DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Health worker Raja Hasnain, commits suicide in village Phalina

محکمہ صحت کے 23سالہ اہلکار نے خودکشی کر کے اپنی ہی زندگی کا خاتمہ کرلیا کلرسیداں کے قریب پھلینہ میں سپردخاک

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) محکمہ صحت کے 23سالہ اہلکار نے خودکشی کر کے اپنی ہی زندگی کا خاتمہ کرلیا کلرسیداں کے قریب پھلینہ میں سپردخاک تفصیلات کے مطابق تئیس سالہ نوجوان راجہ حسنین تحصیل ہیڈ کوارٹر کلرسیداں میں بطور وارڈ بوائے ملازمت کرتا تھا انتہائی ملنسار اور فرض شناش اہلکار تھا اس نے گزشتہ روز اپنی ڈیوئی ختم کرکے اپنی رھائش گاہ پر جا کر گندم کی زیادہ مقدار میں زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی معالجین کوشش کے باوجود اس کی زندگی بچانے میں کامیاب نہ ہوسکے اسے گاؤں پھلینہ میں سپرد خاک کردیا گیا نمازجنازہ میں حافظ سہیل اشرف،ڈاکٹر توقیر مقصود،طاہر یاسین،جنید بھٹی،الطاف زرگر،یونس بھٹی،حاجی اخلاق حسین،شیخ حسن ریاض،شیخ سلیمان شمسی اور دیگر نے شرکت کی۔

Kallar Syedan; Health worker Raja Hasnain,23, (Pictured above ) committed alleged suicide in village Phalina. Raja hasnain worked as ward boy at THQ hospital in Kallar Syedan.

سیشن جج ارشد ضمیر نے دوبیرن کلاں کے تنویراقبال قتل کیس میں ملزم یامین کیانی کو سزائے موت سنا دی

Sessions Judge Arshad Zameer sentenced Yameen Kayani to death in Doberan Kallan murder case

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) سیشن جج ارشد ضمیر نے دوبیرن کلاں کے تنویراقبال قتل کیس میں ملزم یامین کیانی کو سزائے موت سنا دی ملزم نے تیرہ برس قبل مقتول کے گھر میں داخل ہوکر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا مقتول خلیجی ملک سے رخصت پر گھر آہا ہوا تھا تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس 27مارچ کو شب مقتول کے گھر میں داخل ہوا اور اس کی اہلیہ کے کمرے کے باہر کھڑا تھا کہ مقتول نے اسے گھر کے دیگر افراد کے ہمراہ شناخت کر لیا اس نے ملزم سے رات گئے گھر میں داخل ہونے کی وجہ معلوم کی تو ملزم یامین کیانی نے اپنی ڈب سے تیس بور پستول نکال کر تنویر اقبال پر سیدھی فائرنگ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا ملزم مقتول کی اہلیہ سے ملنا چاہتا تھا ادہر سیشن جج ارشد ضمیر نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم یامین کیانی ولد قربان حسین سکنہ پنڈ بینسو کو سزائے موت سنا دی۔

مسجد کے باہر سے موٹر سائیکل چوری

Public concern over motorbike being stolen from outside Masjid

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) کلرسیداں میں نوسربازوں اور موٹرسائیکل چوروں کے مستقل ڈیرے شہر سے ایک اور نوجوان کا نماز پڑتے ہوئے مسجد کے باہر سے موٹر سائیکل چوری کرلیا کلرسیداں میں پرس اور موٹرسائیکل چوروں اور نوسر بازوں نے مستقل ڈیرے ڈال رکھے ہیں بازاروں میں شاپنگ کرتی اور اپنی گاڑیوں کے اندر موجود خواتین سے پرس چھین لیئے جاتے ہیں سادہ لوح معمر خواتین حضرات چوآروڈ کے کسی بھی نجی بنک سے رقم نکلوا کر نکلیں تو نوسربازوں کا گروہ ان سے رقم چھین کر نودوگیارہ ہوجاتا ہے اس گروہ میں خواتین بھی شامل ہیں اور شہری اس صورتحال سے تنگ آچکے ہیں دوسری جانب پولیس کسی بھی گروہ کو پکڑنے میں بری طرح سے ناکام ہے چند ایام قبل بھی شہریوں نے ہی پرس چوروں کے تین رکنی گروہ کو پکڑ کر حوالہ پولیس کیا تھا کلرسیداں پولیس آخر کس مرض کی دوا ہے کہ لوگ ہی اسے ملزمان پکڑ کر اس کے حوالے کریں گے۔

گھر سے نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات چوری کرنے پر باپ نے چور بیٹے کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

M Zaffar hands his son to police for stealing at his own home in village Palala Syedan

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) گھر سے نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات چوری کرنے پر باپ نے چور بیٹے کو پولیس کے حوالے کر دیا۔محمد ظفر سکنہ پلالہ سیداں نے پولیس کو بتایا کہ اس کے 27 سالہ بیٹے تصور محمود نے گھر میں موجود 23 ہزار روپے کی نقدی اور 70 ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات چرا لئے جس کے بعد ملزم نے واردات کیلئے اپنے حقیقی چچا مظہر اقبال کے گھر کا انتخاب کیا اور کمروں کی تلاشی کے دوران بائیس سو روپے کی نقدی،چار عدد طلائی چوڑیاں،دو عدد مردانہ انگوٹھیاں،ایک عدد زنانہ انگوٹھی اور کانٹے کی جوڑی سمیٹ لی اور اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بیول میں ایک جیولر کے ہاں تمام زیورات فروخت کر دئیے۔ادھرملزم ظفر نے میڈیا کو بتایا کہ وارداتوں میں دیگر تین ملزمان بھی شامل ہیں جنہوں نے چوری کی گئی تمام رقم اور طلائی زیورات مجھے سے زبردستی چھین لئے اور خود جا کر فروخت کرد ئیے۔

غیر شادی شدہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغواء کرنے کے الزم میں نامعلوم افرادکیخلاف مقدمہ درج

Police case registered over alleged abduction of girl aged 22

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) 22 سالہ غیر شادی شدہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغواء کرنے کے الزم میں نامعلوم افرادکیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مسماۃ (ت)نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے کہاکہ میں شادی شدہ ہوں اور میرا خاوند روزگار کے سلسلہ میں لاہور میں ہوتا ہے۔میری چار بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں اور ان سب کی کفالت میں خود کرتی ہوں۔میری بیٹی (م)جس کی عمر 22 برس ہے گھر میں ہی ہوتی ہے۔ میں گزشتہ روز اپنی دوسری بیٹی (ک)کے ہمراہ گھر سے کام کرنے کیلئے باہر گئی اور جب میں دس بجے گھر واپس آئی تو میری(م)گھر سے غائب تھی جس کو عزیز رشتہ داروں میں تلاش کیا اور دوسری بیٹی سے دریافت کرنے پر معلوم ہو اکہ وہ صبح ساڑھے 9 بجے کے قریب گھر سے نانی کے ہاں جانے کا بتا کر گئی تھی جو نانی کے گھر پہنچی نہ ہی وہ اپنے گھر واپس آئی۔میری بیٹی گھر سے جاتے ہوئے شناختی کارڈ،چودہ ہزار روپے کی نقدی بھی ہمراہ لے گئی۔میری بیٹی کے زیر استعمال کوئی موبائل فون نہ ہے صرف ہمارے گھر میں ایک موبائل فون ہے جو گھر پر ہی چھوڑ گئی ہے۔مجھے قوی شبہ ہے کہ کسی نامعلوم شخص نے میری بیٹی کوورغلا پھسلا کراغواء کر لیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button