DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; First heavy snowfall in Nahr region of Kahuta as tourist flock to visit

کہوٹہ کے (سوئیزرلینڈ) نڑھ میں موسم سر ماکی پہلی برف باری۔کہوٹہ اور گر د و نواح میں سر دی کی شدید لہر

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے (سوئیزرلینڈ) نڑھ میں موسم سر ماکی پہلی برف باری۔کہوٹہ اور گر د و نواح میں سر دی کی شدید لہر۔برف باری کو دیکھنے کے لیے کثیر تعداد میں سیاح وادی نڑھ پہنچ گئے۔اہلیان علاقہ نے منتخب نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ نڑھ کو ٹوریسٹ پوائنٹ کا درجہ دیلا کر مری کی طرز کی سہولیات دی جاہیں تاکہ ملک بھر لوگ یہاں آ سکیں۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزجہاں ملک بھر میں شدید بارش ہوئی ہے وہاں پر ہی کہوٹہ کے (سوئیزرلینڈ) نڑھ میں موسم سر ماکی پہلی برف باری ہوئی ہے جس کو دیکھنے کے لیے تعداد میں سیاح وادی نڑھ پہنچ گئے یاد رہے تحصیل کہوٹہ کا علاقہ نڑھ جہاں اپنی خوبصورتی کی اپنی مثال ہے وہاں پر ہی وہاں کے مکین اتنے ہی زیادہ مسائل کا شکا ر ہوئے ہیں اہلیان علاقہ نے میڈیا کے ذریعے نڑھ کو ٹوریسٹ پوائنٹ کا درجہ دیلا کر مری کی طرز کی سہولیات دی جاہیں تاکہ یہاں کی عوام کے مسائل میں بھی کمی لائی جا سکے۔

روشن مواڑہ ویلفیئر ٹرسٹ نے 43ماہ میں 15لاکھ روپے غریب خاندانوں میں تقسیم کیے

Roshan Mora Welfare Trust distributes Rs 15 lakh to poor families

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
روشن مواڑہ ویلفیئر ٹرسٹ نے 43ماہ میں 15لاکھ روپے غریب خاندانوں میں تقسیم کیے۔اہلیان علاقہ کی طرف سے روشن مواڑہ ویلفیئر ٹرسٹ کے آنر راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ اور ڈاکٹر سجاد جنجوعہ کو جولیاں اٹھا کر دعاہیں۔روشن مواڑہ ویلفیئر ٹرسٹ کے آنر راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ اور ڈاکٹر سجاد جنجوعہ کا مخیر حضرات سے اس کار خیر میں حصہ ڈالنے کی اپیل۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل روشن مواڑہ ویلفیئر ٹرسٹ کے آنرراجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ اور ڈاکٹر سجاد جنجوعہ نے اپنے علاقے کے غریب نادار، یتیم،بیوائیوں اور مستحق خاندانوں کی مالی امداد کی نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتے ہیں کہ ہمارے اس ٹرسٹ نے 43ماہ میں 15لاکھ روپے سے زائد رقم غریب خاندانوں میں تقسیم کیے ہیں ہم سلسلے میں اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں اس نیک کام کے لیے اپنی بارگاہ میں منتخب کیا ہے ہم اللہ پاک سے یہ بھی دعا کرتے ہیں کہ اللہ پا ک ہمارے اس نیک عمل کو اپنی بارگاہ میں قبول فرماہیں اور ہمیں مزید عوام کی خدمت کی توفیق دیں انہوں نے درد دل رکھنے والے مخیر حضرات سے اس کار خیر میں بھر پور حصہ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد کا ڈسٹر کٹ جیل سرگودھااور شاہ پور جیل کا درہ

Provincial Parliamentary Secretary Prison Raja Sagheer Ahmed’s vists District Sargodha and Shahpur Jail

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد کا ڈسٹر کٹ جیل سرگودھااور شاہ پور جیل کا درہ۔ مختلف بارکوں، ہسپتال، سکول، کمپیوٹر سنٹر، کچن اور الیکٹرانک ورکشاپ اور خوراک گودام، اسیران کی فنی تربیت کے لیے قائم ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر میں جاری الیکٹریکل، کمپوٹر سنٹر اور ٹیلرنگ کی کلاسز کا معائنہ۔ تحریک انصاف کی حکومت پنجاب اور مرکز میں ہر طرح کی اصلاحات لانے اور عوام کی بنیادی ضروریات پوری کرنے پر عمل پیرا ہیں جیل خانہ جات کا نظام بھی اس سلسلہ میں شامل ہے پنجاب میں تمام جیلوں میں قیدیوں اور حوالاتیوں کو جیل مینول کے مطابق تمام ترسہولیات مہیا کی جا رہی ہیں جس کا سہرا وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کے سر ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے ڈسٹر کٹ جیل سرگودھااور شاہ پور کے دورہ موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا ایم افضل جاوید،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رانا ناصر، سپرنٹنڈنٹ جیل شاہ پورمحمد عنصر،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد سرفراز ہارون، انجینئر راجہ بلال بنگیال،راجہ اظہر آف UK،ماجد جنجوعہ، رضوان جنجوعہ،راجہ عبا س پپو کونسلر یوسی مٹور،سابق وائس چیئرمین راجہ عرفان ایڈوکیٹ،صحافی عبدالعزیزپاشا،راجہ شوکت،محمد مجید بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا اور شاہ پور آمد پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کو جیل کے چاک و چابند دستے نے سلامی پیش کی دورہ کے دوران مختلف بارکوں، ہسپتال، سکول، کمپیوٹر سنٹر، کچن اور الیکٹرانک ورکشاپ اور خوراک گودام، اسیران کی فنی تربیت کے لیے قائم ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر میں جاری موٹر وائینڈنگ، الیکٹریشن اور ویلڈنگ کی کلاسز کا معائنہ کیا نو عمر وارڈ میں الیکٹریکل، کمپوٹر سنٹر اور ٹیلرنگ کی کلاسز کا معائنہ کیا اس دوران تمام انتظامات تسلی بخش پائے گئے قیدیوں اور حوالا تیوں نے سپر نٹنڈنٹ جیل اور جیل انتظامیہ کی شاندار الفاظ میں تعریف کی پارلیمانی سیکرٹری نے قیدیوں کے کھانے کو بہترین قراردیا انہوں نے جیل ہسپتال میں بیمار اسیران کے لیے سہولتوں اور خواتین و نو عمر اسیران کو سکھائے جانے والے مختلف ہنر ہائے کو سراہا جبکہ جیل میں صفائی کے اعلی معیار اور فلڑیشن پلانٹس کے ذریعہ صاف پانی کی فراہمی سمیت جیل میں بہترین نظم و ضبط پر جیل انتظامیہ کی کو ششوں کو بھی سراہا انہوں نے خواتین وارڈ، نو عمر وارڈ، کچن اسیران، جیل گودام، جیل فیکٹری، بیرکوں کا دورہ، صفائی ستھرائی کے بہترین انتظام اور قیدیوں کے کھانے کے معیار کی تعریف کی انہیں ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر میں موجود اسیر طلبہ کو کورسزکی افادیت کے بارے میں بتایا اور ان کورسزکو عملی زندگی میں استعمال کر نے کی تلقین اور اپنے مکمل اطمینان کا اظہار کیا جبکہ قیدیوں اور حوالاتیوں نے عملہ کے اچھے بر تاؤ کی تعریف کی انہوں نے سرگودھا جیل اورشاہ پور جیل انتظامیہ کی طرف سے کی جانے والی شاندار کوششوں اور کاوشوں کو سراہا اور ان کی تعریف کی۔

کہوٹہ کے لیے کروڑوں روپے کے ترقیاتی پیکج

Sadaqat Ali Abbassi announces major package for Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد تحصیل کہوٹہ کی عوام کے لیے کام کر رہے ہیں جس کی مثال کہوٹہ کے لیے کروڑوں روپے کے ترقیاتی پیکج ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے وعدہ کے مطابق 74لاکھ تیس ہزار فی یونین کونسل کے حساب سے آٹھ کروڑ 31لاکھ روپے کے مزید ٹینڈر جاری ہو چکے ہیں کہوٹہ شہر کے لیے 5کروڑ روپے کے منصوبے اس کے علاوہ ہیں جس کے ٹینڈر پہلے ہی جاری ہو چکے ہیں پہلی دفعہ ممبر ان اسمبلی ایک پیج پر بلکہ مشتر کہ منصوبوں پر اتفاق سے عمل درآمد کر رہے ہیں برادری ازم اور علاقائی چورن بیچنے والوں سے بس یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کو صرف باتوں سے نہیں بلکہ عمل سے شکست دیں گئے ماضی میں علاقائی ترقی میں تفریق کر کے تعصب کو پر وان چڑھانے والے طاقتیں اور ان کے خفیہ کارندوں کے پرو پگنڈوں کے خلاف ہم اپنی کار کر دگی سے جواب دے رہے ہیں اور اللہ پاک نے چاہا تو اسی طرع جواب دیتے رہیں گے ڈیڈھ سال میں میری اور میرے ایم پی اے کی کار کردگی دیکھ لیں پچھلے دور حکومت سے زیادہ ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے انشاء اللہ الیکشن مہم میں عوام سے کیے ہوئے تمام دعدے پورے ہوں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button