قائد کے ساتھ تھے آج مشکل دور میں بھی ان کے ساتھ اور انشاء اللہ آنے والے کل میں بھی ان کے ساتھ ہو نگے۔

پانچ فروری کو پاکستانی عوام ثابت کرینگے کہ ہم اپنے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں,راجہ قیصر وینس

On February 5, the Pakistani people will prove that we are with the people of Kashmir, Raja Qaiser Vains

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ قیصر وینس نے اپنے ایک بیا ن میں کہا کہ کشمیریوں کوآج 183دن ہو گئے ہیں کرفیو کی حالت میں تمام انسانی حقوق کی تنظمیں آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں کسی کو کچھ بھی نظر نہیں آ رہاکہ ان پر کیا ظلم ہو رہا ہے پانچ فروری کو پاکستانی عوام ثابت کرینگے کہ ہم اپنے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں بھارت نے ستر سالوں سے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو آزادی کے بنیادی حق سے محروم کر رکھا ہے کئی ماہ سے کرفیو لگا کر انکے گھروں کو جیل بنا دیا گیا بھارت کے وزیر اعظم مودی نے جو آگ مقبوضہ کشمیر میں لگائی ہے وہ پورے بھارت میں پھیل چکی ہے وہ وقت دور نہیں جب بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہوگا مقبوضہ کشمیر کے جرات مند مسلمانوں نے لاکھوں قربانیاں دیکرآزادی کی اس تحریک کو زندہ رکھا ہوا ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ قیصر وینس نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے اس موقع پر کہا کہ پانچ فرور ی کو دھن گلی پل،ہولاڑ پل،کوہالہ پل اور آزاد پتن پل پر پاکستان اور کشمیر کے عوام ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرینگے اور بھارتی مظالم کی مذمت کی جائیگی اسکے علاوہ سکولوں کالجوں میں بھی کشمیر کے حوالے سے پروگرام ہونگے انھوں نے تمام اداروں اور عوام سے کہا کہ وہ بھرپور طریقے سے پانچ فروری کو یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

مسز ارم سکندر کی والد ہ ممتاز ماہر تعلیم خورشید سکندر کے ایصال ثواب کی اجتماعی دعائیہ تقریب

Dua observed for late Mrs Khurshid Sikander

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسز ارم سکندر کی والد ہ ممتاز ماہر تعلیم خورشید سکندر کے ایصال ثواب کی اجتماعی دعائیہ تقریب میں سینکڑوں عسکری،سیاسی، سماجی، اساتذہ، طلبا و طالبات، معززین سول وفوجی افسران کی شرکت۔ رقت آمیز مناظر۔ ارم سکندر کی والدہ کی تعلیمی شعبہ میں خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ علاقہ ایک ہمدرد اور علم کی شمع روشن کرنے والی عظیم شخصیت سے محروم ہوگیا۔ سابق ایجوکیشن آفیسر مسز خو ر شید سکندر کی گرانقدر خدمات اور ہزاروں کی تعدادمیں طلباو طالبات کو معیاری تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا۔ غریب نادار اور مستحق طلبا و طالبات کو مفت تعلیم دے کر علاقہ میں (40)سال سے زائد عرصہ تک تعلیمی خدمات سر انجام دیں۔ قائد خز ب اختلاف سینٹ راجہ محمد ظفر الحق، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، ممبراسلامی نظریاتی کونسل سجادہ نشین بگہارشریف ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمان۔ میجر جنرل فیاض شاہ، لیفٹینٹ جنرل جاوید رمدے، لیفٹینٹ جنرل خالد ربانی،میجر جنرل فہیم اخترخان،سابق معاون خصوصی وزیر اعظم حافظ عثمان عباسی، چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی راجہ طارق مرتضیٰ نے مرحوم کی صاحبزادی صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کہوٹہ و پرنسپل مسز ارم سکندر جنجوعہ اور مرحومہ کے داماد کرنل (ر) وسیم جنجوعہ صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرحومہ کے ایصال ثواب کی اجتماعی دعا میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد ایم پی اے، ممبر صوبائی اسمبلی منیرہ یامین ستی، سابق معاون خصوصی راجہ محمد علی سابق ایم پی اے، جنرل (ر) فہیم، صحافی ذوالفقار بیگ،کرنل (ر) تبسم جنجوعہ، ممتاز قانون دان سپریم کورٹ راجہ ایم ستار اللہ ایڈووکیٹ،معروف قانو ن دان راجہ عمران ستار، میجر (ر) شہریارجنجوعہ، کرنل (ر) طاہر رفیق، راجہ خورشید ستی،صدر پوٹھوار ٹرسٹ ملک منیر اعوان،راجہ خرم جنجوعہ آف مٹور،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رفاقت جنجوعہ،سرفراز قریشی، عاصی جنجوعہ، حامد لطیف ستی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات معززین علاقہ آرمی افسران، محکمہ تعلیم، اساتذہ، طلبا و طالبات نے شر کت کی۔ دعائیہ تقریب سے خطاب کے دوران ممتاز عالم دین خطیب حافظ عبداللہ عباسی نے اپنے خطاب میں مرحومہ خورشید سکندر کی گرانقدر تعلیمی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ اور کہا کہ مرحومہ نے آج سے 40سال قبل علم کی شمع روشن کی علاقہ میں تعلیم کے شعبے میں بڑا کام کیا۔ مرحومہ کی صاحبزادی مسزار م سکندر جنجوعہ سے تعزیت کا اظہار کیااور حافظ عبداللہ عباسی نے دعا کرائی۔

Show More

Related Articles

Back to top button