DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Leading political and social activist Chaudhry Abid Khan, former vice-chairman of the UC Samot, passed away after a long illness.

علاقے کے معروف سیاسی سماجی کارکن یوسی سموٹ کے سابق وائس چیئر مین چوہدری عابد خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)علاقے کے معروف سیاسی سماجی کارکن یوسی سموٹ کے سابق وائس چیئر مین چوہدری عابد خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں ڈھوک بابا فیض بخش میں ادا کی گئی جس میں جسٹس چوہدری محمد طارق، ارکان اسمبلی راجہ صغیر احمد، چوہدری جاوید کوثر،سابق ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،افتخار احمد وارثی،کرنل شبیر اعوان،محمود شوکت بھٹی کے علاوہ چوہدری محمد عظیم،بیرسٹر ظفر اقبال چوہدری،راجہ محمد شکیل کیانی،جاوید بٹ،محمد ظریف راجا،چوہدری ظہیر محمود، محمد اعجاز بٹ،راجہ گلستان خان، راجہ علی اصغر، سید راحت علی شاہ،چوہدری شفقت محمود، ہارون کمال ہاشمی،نمبردار اسد عزیز، لالہ محمد رسول، چوہدری مزمل حسین،چوہدری توقیر اسلم، راجہ محمد ثقلین، بابو ظفر اقبال،صغیر بھولا،ملک اسد، حاجی اظہر حسین آزاد،مالک داد بھٹی،مسعود بھٹی، حاجی احمد سعید، ماسٹر محمد آزاد، اورنگزیب منہاس، ملک محمد فیاض، چوہدری اشتیاق حسین،محمد شعیب بھٹی،محسن نوید سیٹھی،خالدبزمی،جہانگیر افضل ہاشمی،ملک شیر افگن،راجہ فیاض کیانی،ماسٹر محمد ارشاد،اکرام الحق قریشی، صداقت بٹ، چوہدری جمیل، راجہ سعید عارف اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ڈاکٹر جہانگیر جنجوعہ کی والدہ 97برس کی عمر میں انتقال کر گئیں نماز جنازہ گاؤں نندنہ جٹال میں ادا کی گئی

Mother of Dr Jhangir Janjua passed away in village Nanda Jatal

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)معروف معالج ڈاکٹر جہانگیر جنجوعہ کی والدہ 97برس کی عمر میں انتقال کر گئیں نماز جنازہ گاؤں نندنہ جٹال میں ادا کی گئی جس میں آفتاب حسین جنجوعہ،راجہ فیصل منور، عبدالعزیز پاشا،مسعود احمد بھٹی، ملک محمد فیاض، پرنس جاوید اقبال، عمران نوا ب خان،محمد شعیب بھٹی،خرم خان اور دیگر نے شرکت کی۔

کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چار منشیات فروشوں کے قبضے سے ساڑھے پانچ کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔

Four drug dealers arrested in possession of 4.5 kg drugs

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چار منشیات فروشوں کے قبضے سے ساڑھے پانچ کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔بیٹ انچارج جوکہ معمول کی گشت پر تھے کہ انہیں مخبر خاص نے اطلاع دی کہ ایک شخص سکوٹ موڑ سٹاپ پر گاڑی کے انتظار میں کھڑا ہے جس کے پاس کافی مقدار میں منشیات موجود ہے جس پر وہ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور منشیات فروش جس نے بعد از دریافت اپنا نام و پتہ محمد زبیر سکنہ ممیال بتایا کو قابو کر کے شاپنگ بیگ کی تلاشی لی تو اس میں سے 1500 گرام چرس برآمد ہوئی۔اسی طرح ایک اور مشکوک شخص جس نے اپنا نام و پتہ حمید اللہ سکنہ ممیام بتایا کے قبضہ سے 1120 گرام،تیسرے منشیات فروش شبیر احمد کے قبضہ سے 1600 گرام جبکہ فیصل سکنہ ڈریال کے قبضہ سے 1300 سو گرام چرس برآمد کر کے ان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

ملک میں لاقانونیت اور مہنگائی کے خاتمے پر اپنا کردار ادا کریں,چوہدری زین العابدین عباس

Chaudhry Zainul Abedin Abbas tells current administration to play role in ending lawlessness and inflation in country

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق سٹی نائب ناظم چوہدری زین العابدین عباس نے پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں جوتا لانے پر اپنا شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر کواس طرح کی اوچھی حرکتوں کی بجائے اپنی توجہ عوامی مسائل کے حل پر صرف کرنی چاہے۔انہوں نے کہا کہ یہی وہ بوٹ ہے جو سیاچن سمیت ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر استعمال ہوتا ہے ا سے ٹاک شو میں دیکھا کر اس کی توہین نہ کی جائے۔ان کے اس غیر ذمہ درانہ طرز عمل پر جگ ہنسائی ہوئی ہے وہ فوری طور پر قوم سے معافی مانگتے ہوئے وزارت سے مستعفی ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ کسی کو حق حاصل نہیں کو وہ بوٹ کو سیاسی اکھاڑے میں لے آئے ہمیں سیاسی اکھاڑے میں قومی اداروں اور مسلح افواج کونہیں گھسیٹناچاہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سمیت وفاقی و صوبائی وزراء کو چاہئے کہ وہ عوام مسائل پر توجہ دیں۔ملک میں لاقانونیت اور مہنگائی کے خاتمے پر اپنا کردار ادا کریں عوام نے انہیں اس وجہ سے ووٹ نہیں دیا کہ وہ عوامی مسائل کے حل کی بجائے اداروں کی تضحیک کریں۔

Show More

Related Articles

Back to top button