AJKDailyNewsHeadline

Chakswari, AJK; Ms Mashal Malik addresses a seminar in solidarity with Kashmiri held in Chakswari

محترمہ مشعال ملک نے چکسواری میں منعقدہ اظہار یکجہتیء کشمیر کے ایک سیمینار سے خطاب

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)دخترکشمیر مشعال ملک اہلیہ یاسین ملک نے کہا ہے کہ ستر سال گزر جانے کے باوجود آج تک کشمیر پر ہماری پالیسی ہی نہیں بن سکی۔ہر دو چار سال بعد ہماری پالیسی بدل جاتی ہے کبھی معاہدہ کراچی،کبھی مشرف فارمولہ،کبھی کرکٹ پالیسی کا نام دیا جاتا ہے تو کبھی بیک ٹو ڈور پالیسی بن جاتی ہے اب وقت آ گیا ہے کہ ہمیں یک نکاتی ایجنڈے پر متحد ہو جانا چائیے۔ تمام سیاسی و حریت جماعتوں کی ایک ہی پالیسی ہونی چائیے۔ہمیں شکووں کی بجائے خود سے آگے بڑھ کر کشمیریوں کی آزادی کے لئے عملی جد وجہد کرنی ہو گی۔یہاں پر یوتھ کی بڑی نمائندگی موجود ہے۔میں امید کرتی ہوں کہ آپ اپنی دھرتی کو آزاد کروانے کے لئے اپنی کوششیں جاریرکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار محترمہ مشعال ملک نے چکسواری میں منعقدہ اظہار یکجہتیء کشمیر کے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو تحریک آزادیء کشمیر کے لئے اب متحد ہونا ہو گا۔میرا مشورہ ہے کہ اب آپ بڑا لیڈر بننے کی کوشش نہ کریں بلکہ ہر شخص اپنی اپنی جگہ تحریک آزادیء کشمیر میں اپنا حصہ ڈالے۔ تمام سیاسی ورکر اپنی اپنی سیاسی جماعتوں پر پریشر ڈالیں،پاکستان بھر میں موجود جموں و کشمیر کے مہاجرین موجود ہین وہ چاہیں تو دنیا بھر کو ہلا سکتے ہیں۔ ہم وہ پریشرہی نہیں بنا سکے جس کی ضرورت تھی۔ اس وقت دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ موجود ہیں خصوصاً اس وقت سوشل میڈیا بھر پور آواز کی صورت میں موجود ہے۔بھارت نے مقبوضہ وادی میں تو لاک ڈاؤن کر کے ہر چیز بند کی ہوئی ہے کشمیریوں کی آواز تو بند ہے سوشل میڈیا پر بھی کرفیو نافذ کیاہوا ہے۔لیکن ہم سب توآزاد ہیں ہماری آواز بند نہیں ہمارے منہ پر ٹیپ نہیں لگی ہوئی اور نہ ہی ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں میں آپ کی بہن بیٹی اور یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطانیہ آپ سے ملتمس ہیں کہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور مشترکہ جد وجہد کے ذریعے کشمیریوں کی آواز دنیا بھر میں پہنچائیں۔انھوں نے مزید کہا کہ الحاق یا خود مختاری کا نعرہ ثانوی حیثیت رکھتا ہے۔ جب تک ہمارا یک نکاتی ایجنڈا نہیں ہو گا اس وقت تک ہم اپنی جدو جہد کو پایہء تکمیل تک نہیں پہنچا سکتے۔تقریب سے محمد عارف چودھری سابق امیدوار اسمبلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے میری تجویز یہ ہے کہ حریت رہنما یاسین ملک کی رہائی کے لئے انٹرنیشنلی آپ کے ساتھ مل کر ایک وکیل ہائیر کریں جو ہمیں یاسین ملک و دیگر حریت رہنماؤں جو بھارتی جیلوں میں قید یا نظر بند ہیں تک رسائی دلوا سکے۔ ہم حکومت پاکستان سے گزارش کرتے ہیں کہ ہمیں اپنا مقدمہ سیاسی و سفارتی محاذ پر خود لرنے کی اجازت دی جائے آپ نے جو کوشش کرنی تھی اس کا شکریہ ہماری سیاسی و حریت قیادت کو خود مقدمہ لڑنے دیاجائے۔اقوام متحدہ کی قرارداوں کی روشنی میں حق خود ارادیت دیا جائے تقریب سے دختر کشمیر مشعال ملک کی والدہ محترمہ ریحانہ حسین ملک،نبیلہ ایوب ایڈووکیٹ صدر پی پی پی آزاد کشمیر خواتین ونگ،سیکرٹری جنرل میرپور بار و ممبرسپریم کورٹ چودھری محمد بشارت،حاجی تاسب حسین چودھری،کامران اقبال مغل اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔خطابت کے فرایض محمد وحید نے سر انجام دئیے۔ ملی ترانہ مظہر اقبال نے پیش کیا۔تلاوت کلام پاک صدام اور نعت رسول مقبول ﷺ غلام عباس نے پیش کی۔ تقریب کے آرگناءئزر حاجی تاسب حسین،کامران اقبال مغل،ملک الیاس اعوان، عابد مرزا تھے۔محترمہ مشعال ملک کا چکسواری پہنچے پر عوام علاقہ نے شاندار استقبال کیا۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) دختر کشمیر محترمہ مشعال ملک نے چکسواری پریس کلب کا دورہ کیا۔ مشعال ملک نے کہ میں میڈیا کی آزادی پریقین رکھتی ہوں۔ میں وقت نکال کر دوبارہ چکسواری پریس کلب کا دورہ کروں گی۔ہم سب نے مل کر آزادی کی جد وجہد کرنی ہے۔یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔آزاد کشمیر کے میڈیا نے تحریک آزادیء کشمیر میں اپنے قلم کے ذریعے بھر پور جہاد کیا ہے۔ میں امید کرتی ہوں کہ چکسواری پریس کلب کے جملہ صحافی اپنے قلم کا حق ادا کرتے ہوئے آزادی کے بیس کیمپ سے کشمیری قوم کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔انھوں نے چکسواری میں اپنے شاندار استقبال پر صدر پریس کلب اور تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)پہلوان چودھری راسب کاپہلوان چودھری سکندرکونئی کارکاانعام، کارکی چابی محمدظہورنے پہلوان چودھری سکندرکے پیش کی پہلوان چودھری سکندرنے دبئی میں منعقدہ مقابلہ بازوگیری میں مخالف پہلوانوں کوپچھاڑدیاتھاگزشتہ روزخانہ آبادمیں پروقارتقریب منعقدہوئی جس میں چودھری مشتاق احمدسابق ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل میرپور،چودھری اسلم،چودھری ساجدحسین،پہلوان وسیم سمندر،پہلو۳ان شکیل بٹ،پہلوان عادل ظہور،پہلوان شہراز بٹ،خواجہ امیر حسین، نمبردارچودھری اکرم،راشدمحمودپلاکوی سمیت عوام کی بہت بڑی تعدادنے شرکت کی۔تقریب میں محمدظہورنے پہلوان چودھری راسب کی جانب سے پہلوان چودھری سکندرکونئی کارکی چابی پیش کی۔پہلوان چودھری سکندرنے گزشتہ دنوں دبئی میں منعقدہ مقابلہ بازوگیری میں کامیابی حاصل کی تھی جس پرپہلوان چودھری راسب نے پہلوان چودھری سکندرکونئی کارکاانعام دینے کااعلان کیاتھا۔چودھری ساجدحسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پہلوان سکندرکی حوصلہ افزائی پرپہلوان چودھری راسب کے شکرگزارہیں۔پہلوان راسب بازوگیری کے فروغ کے لیے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اورہمیشہ پہلوانوں کی رہنمائی وسرپرستی کرتے ہیں۔انھوں نے پہلوان چودھری سکندرکومبارکبادپیش کی۔ اس موقع پرنوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پربھنگڑے ڈالے۔ پہلوان سکندرکوپھولوں کے ہارپہنائے

Show More

Related Articles

Back to top button