DailyNewsHeadline

Kotli Sattian; Heavy rainfall and snow causes landslide in which ancient graveyard and house are damaged in village Dher Kot

کو ٹلی ستیاں حالیہ شدید بارشوں اور برف باری سے قدیمی قبرستان اور ایک مکان زمین زد میں آگئے

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی ) کو ٹلی ستیاں حالیہ شدید بارشوں اور برف باری سے قدیمی قبرستان اور ایک مکان زمین زد میں آگئے، مقامی لو گو ں کی مدد سے 5 قبریں دو سری جگہ منتقل کر دی گئیں،تفصیلا ت کیمطا بق کو ٹلی ستیاں کے علا قہ دھیر کو ٹ ستیاں میں حالیہ شدید بارشوں اور برف باری سے ایک قدیمی قبرستان اور ایک مکان زد میں آگئے جس میں مستری طا رق محمود کا گھر لینڈ سلا ئیڈنگ کی زد میں آنے سے انکا لا کھو ں روپے کا نقصان ہوا جبکہ ایک قدیمی قبرستان بھی لینڈ سلا ئیڈنگ سے بری طرح متا ثر ہوا مقامی علما ئے کرام کی مشاوت سے عوام علا قہ نے پانچ قبروں کو دوسری جگہ منتقل کر دیاجن میں تین عورتوں اور دو مردوں کی قبریں شا مل ہیں لینڈ سلا ئیڈنگ سے مزید قبروں کو بھی نقصا ن پہنچنے کا خطرہ ہے مگر بد قسمتی سے کو ٹلی ستیاں میں لیڈ سلا ئیڈنگ کے متا ثرین 2016سے در بدر کی ٹھو کریں کھا نے پر مجبو ر ہیں جن کے لیے حکومتی سطح پر سوائے لا رے لپے کے کو ئی ما لی امدا د نہ کی گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button