DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Sheikh Abdul Aziz “Kala” passed away in Islam purra jabber

شیخ عبدالعزیز کالا انتقال کر گئے

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)اسلام پورہ جبر شیخ محمود مرحوم،شیخ اورنگزیب بلو کے بھائی اور شیخ رضوان کے چچا شیخ عبدالعزیز کالا انتقال کر گئے جن کی نمازجناز ہ دن تین بجے ادا کرکے مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا جبکہ نماز جنازہ میں سیاسی سماجی شخصیات سمیت ہر طبقہ فکر لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ٹیم کلین پاکستان کی جانب سے نئے منصوبے مقدس اوراق کولیکشن کی افتتاحی تقریب

Opening ceremony of the new project by Team Clean Pakistan

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام) ہمارے زوال کی وجہ مقدس اوراق کی بے حرمتی ہے، پہلی قوموں پر اس لئے عذاب آئے کہ وہ اللہ رسول کی نافرمانی کے ساتھ آسمانی کتابوں اور صحیفوں کی بے حرمتی کرتے تھے، مقدس اوراق کا ادب ہر مسلمان ذی شعور پر لازم ہے، یہ ایسا کام ہے جس کا اجر دنیامیں آپ کو کوئی نہیں دے سکتا، اس کا اجر دنیا، قبر اور حشر میں خود رب کی ذات دے گی، ان خیالات کااظہار سابق تحصیل ناظم چوہدری محمد عظیم، معروف سماجی شخصیت راجہ جلیل کیانی، عبدالستار نیازی، قانون دان عبدالشکور کیانی، سابق چیئرمین جمشید کیانی، مدثر سلطان کیانی، ذوہیب قریشی، احتشام فاروق و دیگر نے گزشتہ روز ٹیم کلین پاکستان کی جانب سے نئے منصوبے مقدس اوراق کولیکشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ٹیم کلین پاکستان کے ممبران، سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں، راجہ جلیل کیانی کا کہنا تھاکہ تنقید برائے اصلاح ہوتو اس میں انسان اپنی اصلاح کر لیتاہے جبکہ نکتہ چینی کا کوئی جواب نہیں، جبر شہر میں صفائی کے بعد مقدس اوراق کی کولیکشن کے حوالے سے اٹھایاجانے والا قدم انتہائی اہم ہے، احتشام فاروق نے حاضرین کو بتایا کہ مقدس اوراق کولیکشن کے بعد اگلا پراجیکٹ گرین جبر ہے، جس میں ہم شہر بھر میں پودے لگائیں گے، چوہدری محمد عظیم اور صحافی عبدالستار نیازی کا کہنا تھاکہ ناسمجھی میں ہم روزانہ مقدس اوراق کی بے حرمتی کے مرتکب ہوتے ہیں اس حوالے سے عوامی آگاہی مہم کے سلسلہ میں یہ بہت بڑا قدم ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button