DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Al Hayat club Morra Hayat win super four volleyball tournament held in Jatli

سپُر فور والی بال ٹورنامنٹ الحیات کلب موہڑہ حیات نے فائنل جیت لیا

جاتلی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) سپُر فور والی بال ٹورنامنٹ الحیات کلب موہڑہ حیات نے فائنل جیت لیا مہمان خصوصی حاجی راشد زمان نے انعامات تقسیم کیے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جاتلی کے علاقہ موہڑہ حیات میں سُپر فور والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے نامور کھلاڑیوں نے شرکت کی الحیات کلب موہڑہ حیات نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فائنل جیتا لیا اس موقع پر ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی پیپلز پارٹی کے رہنما حاجی راشد زمان نے تقسیم انعامات کی تقریب کے دوران کھلاڑیوں اور کراوڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج یہ اتنی بڑی تعداد میں والی بال کے شوقین نوجوانوں کو دیکھ کر مجھے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ان کا لگاواسپورٹس کی طرف ہیاگر اس طرح گراونڈ آباد ہوں تو نوجوان منفی سرگرمیوں کی طرف راغب نہیں ہوتے آخر میں مہان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ونر ٹرافی راجہ احسان نے وصول کی

گورنمنٹ گرلز ایلمینٹری سکول ترکوال سے رات کی تاریکی میں چور تالے توڑ کر ایل ای ڈی اور سکول کا 15000روپے فنڈ لے اُڑے

Government girls elementary school Tarkol burgled during the night

جاتلی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) گورنمنٹ گرلز ایلمینٹری سکول ترکوال سے رات کی تاریکی میں چور تالے توڑ کر ایل ای ڈی اور سکول کا 15000روپے فنڈ لے اُڑے مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جاتلی کے علاقہ گورنمنٹ گرلز ایلمینٹری سکول ترکوال کی ہیڈ مسٹریس نے تھانہ جاتلی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں صبع سکول ٹائم پر پہنچی تو دیکھا کہ ای سی روم کے دروازے کا تالہ ٹوٹا ہوا تھا جس میں لگی 32انچ ایل ای ڈی مالیت 23900روپے بنتی ہے وہ غائب تھی اور آفس میں موجود ٹیبل کا تالہ ٹوٹا ہوا تھا اور اس میں موجود 15000روپے جو کہ سکول اور دیگر اخراجات موجودتھے نامعلوم چوری کر کے لے گے ہیں پولیس نے ہیڈ مسٹریس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا

Show More

Related Articles

Back to top button