DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; PML-N’s ideological activists face disappointment over the decision to support the Army Act.

ووٹ کو عزت دو نعرے کی علم بردار مسلم لیگ ن کی جانب سے آرمی ایکٹ کی حمایت کے فیصلے سے ن لیگ کے نظریاتی کارکنوں کو ازحد درجہ مایوسی کا سامنا کرنا پڑا

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) ووٹ کو عزت دو نعرے کی علم بردار مسلم لیگ ن کی جانب سے آرمی ایکٹ کی حمایت کے فیصلے سے ن لیگ کے نظریاتی کارکنوں کو ازحد درجہ مایوسی کا سامنا کرنا پڑا اور انہوں نے قیادت کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر بہت خوبصورت تبصرے بھی کیئے جن میں کہا گیا کہ بہتر تھا نوازشریف چوہدری نثارعلی خان کے مشورے مان لیتے تو آج یہ جیلوں میں خوار ہوتے بلکہ مسلم لیگ ن حکومت میں ہوتی مگر یہ نادان گر گئے سجدے میں جب وقت قیام آیا،قوم کو مریم بی بی کی خاموشی کا اب جواب مل گیا ہے۔اخلاقیات کا تقاضاہے کہ نوازشریف مریم بی بی کے ہمراہ چوہدری نثارعلی کے گھر جاکر ان سے معافی مانگیں۔ایک کارکن کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے کا جنازہ ن لیگ کی امامت میں پارلیمنٹ میں پڑھا جائے گا جبکہ ایک دوسرے کارکن کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ 2019تک تھا۔

کلرسیداں بارایسوسی ایشن کے انتخابات میں صدارت اور جنرل سیکرٹری کے لیے چار چارامیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائی

Four nominees submit nomination papers for presidency and general secretary in Bar elections

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) کلرسیداں بارایسوسی ایشن کے انتخابات میں صدارت اور جنرل سیکرٹری کے لیے چار چارامیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں ہیں صدارت کے لیے عمران نثار ملک ایڈووکیٹ،اعجاز گجر ایڈووکیٹ،محمد عثمان بھٹی اور عامر محمود بھٹی امیدوار ہیں۔نائب صدارت کے عہدے کیلئے قمر علی سلطان اور عمیر بھٹی کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہو گا۔اسی طرح جنرل سیکرٹری کے عہدے کے چار امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جن میں سردار عاطف منیر ایڈووکیٹ،سمیرہ شاہین اشتیاق ایڈووکیٹ،عامر محمود بھٹی اور مرزا ابراہیم بیگ کے نام شامل ہیں جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کیلئے تین امیدواروں عامر محمود اعوان،سردار عاطف منیر اور راجہ شکیل آصف کے درمیان مقابلہ متوقع ہے۔چیئرمین الیکشن کمیشن راجہ گلفراز احمد ایڈووکیٹ کے مطابق آج امیدواروں کیخلاف اعتراضات جمع کئے جائیں گے،پیر صبح دس بجے سے 12 بجے تک کاغذات نامزدگیوں کی واپسی جبکہ اسی دن 2 بجے امیدواروں کی حتمی فہرست ٹونس بورڈ پر آویزاں کر دی جائے گی۔الیکشن 11 جنوری کو منعقد ہونگے جو صبح 8 بجے تا سہ پہر تین بجے تک جاری رہیں گے۔

کلر سیداں میں زمینوں کی خریدوفروخت پر اسسٹنٹ کمشنر کا دفتر رشوت ستانی کا گڑھ بن گیا

Allegations of Assistant Commissioner’s office becomes a bribe centre for sale of land in Kallar Syedan

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں میں زمینوں کی خریدوفروخت پر اسسٹنٹ کمشنر کا دفتر رشوت ستانی کا گڑھ بن گیا بیس پچیس ہزار تک ایک ہی رجسٹری پر بھتہ وصول کیا جاتا ہے تحریک انصاف کی قیادت سے صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل،تفصیلات کے طابق کلرسیداں کے اداروں اور دفاتر میں رشوت کے نرخوں میں مہنگائی کے تناسب سے بھی زیادہ اضافہ کر لیا گیا باقی معاملات کو چھوڑیں اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں کا دفتر رشوت ستانی میں دیگر سب کو بہت پیچھے چھوڑ گیا ذمہ دار ذرائع کے مطابق کوئی بھی ایسی رجسٹری نہیں کی جاتی جس میں سرکاری فیسوں سے بھی زیادہ بھتہ وصول نہ کیا جاتا ہوں جو کام پہلے صرف پانچ ہزار کی ادائیگی پر ہوتا تھا وہ آج کل بیس سے پچیس ہزار روپے کی رشوت کی وصولی کے بعد کیا جاتا ہے افسران اورماتحت عملے کی پانچوں گھی میں ہیں پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے انتہائی قریبی کارکن بھی رشوت دے کر رجسٹری کرواتے ہیں ایک کارکن نے متعدد رجسٹریاں کروائیں اور ہر رجسٹری پر اس سے آٹھ آٹھ ہزار کی رشوت لی گئی ایک گورنمنٹ ہائی سکول کے ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر سے لڑ جھگڑ کر پچیس ہزار روپے ہتھیا لیئے گئے جبکہ بلدیہ کلرسیداں کے ایک سینئر اہلکار سے رجسٹری کروانے پر بیس ہزار روپے کی رشوت لے لی گئی اور اس طرح کے واقعات میں حال ہی میں اضافہ ہوا ہے مقامی شہریوں نے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اور قیادت سے اس انتظامی لوٹ مار کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

کلر سیداں کے نواحی علاقہ شاہ باغ میں نقب زنی کی واردات

Robbery committed in Shah Bagh

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں کے نواحی علاقہ شاہ باغ میں نقب زنی کی واردات میں نامعلوم چور موبائل شاپ سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل اور ہزاروں روپے کی نقدی لے اڑے۔چوری کی یہ واردات پولیس چوکی چوکپنڈوری کی حدود میں واقع شاہ باغ میں ہوئی جہاں نامعلوم چور موبائل شاپ کی عقبی دیوار کو توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور لاکھوں روپے مالیگ کے موبائل فونز اور سکریچ کارڈز جبکہ 25 سے 30 ہزار روپے کی نقدی سمیٹ کر فرار ہو گئے۔چوروں نے واردات سے قبل قریب ہی واقع ایک غیر آباد مکان جس میں پہلے کبھی ہوٹل ہوا کرتا تھا کے تولے توڑے مگر وہاں سے انہیں کچھ بھی ہاتھ نہ آنے پرہونے انہوں نے موبائل شاپ کی دکان کی دیوار توڑ ڈالی۔

Show More

Related Articles

Back to top button