DailyNewsHeadline

Rawalpindi; Organizational Reforms Commission begins work to increase salaries’ pensions

تنخواہوں‘ پنشن میں اضافہ کیلئے ادارہ جاتی اصلاحات کمیشن کا کام شروع

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) نئے مالی سال 2019-20ء کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیلئے سول سروس ادارہ جاتی اصلاحات کمیشن نے ہوم ورک شروع کر دیا ہے جبکہ دوسری طرف مختلف وزارتوں میں گریڈ 1سے گریڈ 16تک ملازمین اور گریڈ 17سے گریڈ 22تک کے افسران کی بنیادی تنخواہوں میں اضافہ کی تجویز سے وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں بھی ممکنہ طور پر اضافہ ہو گا اور صوبائی بجٹ میں بھی ممکنہ طور پر 5سے 20فیصد اضافہ کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تشکیل کئے جانے والے سول سروس ادارہ جاتی اصلاحات کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عشرت حسین اس سے قبل بھی ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات کے حوالے سے رپورٹ سابق ادوار میں دے چکے ہیں۔ ادہر ایپکا راولپنڈی ڈویژن کے صدر چوہدری مبشر احمد نے حالیہ مہنگائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام طبقات اس مہنگائی سے عاجز ہیں لیکن ملازمین کا سب سے زیادہ برا حال ہے اور وہ فاقوں پر مجبور ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ یکم جنوری سے سکیل ریوائز کئے جائیں۔ ملازمین کو سروائیول ریلیف کی سخت ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین اس وقت تاریخ کے سے زیادہ مالی بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button