DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Armed attack on money exchange at Kallar bazaar, 45 Lakh Rps robbed

کلرسیداں شہر میں ڈکیتی کی واردات پانچ مسلح ملزمان نے منی چینجر سے پینتالیس لاکھ روپے لوٹ لیئے

Kallar Syedan; Five armed men attacked Shezad money exchange on Choa road, 45 Lakh Rps were taken in the raid.

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) کلرسیداں شہر میں ڈکیتی کی واردات پانچ مسلح ملزمان نے منی چینجر سے پینتالیس لاکھ روپے لوٹ لیئے مزاحمت پر گارڈ کو بھی فائرنگ کر کے زخمی کر دیا واردات کے بعد ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے یہ واقعہ گزشتہ رات دس بجے کلرسیداں شہر کے عین وسط میں چوآ روڈ پر اس وقت پیش آیا جب شہزاد منی چینجر کو کیش پہنچانے کے لیئے ان کی بلٹ وین یہاں پہنچی اس سے چند منٹ قبل ہی دو موٹرسائیکلوں پر سوار پانچ ملزمان جائے واردات پر پہنچ چکے تھے جب منی چینجر کا سٹاف اپنی کیش وین سے لے کرچند فٹ کے فاصلے پر دوکان میں پہنچے تو پانچوں ملزمان بھی وہاں پہنچ گئے تینوں ملزمان منی چینجر کے اندر گھس گئے اور انہوں نے گارڈ ظفر محمود کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور وہاں موجود پینتالیس لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے نعمان شاہ ولد فرمان شاہ نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بیان دیا کہ میں عرصہ دو سال سے کلر سیداں چوآ خالصہ روڈ پر واقع منی ایکس چینج جس کا مالک عمران شہزاد سکنہ غوثیہ محلہ کلر سیداں ہے میں بطور کیشئر کام کر تا ہوں۔گزشتہ روز میں، ظفر محمود اورنثار احمد جس کے پاس پسٹل 30 بور تھا،مالک منی ایکس چینج کی ذاتی سکیورٹی والی گاڑی لینڈ کروزر جس کو ساجد محمود ڈرائیو کر رہا تھا، مال پلازہ صدر راولپنڈی سے رقم مبلغ 45 لاکھ روپے لے کر کلر سیداں آ رہے تھے کہ بوقت دس بجے شب،منی ایکس چینج کلر سیداں پہنچے اور گاڑی روک کر میں اور ظفر محمود کیش والا بیگ اٹھا کر اندر چلے گئے اور نثار احمدسکیورٹی گارڈ باہر کھڑا ہو گیا۔اسی دوران پانچ اشخاص جو آتشیں اسلحہ سے مسلح تھے، آگے آ گئے اور ان میں سے ایک شخص نے سیدھا فائر کیا جو ظفر محمود کو دائیں جانب لگاجس سے وہ زخمی ہو کر گر پڑا اور اس کا پسٹل فائر کرنے والے شخص نے اٹھا لیاپھر دوسرے ڈاکو نے فائر کیا جو سامنے کیش کاؤنٹر پر لگا جس سے کاؤنٹر کا شیشہ ٹوٹ گیا۔تین ملزمان باہر کھڑے تھے جبکہ دو ملزمان اندر داخل ہو کر کارروائی کرتے رہے اور مجھ سے کیش والا بیگ چھین لیا اورسڑک پر کھڑے دو موٹر سائیکلوں پر بیٹھ کر کلر سیداں بائی پاس کی جانب فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔واقعہ کے فوری بعد ایس پی صدر اور ایس ڈی پی او کہوٹہ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور مختلف کاروباری اداروں سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کی شریف خاندان پر الزام تراشی قابل مذمت ہے,محمد نوید بھٹی

M Navid Bhatti deplores Shezad Akbar allegations on Sharif family

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) مسلم لیگ ن حلقہ پی پی دس کے رہنما محمد نوید بھٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کی شریف خاندان پر الزام تراشی قابل مذمت ہے وزیر اعظم اور ان کے ساتھی اپنی ڈیڑھ سالہ ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیئے اپوزیشن رہنماؤں پر بے ہودہ الزامات لگا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمد زبیر کیانی کے ہمراہ کلرسیداں میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنی ڈیڑھ سالہ کارکردگی بتائے پٹرولیئم مصنوعات بجلی گیس کے نرخوں میں بے تحاشہ اضافے اور حکومتی وزراء کی جانب سے آٹے اور چینی کا بحران پیدا کرنے والے کس منہ سے اپوزیشن رہنماؤں پر لغو الزامات عائد کر رہے ہیں حکومتی وزراء قوم کو یہ بتائیں کہ انہوں نے ڈیڑھ برس کی حکومت میں لوگوں کو کیا ریلیف دیا؟اور اشیائے روزمرہ کے نرخوں میں اضافے کی وجوہات بھی قوم کو بتائیں،انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء نے مال بنانے کے لیے گندم اور چینی کو برآمد کیا اور آج پھر جب اس کے نرخوں میں اضافہ ہو چکا ہے تو ایک بار پھر اس کی درآمد کا فیصلہ کیا گیا نئے پاکستان کے علمبردار دونوں ہاتھوں سے لوٹ مار میں مصروف ہیں اور عوام آٹے اور چینی کے لیئے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے ملکی معیشیت تباہی دہانے پر پہنچ چکی ہے ان کی سیاست کا محور محض لوٹ مار اور اپوزیشن کا انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنا نا ہے آج بھی ایک نا اہل شخص کابینہ کے فیصلے کر رہا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ملک ناصر ولایت نے باسی قیمہ فروخت کرنے پر کلر سیداں کے دو قصابوں شاہد محمود اور اختر کو مجموعی طور2500 روپے جرمانہ

Butchers fined over selling out of date mince meat

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ملک ناصر ولایت نے باسی قیمہ فروخت کرنے پر کلر سیداں کے دو قصابوں شاہد محمود اور اختر کو مجموعی طور2500 روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کو مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ کلر سیداں کے قصاب پہلے سے تیار کیا گیا قیمہ گاہکوں کو فروخت کر رہے ہیں اور اگر کوئی گاہک باسی قیمہ لینے سے انکار کر دے تو اس کو بے عزت کر دیا جاتا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں نے تمام قصابوں کو ہدایت جاری کی کہ وہ گاہک کے سامنے قیمہ تیار کر کے ان کو فروخت کریں اور اگر آئندہ باسی قیمہ دکان پر پایا گیا تو قصاب کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button