DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Government and private schools re-open after a week’s extra holiday

اِیک ہفتے کی اضافی چھٹیوں کے بعد آج دوبارہ گورنمنٹ اور پرائیویٹ سکول کھل گئے

بیول( راجہ طارق ایوب)نمائندہ لوٹھوار ڈاٹ کوم: :اِیک ہفتے کی اضافی چھٹیوں کے بعددوبارہ گورنمنٹ اور پرائیویٹ سکول کھل گئے ہیں لیکن موسم کی خرابی اور شدید بارش کی وجہ سے سکولوں میں حاضری کا تناسب انتہائی کم رہا۔ رات سے جاری بارش کی وجہ سے نہ صرف دور دراز بلکہ نزدیکی علاقوں کے طلباء بھی آج سکول نہ آ سکے۔ اس مرتبہ موسم سرما کی چھٹیاں شدید سردی کی وجہ سے معمول سے ہٹ کر گورنمنٹ نے پہلے ہی زیادہ کی ہیں اور پچھلے ہفتے سکول کھلنے کے بجائے دوبارہ سکول بند کر دئیے گئیے۔ اس سے طلباء کا شدید تعلیمی نقصان ہو رہا ہے کیونکہ تمام تعلیمی بورڈز نے اور پیک امتحانات کی انتظامیہ نے بھی امتحان کی ڈیٹ شیٹ پہلے ہی جاری کی ہوئی یے جو کہ گزشتہ سال کی نسبت اس مرتبہ دو ہفتے پہلے امتحانا ت شروع کیئے جا رہے ہیں موسم سرما کی بہت زیادہ چھٹیوں کی وجہ سے طلباء کا تعلیمی حرج ہو رہا ہے اسی لئیے اساتذہ تنظیمیں امتحانات کے شیڈول کو آگے بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

بیول کے مشہور تاجر اظہر محمود بھٹی کی والدہ کی رسم چہلم کی تقریب (ہفیال بھٹی) بیول میں ادا کی گئی

Dua e Chelum observed for the late mother of Azhar Mahmood Bhatti in village Hafiyal Bhatti, Bewal

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔بیول کے مشہور تاجر اظہر محمود بھٹی کی والدہ کی رسم چہلم کی تقریب (ہفیال بھٹی) بیول میں ادا کی گئی جس میں ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ،سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض،چوہدری محمد عظیم،چوہدری محمد اشتیاق،چوہدری فیاض اختر،ڈاکٹر طارق محمود،چوہدری عدنان فیاض،تاجروں،اساتذہ،صحافیوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔محفل سے علامہ مقصود اعوان،حافظ محمد اکرام،حافظ محمد عمران،حافظ ضیاء الحق نے خطاب کیا۔

حاجی شوکت وارثی کے والد حاجی خادم حسین کی رسم چہلم

Dua e Chelum observed for the late Haji Shaukat Warsi

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔نماز کے بغیر ہمارا کوئی عمل مکمل نہیں ہوتا ہر عبادت کا اپنا مقام ہے نماز کو ہمارے نبی ؐ نے آنکھوں کی ٹھنڈک قرار دیا ہے۔ہم حضور اکرم ؐ کی سیرت اور سنت پر عمل پیرا ہو کر ہی مسائل سے نجات حاصل کر سکتے ہیں چالیسویں اور دیگر دعاؤں کی مخالفت کرنیوالے مناظرہ کر لیں ہم ثابت کریں گے کہ دعا بڑا اثر رکھتی ہے اچھی اولاد کی پہچان والدین کے جانے کے بعد بھی انکی روح کو ایصالِ ثواب کے لیے صدقہ جاریہ جاری رکھنا انکی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار حاجی شوکت وارثی کے والد حاجی خادم حسین کے رسم چہلم کی تقریب سے پیر محمود حسین شاہ نے اپنے خطاب میں کیا دعائیہ تقریب میں سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض،سینئر صحافی شفیق الرحمن وارثی،طارق سیٹھی،توقیر اسلم،چوہدری فیاض اختر،اساتذہ،تاجروں اور عوام کی بری تعداد نے شرکت کی۔

تحریک انصاف نے عوام سے جتنے بھی وعدے کیے سب جھوٹ ثابت ہوئے

All the promises made by the PTI proved to be false, Raja Azhar Ayub

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔مشہور کالم نگار راجہ اظہر ایوب کیانی ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تحریک انصاف کے لیے کالم لکھے لوگوں کو مطمن کر کے ووٹ لیے تاکہ تبدیلی آسکے لیکن اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئی ہمیں عوام سے سخت شرمندگی ہے ہم عوام کی امیدوں پر پورا نہیں اتر سکے تحریک انصاف نے عوام سے جتنے بھی وعدے کیے سب جھوٹ ثابت ہوئے ایک کروڑ نوکریاں،پچاس لاکھ گھر دینے کی بجائے لوگوں سے گھر اور روزگار چھین لیا ہے لوگ علاج اور دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں مہنگائی کی وجہ سے لوگ خود کشیوں پر مجبور ہیں بجلی گیس پٹرول دالیں چینی گھی ادویات آٹا سب کچھ مہنگا کر دیا گیا ہے جس سے غربت میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے دیہاڑی دار طبقہ دو وقت کی روٹی کو بھی ترس رہا ہے حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے کسی قسم کا کوئی ریلیف عوام کو نہیں مل رہا بالخصوص گوجرخان میں TMAمیں کرپشن انتہا کو پہنچ چکی ہے اور ایم پی اے نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے تحصیل گوجرخان میں ایک پائی کا بھی ترقیاتی کام نہیں ہوا جس کی وجہ سے عوام تحریک انصاف بالخصوص گوجرخان کی قیادت سے مایوس ہو چکی ہے وہ وقت دور نہیں جب عوام ان کا بوریا بستر گول کر دیں گے۔

پریس کلب دولتالہ کا اجلاس زیر صدارت محمد نجیب جرال منعقد ہوا

Press Club Daultala meeting chaired by Mohammad Najib Jarral

جاتلی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پریس کلب دولتالہ کا اجلاس زیر صدارت محمد نجیب جرال منعقد ہوااجلاس میں پریس کلب کے تنظیمی امور زیر بحث آئے اور پچھلے سال کی کارگردگی زیر بحث رہی آئندہ سال کے لیے الیکشن بارے گفتگو ہوئی اجلاس میں الیکشن کمیشن کا قیام عمل میں آیا الیکشن کمیشن محمد ریاض چشتی جبکہ ممبران میں صغیر احمد چوہدری اور نجیب جرال منتخب ہوئے آئندہ الیکشن میں راجہ صدیق کیانی صدر اور جنرل سیکر ٹری کے لیے راجہ محمد اخلاق جنرل سیکرٹری کاغزات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

تعزیت

جاتلی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پریس کلب دولتالہ کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت محمد نجیب جرال منعقد ہوا، اجلاس میں ممبرپریس کلب ملک طاہر اعوان کے والد محترم اور سسر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا گیا مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعاکی گئی اجلاس میں جنرل سیکر ٹری پریس کلب صغیر احمد چوہدری محمد صدیق کیانی ریاض چشتی عادل کیانی یاسر مغل راجہ اخلاق ڈاکٹر زبیر راجہ ابوبکر اور راجہ پرویز نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button