AJKDailyNews

Chakswari, AJK; Chaudhry Latif Akbar congratulates Raja Nisar, President of Press Club Chakswari

چوھدری لطیف اکبر نےپریس کلب چک سواری کے صدر راجہ نثار اور دیگر عہدیداروں کو مبارک باد

چک سواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوھدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ووٹ کے ذریعے نہیں بلکہ اسٹبلشمینٹ کے سہارئے اقتدار میں آئی ہے حنیف عباسی کے کیس کا فیصلہ الیکشن سے ایک رات قبل 11بجے آنا جنوبی پنجاب میں کس طرح مختلف الخیال لوگوں کو اگھٹا کر کے ایک گروپ بناکر پی ٹی آئی کو دیا گیاسب کو معلوم ہے پی ٹی آئی کی حکومت تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے پی ٹی آئی کی حکومت کے وزراء کس طرح سے آپس میں لڑ رہے ہیں سب کو معلوم ہیسال2020عمران خان کی حکومت کا آخری سال ہو گا بیرسٹرسلطان محمود چاہتے ہیں کہ کسی طرح سے بھی ہو میں وزیر اعظم بن جاوں جس میں وہ کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہو نگے بیرسٹر سلطان کے وزیر اعظم بننے سے عوام کو کیا فائدہ ہوگا کچھ بھی نہیں پی ٹی آئی ابھی تک آزاد کشمیر کے اندر اپنے قدم نہیں جما سکی اگر پی ٹی آئی نے پاکستان میں کوئی اچھے کام کیے ہوتے لوگ اس سے خوش ہوتے تو پھیر ٹھیک تھا لیکن جب سے پی ٹی آئی اقتدار میں آئی ہے عوام سے جینے کا حق بھی چھینا جا رہا ہیعوام پی ٹی آئی کی حکومت سے تنگ ہیں ہارس ٹریڈنگ اور دھندلی سے حکومتیں قائم تو ہو جاتی ہیں لیکن وہ ڈلیور نہیں کر پاتی جس طرح پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدارمیں محدود بجٹ نو ارب روپے کے ہوتے ہوئے آزاد کشمیر کے اندرپانچ یونیورسٹیاں دو میڈیکل کالجز دییسڑکوں کا جال بچھایا اور روزگار فراہم کیا عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشش کی آزاد کشمیر میں ن لیگ کی حکومت قائم ہوئے چار سال ہونے کو ہیں بجٹ بھی بڑھ کر تین گنا سائتیس ارب روپے ہو گیا ہین لیگ حکومت بتائے کہ اس نے عوام کے لیے چار سالوں میں کیا کام کیے کوئی ایک نیا کالج سکول بنایا میں دعوے سے کہتا ہوں کہ ن لیگ نے چار سالوں کے دوران پرائمری سکول تک نہیں بنوایا عوام کو جب بھی ریلیف ملا پیپلز پارٹی کی حکومت سے ملا ملک کے اندر جب بھی صاف و شفاف الیکشن ہوئے تو پیپلز پارٹی اقتدار میں آئی انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہوئے چھ ماہ ہو گے ہیں لیکن پی ٹی آئی کی حکومت کچھ نہیں کر سکی آج مقبوضہ کشمیر کی صورت حال بڑی خطرناک ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت پاکستان پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں بشمول آزاد کشمیر کی جماعتوں پر مشتمل اے پی سی بلائے اور مشترکہ موقف اپنایا جائے حکومت پاکستان کشمیر ایشو کی نازکت کو سمجھتے ہوئے کشمیر ایشو پر فارن آفس کا خصوصی ڈیسک قائم کرئے جو صرف مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کام کرئے مقبوضہ کشمیر صرف وادی میں نو لاکھ بھارتی افواج موجود ہے انکے ہوتے ہوئے کشمیریوں کی عزت و ابرو و جان مال محفوظ نہیں بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر سے نکالنے کے لیے عالمی برادری کے ذریعے بھارت پر دباو ڈالے اور اقوام متحدہ کی امن افواج وہاں پر تعینات کی جائیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے چک سواری پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت اور انکے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا اس موقعہ پر چوھدری قاسم مجید الحاج غلام رسول عوامی چوھدری فرید انور ایڈووکیٹ چوھدری ندیم حسین روپیال محمود علی چوھدری چوھدری سفیان ایوب چوھدری بشیر پرواز حاجی منظور حسین اور دیگر بھی موجود تھے چوھدری لطیف اکبر نے کہا کہ آمدہ آزاد کشمیر کے الیکشن کو صاف و شفاف بنانے کے لیے ووٹر لسٹوں کی درستگی ضروری ہے اس کے علاوہ ووٹر لسٹوں سے شناختی کارڈ نمبر بھی ختم ہونا چاہئے کیونکہ شناختی کارڈ نمبر کے ہوتے ہوئے دھندلی باآسانی ممکن ہے پولنگ والے دن شناختی کارڈ ضروری ہونا چاہیے الیکشن کو صاف و شفاف بنانے کے لیے صحافیوں کو پولنگ اسٹیشن کے اندر جانے کی اجازت ہونی چاہیے ایک سوال کے جواب میں چوھدری لطیف اکبر نے کہا کہ چھ فروری میرپور کے جلسے میں شرکت کا فیصلہ ابھی نہیں کیا ابھی جلسے کے حوالے سے بیرسٹر سلطان ہی متحرک ہیں کمشنر میرپور نے مجھے فون کر کے جلسے میں شرکت کی دعوت دی تھی میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کس حثیت سے دعوت دے رہے ہیں تو انکا کہنا ہے کہ جلسہ حکومت آزاد کشمیر کرا رہی ہے میں نے جواب دیا کہ حکومت کے وزیر اعظم فاروق حیدر ہیں جب وہ رابط کریں گے تو پھیر دیکھیں گیچو3ھدری لطیف اکبر نے پریس کلب چک سواری کے صدر راجہ نثار اور دیگر عہدیداروں کو مبارک باد دی اور کہا کہ چک سواری پریس کلب کا آزاد کشمیر کے اندر ایک نام اور مقام ہے چک سواری پریس کلب کے عہدیداروں کومبار کبادپیش کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button