DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Punjab Teachers’ Union farewell ceremony organized by teachers and Punjab Teachers Union in honor of Arshad Mehmood Bhatti (See video)

پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنما ارشد محمود بھٹی کے اعزاز میں اساتذہ اورپنجاب ٹیچرز یونین کے زیر اہتمام پروقار الوداعی تقریب

پنڈبینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)
پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنما ارشد محمود بھٹی کے اعزاز میں اساتذہ اورپنجاب ٹیچرز یونین کے زیر اہتمام پروقار الوداعی تقریب روز ویلی شادی ہال کلرسیداں میں منعقد ہوئی۔ نقابت کے فرائض معروف مدرس غلام عباس مرزا نے سرانجام دیے۔ تلاوت قاری اجمل علی قادری خطیب جامع مسجد نور جبکہ ہدیہ نعت خطہ پوٹھوار کے معروف نعت خواں احسان الحق چشتی نے پیش کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئرمین قومی ترانہ فاؤنڈیشن و سابق چیئرمین راولپنڈی بورڈپروفیسر ڈاکٹر عزیزاحمد ہاشمی، ایڈیشنل آئی جی موٹروے پولیس جمیل احمد ہاشمی تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر عزیز احمد ہاشمی، آئی جی جمیل احمد ہاشمی، ڈپٹی ڈی ای او کلرسیداں داؤد اختر کیانی، ضلعی صدر پی ٹی یو قاضی محمد عمران، سابق صدر چوہدری صغیر عالم، سید سلیم رضا شاہ، سابق ڈپٹی ڈی ای او سہیل رضا، پرنسپل ڈگری کالج کلرسیداں رانا نعیم شاہد، محمد سلیم اختر راجہ، میجر(ر) جاوید جنجوعہ، سینئر ایڈووکیٹ راجہ حسن اختر، محمد رضا وینس، قاضی احسان الحق قریشی،محمد نصیر زندہ، جہانگیر بھٹی، سید عباس علی شاہ، مسعود خان بھٹی، سید صدام حسین شاہ، محمد تنویر ناز بھٹی، ملک اشفاق، راجہ نعیم لہراسب، نمبردار نعمت علی، پرویز اختر قادری، مولانا عبدالحمید مدنی، حافظ بابر، ڈاکٹر طاہر نصیر قریشی، ہیڈماسٹر راجہ شبیر اور دیگر نے کہا کہ ارشد محمود بھٹی کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ انھوں نے پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنما ہوتے ہوئے نہ صرف اساتذہ کے حقوق کے تحفظ اور ان کی انفرادی اور اجتماعی حوالے سے نمائندگی کا حق ادا کیا بلکہ انھوں نے تعلیمی اداروں کی ترقی اور ان میں ضروریات کی فراہمی میں بھی بھرپور دلچسبی لی اور طلباء کی نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کا کوئی موقع ہاتھ سے ضائع نہ ہونے دیا۔ وہ تدریس کا شعبہ ہو یا انتظامی معاملات میں ہمیشہ تجربہ کار، مدرس اور منتظم ثابت ہوئے۔ انھوں نے دوسروں کو عزت دینے میں کبھی کنجوسی کا مظاہرہ نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ وہ ہر طرف سے خوف عزت اور محبت سمیٹ رہے ہیں۔ ان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے لمحات اس قدر اثر انگیز اور متاثر کن تھے کہ جو شرکاء کے لیے تا دیر یادگار رہیں گے مقررین نے موصوف کو بطور مدرس، اول مدرس اور رہنمائے اساتذہ کے طور پر تعلیمی اداروں، اساتذہ اور طلباء کی فلاح و بہبود کے لیے تینتس سالہ طویل مدت میں گرانقدر خدمات سرانجام دینے پر خراج عقیدت اور زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کو برسوں یاد رکھا جائے گا۔ ارشد محمود بھٹی نے اپنے خطاب میں اپنے تدریسی سفر پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا کہ کیرئیر کا آغاز کرنا آسان ہے لیکن کیرئیر بنانا انتہائی مشکل ہے۔ جو کامیابیاں دورانِ ملازمت حاصل کیں اور آج جس مقام پر فائز ہوں اس کے پیچھے خلوصِ نیت اور اللہ کی رضا کا حصول پیشِ نظر تھا۔ میں نے ہمیشہ دیانتداری کو اپنا شعار بنایا جس کے صلے میں اللہ نے بے شمار کامیابیوں و کامرانیوں سے سرفراز فرمایا ہے۔اساتذہ کرام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رزقِ حلال اور اللہ کی خوشنودی کو حاصل کرنے کو اپنی زندگی کا مشن بنائیں۔ اسی میں دنیا اور آخرت کی فلاح ہے۔ اس موقع پر پروفیسر راجہ شاہد لیاقت، اے ای او فیاض سکندر، سابق ناظمین شیخ حسن ریاض، حاجی غلام ظہیر، عابد حسین زاہدی، راجہ اعجاز، حاجی سردار صلاح الدین، بابو ظفر اقبال راجہ، عامر نصیر قریشی، پی ٹی یو کے رہنما چوہدری ظہیر الحق، ضمیر بھٹی، چوہدری حضر الرحمان، عدنان عباس بھٹی، عبدالرؤف وینس، قاسم شاہ بخاری، رمضان منہاس، چوہدری سجاد صابر، چوہدری تصور حسین، کاشف سعید عباسی، صالح غفور، صدام حسین، شوکت مرزا، سینئر صحافی اکرام الحق قریشی، راجہ سعید، جاوید اقبال، راجہ انوار الحق، قیصر ادریشی، توصیف قریشی، ملک عبدالصبور، سرمد بٹ،قاضی عتیق احمد، توصیف قریشی، ممتاز علی بھٹی، زاہد فاروق، ماسٹر نجابت علی راجہ، راجہ لہراسب حسین، چوہدری طارق جاوید، چوہدری طارق، چنگیز منصور، چوہدری وقاص احمد، ولایت حسین بھٹی، طارق بھٹی، نمبردار اسد عزیز، چوہدری توقیر، ارسلان رؤف بٹ، حاجی راجہ فاروق، راجہ آصف، راجہ افضال، ڈاکٹر حماد سجاد، راجہ اختر، بابو عبدالحمید بٹ، بابو اظہر راجہ، عبدالرزاق، ثاقب ظہور، ظہیر احمد، راجہ فیاض، حاجی نور راجہ، ماسٹر صہیب، نعیم ارشد، طارق کمبوہ، شہزاد بھٹی، فہیم رزاق،نجابت راجہ، سہیل بھٹی، شبیر وینس، راجہ گلفراز، گلفراز خان، کامران سلیم راجہ،محمد عتیق،ہیڈماسٹر چوہدری کامران، آصف جاوید، نعمان اظہر، تنزیل الرحمان، عقیل الرحمان، گلفراز حسین، راجہ گلفراز، راجہ فیاض،فہیم رزاق، شہزاد بھٹی،قاضی عتیق احمد قریشی،زاہد باجوہ، خافظ خالد محمود نقشبندی، خافظ رضا، راجہ عابد، اصغر کیانی، راجہ زاہد، راجہ اعتزاز، بابو طارق، بابو زاہد،فرقان راجہ، توصیف اکبر، پرویز بھٹی پرنسپل عبدالغفار، راجہ فاروق، محمد نوید، ابرار اعوان،جاویداقبال، ممتاز بشیر، نعیم ارشد، ماسٹر اظہر محمود، فرقان راجہ، راجہ نجابت، قاضی مظہر، راجہ عابد، اصغر کیانی، راجہ زاہد، راجہ اعتزاز، محمد عمران، حاجی رشید، محمد ظفر، محمد سلیم، بابو طارق، بابو زاہد، بابو عامر،سینکڑوں کی تعداد میں اساتذہ، علماء، وکلا، صحافی، تاجر برادری اور دوست احباب نے کثیر تعداد نے شرکت کی اور کثیر تعداد میں ارشد محمود بھٹی کو تحائف پیش کیے گئے اور جمیل احمد ہاشمی، سید سلیم رضا شاہ اور ایڈووکیٹ راجہ حسن اختر نے ارشد محمود بھٹی کو تینتیس سالہ خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈز سے نوازا۔ ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button