DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Yasir Bashir Raja Group’s Best Strategy Defeated Young Lawyers Group in Kallar Syedan Bar Association Election

کلر بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں یاسر بشیر راجہ گروپ کی بہترین حکمت عملی سے ینگ لائرز گروپ کو بدترین شکست

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) کلر بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں یاسر بشیر راجہ گروپ کی بہترین حکمت عملی سے ینگ لائرز گروپ کو بدترین شکست،جنرل سیکرٹری کے امیدواروں کے چناؤ نے ساری بازی ہی پلٹ دی اور درج ذیل امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے صدر عمران نثار ملک،نائب صدر عمیر حسین بھٹی،جنرل سیکرٹری عامر محمود بھٹی اور جوائنٹ سیکرٹری شکیل آصف،فاتح گروپ نے مخالفین سے دوگنا زائد ووٹوں سے کامیابی سمیٹی82میں سے 78 رائے دھندگان نے پولنگ میں حصہ لیا نومنتخب صدر بار عمران نثار ملک سابق رکن اسمبلی کرنل شبیراعوان کے بھانجے ہیں۔

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں راجہ یاسر گروپ نے میدان مار لیا۔عمران نثار ملک ایڈووکیٹ 52 ووٹ لے کر صدر منتخب ہو گئے۔ان کے مخالف صدارتی امیدوار اعجاز حسین گجر نے 26 ووٹ حاصل کئے۔ اسی طرح عمیر حسین بھٹی نائب صدر،عامر محمود بھٹی جنرل سیکرٹری جبکہ راجہ شکیل آصف 54 ووٹ حاصل کر کے جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈوگر نے ہفتہ کی شام کلر سیداں میں منعقدہ کھلی کچہر ی

Deputy Commissioner Rawalpindi Saifullah Dogar holds an open court session Kallar Syedan

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈوگر نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ایساکوئی ٹیکہ نہیں جس کو لگانے سے مسائل کا فوری حل ممکن ہو سکے انہوں نے ہفتہ کی شام کلر سیداں میں منعقدہ کھلی کچہر ی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے ترازو میں رنگ و نسل کی کوئی اہمیت نہیں،کسی سے زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔فرائض کی منصبی میں اگر کسی بھی محکمہ کی غفلت پائی گئی تو ذمہ دار ان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ٹاؤٹ مافیا نا قابل برداشت ہے،صاف ستھرے ماحول میں لوگوں کو سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ وسائل کم اورمسائل بہت زیادہ ہیں،ترقی پذیر ممالک کو بھی بہت سے مسائل کا سامنا ہے،بہت سے ممالک ہم سے آگے نکل چکے ہیں۔ہمارے پاس ایساکوئی ٹیکہ نہیں جس کو لگانے سے مسائل کا فوری حل ممکن ہو سکے۔کھلی کچہری میں زیادہ تر شکایات پولیس کے نارواسلوک کے حوالے سے تھیں۔حسام الدین نے ڈی سی کو شکایت کی کہ گزشتہ ہفتے کچھ لوگوں نے اس پر تشدد کیا اور ہوائی فائرنگ بھی کی مگر پولیس کو اطلاع دینے کے باوجود وہ تاخیر سے موقع پر پہنچی۔میں درخواست لے کر تھانے گیا تو پولیس والوں نے مجھے دھکے دے کر باہر نکال دیا۔ہمیں نچلے درجے کا شہری تصور کیا جاتا ہے۔اس نے الزام لگایا کہ کلر سیداں نالہ کانسی میں قائم جھگیوں میں پولیس کی زیر سرپرستی کھلے عام فحاشی اور عصمت فروشی کا دھندہ چل رہا ہے جس کیخلاف آج تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ثقلین سکنہ پیکاں نے شکایت کی کہ ڈیڑھ برس قبل اس کے بھائی کو قتل کر دیا گیا تھا،پولیس ملزم گرفتار نہیں کر رہی۔جس کی وجہ سے وہ لندن فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔صدر انجمن تاجراں پنڈی روڈ حاجی مشکور حسین نے شکایت کی کہ راولپنڈی سے آنے والی ریٹ لسٹ میں تضاد پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے مقامی انتظامیہ جرمانے کیساتھ ساتھ مقدمے بھی درج کروا رہی ہے۔گزشتہ ماہ میرے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا پولیس اسے گرفتار کرنے آئی تو بیٹے نے کہا کہ وہ بیمار ہے صبح آ جائے گا جس پر پولیس ملازم نے رشوت کا تقاضا کیا۔حاجی مشکور نے کہا کہ اراضی سنٹر میں ٹاؤٹ مافیا کا راج ہے جہاں رشوت کے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا، رجسٹری کلرک جائز کام بھی رشوت کے بغیر نہیں کرتا۔فٹ بال کے کھلاڑی حیدر بلال نے بتایا کہ تحصیل کلر سیداں میں سپورٹس آفیسر موجود نہیں، کلر سیداں میں 26 فٹ بال سمیت دیگر ٹیمیں موجود ہیں، ٹورنامنٹ منعقد کروانے کیلئے فنڈز آتے ہیں مگر ان کے بارے میں پتہ نہیں کہاں خرچ ہوتے ہیں۔کھلی کچری میں یوتھ کونسل کلر سیداں نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلر سیداں کے گراؤنڈ کے ایک حصے پر قبضہ کرنے اور رات کی تاریکی میں راستہ تعمیر کرنے کیخلاف شدید احتجاج کیا۔احتجاجی شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جس پر ڈی سی نے آپس میں بیٹھ کر معاملہ حل کرنے کا مشورہ دیا۔

ڈاکٹر عزیز احمد ہاشمی کی اہلیہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ کلر سیداں کے گاؤں پنڈ بینسو میں ادا کی گئی

Wife of Dr Aziz Ahmed Hashmi passed away in Pind Bainso

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)قومی ترانہ فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عزیز احمد ہاشمی کی اہلیہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ کلر سیداں کے گاؤں پنڈ بینسو میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن پرودفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجدالرحمان،ریٹائرڈ نیول چیف ایڈمرل عبادلعزیز مرزا،ریٹائرڈ جنرل آصف دریز اختر،جسٹس سجاد حسین شاہ،نیشنل ہائی ویز اینڈموٹرویز پولیس کے اے آئی جی جمیل احمد ہاشمی،نیب کے سابق جج ارشد ملک، سابق ارکان اسمبلی کرنل شبیر اعوان،محمود شوکت بھٹی، چیئر مین راولپنڈی تعلیمی بورڈ ڈاکٹر غلام دستگیر،ڈاکٹر خالد اقبال ملک،راجہ محمد آمین،امجد ملک،قمر نوید،راجہ حسن علی،طارق جاوید خٹک،کرنل خورشید اکبر،بابو انجم حفیظ قریشی،چوہدری صداقت حسین،راجہ محمد نواز جنجوعہ،ہارون کمال ہاشمی،نثار تنویر شیرازی،ڈاکٹر محمد عارف قریشی، محمد الطاف قریشی،نمبردار مشتاق بگا غلام نبی بٹ،حق شناش ہاشمی،قاضی زاہد نعیم،احسان الحق قریشی،بدر منیر ہاشمی،عابد ہاشمی،ارشد محمود بھٹی،آصف محمودکیانی،قمرایاز،عثمان شاہد،راجہ احمد صغیر،بابو ظفراقبال،نمبردار اسدعزیز،مرزا عبدالرحمان،اور دیگر نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے سکول گراؤنڈ سے زبردستی راستہ نکالنے والے کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو جھنڈی دکھا دی

Deputy commissioner opposes sports ground protectors

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے سکول گراؤنڈ سے زبردستی راستہ نکالنے والے کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو جھنڈی دکھا دی،کلر سیداں میں منعقدہ کھلی کچہری میں پی ٹی آئی کے بزرگ قانون دان راجہ حسن اختر ایڈووکیٹ نے ڈپٹی کمشنر کو اس بارے میں تفصیلی بریفننگ دی اور بتایا کہ عدالتوں کے فیصلے موجود ہیں مگر یہاں پر گراؤنڈ کی چار دیواری توڑ کر راستہ نکالا گیا جو بڑی زیادتی کی بات ہے کلر یوتھ کی جانب سے اس مسئلے کے حل پر زور دیا گیا کلر یوتھ کے نوجوانوں نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر قبضے کے خلاف نعرے درج تھے مگر اس سب کے باوجود ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ٹس سے مس نہ ہوئے اور انہوں نے یہ کہہ کر جان چھڑا لی کہ یہ مسئلہ کلر سیداں کے شہریوں کا ہے شہری خود بیٹھ کر اس کو حل کریں۔اس طرح ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہری آمدن،نشستن،گفتن اور برخاستن کی عملی تصویر بنی رہی۔

کلر سیداں پولیس نے شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

Kallar Sayedan police register case against unknown persons for setting fire works at a wedding ceremony

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں پولیس نے شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ حمزہ محبوب سکنہ نندنہ جٹال کی شادی کی تقریب میں چند لوگ آتش بازی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی تا ہم کچھ لوگ پولیس کو دیکھ کر وہاں سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے تا ہم پولیس نے موقع سے آتش بازی کی جلی ہوئی ہوائیاں قبضہ میں لے لیں۔

کلر سیداں پولیس نے زوہیب اختر سکنہ تھوہا خالصہ کے قبضہ سے 50پتنگیں قبضہ میں لے کر مقدمہ درج

Kallar police register police case against Zohaib Akhtar of Thoa Khalsa for being in possession of 50 kites

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں پولیس نے زوہیب اختر سکنہ تھوہا خالصہ کے قبضہ سے اخبار میں لپٹی ہوئی مختلف سائز کی 50پتنگیں قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button