DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Police case is registered as Allah Ditta is shot and injured in village Rattala Dhok Peeran by unidentified gunman, Plus news from Bewal and Daultala

رتالہ ڈہوک پیراں فائرنگ سے ایک شخص زخمی نامعلوم فرد کے خلاف مقدمہ درج

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)رتالہ ڈہوک پیراں فائرنگ سے ایک شخص زخمی نامعلوم فرد کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ جبرکے نواحی گاؤں رتالہ ڈہوک پیراں کے رہائشی اللہ دتہ ولد پنوں خان نے تھانہ گوجرخان میں ایف آئی آردرج کراتے ہوئے کہا ہے کہ میں محنت مزدوری کرتا ہوں یہ کہ کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ مورخہ 3جنوری کی رات کو سو رہے تھے کہ میں بوقت ایک بجے کے قریب پیشاب کے لیے کمرے سے باہر نکلا تو مجھے کتوں کے بھوکنے کی آوازیں آ رہی تھیں پیشاب کر کے جب واپس کمرے کی جانب جانے لگا تو کسی نامعلوم شخص نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر فائر کیا جو مجھے کمر کے دائیں جانب لگا جس سے میں شدید زخمی ہوگیا بعد ازاں زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخان لایا گیا کسی نے مجھ پر فائر کر کے میرے ساتھ زیادتی کی ہے پولیس نے 324ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔

راجہ سلیم آف رتالہ نے صدارت سے استعفیٰ دے دیا

Raja Salem of Ratala resigned as President Jammia Masjid Islam purra jabber

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)راجہ سلیم آف رتالہ نے صدارت سے استعفیٰ دے دیا کمیٹی انجمن تاجران مرکزی جامع مسجد روڈ اسلام پورہ جبر کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا انہوں نے کہا آج کے بعد اس کمیٹی سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی آئندہ کسی دوکاندار ک معاملات میں میرا عمل دخل ہو گا میں اس کمیٹی سے کنارہ کشی کرتے ہوئے استعفیٰ کا اعلان کرتا ہوں۔

رورل ہیلتھ سنٹر دولتالہ میں جدید طبی سہولیات فر اہم کر نے کا مطالبہ

Demand for modern medical facilities to be upgraded at Rural Health Center, Dalatala

دولتالہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) رورل ہیلتھ سنٹر دولتالہ میں مریضوں کی بڑھتی ہو ئی تعداد کے مطابق سہولیات کے فقدان مر یضوں کو شفٹ کر نے کے لیے نجی یا 40کلو میٹر دور سے ریسیکو 1122کی خدمات حاصل کی جانے لگیں شہر یوں کا محکمہ ہیلتھ کو فوری نو ٹس لیتے ہو ئے رورل ہیلتھ سنٹر دولتالہ میں جدید طبی سہولیات فر اہم کر نے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق غر بی گوجر خان کی لاکھوں آبادی کے لیے دولتالہ میں قائم واحد سر کاری ہسپتال میں ایکسرے اور ضروری ادویات نا پیدمر یضوں کو دوسرے ہسپتالوں میں ریفر کر نے کے لیے موجود ایمبولینس ناقابل استعمال کئی سال گزرنے کے باوجود دولتالہ کے شہر یوں کے لیے ایک مکمل ہسپتال نہ بنایا جا سکا ہر دور میں علاج معالجے کی جدید سہو لیات سے متعلق ارباب اختیار کے تما م تردعوئے کاغذوں میں ہی گم ہو گئے ہسپتال میں ادویات،سہولیات اور سٹاف کی کمی کے باعث روزانہ آنے والے سینکڑوں مریضوں کو مایوسی،دشواری اور تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ انتہائی نگہداشت کے مریض اپنی جان تک گنوا دیتے ہیں، اس وقت ہسپتال میں ایمبو لینس موجود نہیں لیکن ڈرائیورکو تنخواہ باقاعدگی سے مل رہی ہے ہسپتال کے گیر اج میں کھڑی1985 ماڈل ایمبو لینس کو محکمہ نے استعمال کے قابل نہ ہو نے کی وجہ سے انڈر گر اونڈ کر دیا ہے سیر یس مر یضوں کو دو سرے ہسپتالوں میں شفٹ کر نے کے لیے کوئی بندوبست نہیں ہے ہسپتال انتظامیہ کا کہناہے کہ ہسپتال میں موجود ایمبو لینس ناکارہ ہو چکی ہے جبکہ نئی ایمبو لینس مہیا نہیں کی گئی محکمے کی طرف سے ایمر جنسی کی صورت میں 40کلو میٹر دور ر یسیکو 1122آفس مندرہ سے رابطے کی ہدائیت کر رکھی ہے مقامی شہر یوں کا کہنا ہے کہ علاقے کے بڑے ہسپتال میں صحت کی جدید سہولیات نہ ہونا باعث تشو یش ہے انہوں نے ای ڈی او صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ رورل ہیلتھ سنٹر دولتالہ میں فوری طور پر صحت کی بہتر سہولیات فر اہم کریں۔

دولتالہ کی تاجر تنظیم نے بازار اور گردونواح میں حالیہ ہونے والی چوریوں اور پر سخت تحفظات کا اظہار

Daultala businessman expresses strong concerns over recent burglaries and robberies in the region

دولتالہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) انجمن تحفظ تاجراں دولتالہ اور ایس ایچ او جاتلی مذکرات،دولتالہ بازار میں بڑھتی چوری کی وارداتوں پر تاجر وں کے تحفظات پولیس عوام کی جان مال کے تحفظ کی ضامن ہے چوکی اور تھانوں میں نفری پوری ہو تو جرائم پر قابو پایا جا سکتا ہے، ایس ایچ جاتلی ریاض باجوہ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس چوکی دولتالہ میں انجمن تحفظ تاجراں اور ایس ایچ او جاتلی ریاض باجوہ کے در میان ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں دولتالہ کی تاجر تنظیم نے بازار اور گردونواح میں حالیہ ہونے والی چوریوں اور پر سخت تحفظات کا اظہار کیا مرکزی صدر شمشاد کمبوہ راجہ وحید راجہ وعقیل حاجی لیاقت محمد سجاد اور چوہدری نوید نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ دو مین چوکوں میں پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں جس پر ریاض باجوہ نے کہا کہ ہمارے پاس فی الحال نفری کی کمی ہے تاجر تنظیمیں اپنی مد د آپ کے تحت چوکیداروں کا بندوبست کریں جیسے ہی نفری پوری ہوئی پولیس اہلکا ر چوکوں میں فرائض انجام دینگے صدر ریجنل یونین آف جرنلسٹس معروف صحافی راجہ صدیق کیانی کے سوال پر ایس ایچ او ریاض باجوہ نے کہا کہ نفری کے معاملے پر سی پی او راولپنڈی سے ملاقات ہوئی ہے حکام بالا نے جلد نفری کی تعیناتی پریقینی دہانی کرائی ہے پولیس عوام الناس کی جان مال کے تحفظ کی ضامن ہے اور آپ لوگ جرائم کی نشاندہی کریں پولیس فوری ایکشن لیکر جرائم پیشہ افراد کا ناطقہ بند کردے گی اس میٹنگ میں تاجرکمیونٹی کے رہنماؤں کے علاوہ دولتالہ پریس کلب کے نائب صدر راجہ اخلاق اور سیکر ٹری اطلاعات یاسر اقبال مغل نے شرکت کی۔

پی ایچ پی پوسٹ ٹھاکرہ موڑ نے سالانہ کارگردگی رپورٹ پیش کر دی

PHP Post Thakara Morr presented the annual performance report

دولتالہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پی ایچ پی پوسٹ ٹھاکرہ موڑ نے سالانہ کارگردگی رپورٹ پیش کر دی، عوام دوست پالیسوں عوام کی جان مال کے تحفظ کی راہ پر گامز ن ہے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سال 2019کی سالانہ کرگاردگی رپورٹ پی ایچ پی ٹھاکرہ موڑ نے پیش کر دی ایس ایس پی ایچ پی راولپنڈی ریجن شاہد نذیر کی خصوصی ہدایت پر انچارچ پوسٹ عمران عباس ایس آئی کی نگرانی میں ٹھاکرہ موڑ عملے نے اوور لوڈ لاپرواہی کرنے والوں کے خلاف ڈرائیوروں ناقص گیس سلنڈر نصب کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے FIRs37 عوام النا س کو مختلف اقسام کی 378فراہم کیں جن میں پی ایچ پی PHP Help line 1124 کے ذریعے بھی مدد فراہم کی گئی پی ایچ پی ٹھاکرہ موڑ کا عملہ دن رات عوام الناس کی حفاظت اور مدد کے لیے شاہراہ پر گامزن ہے۔

بیول جبر،بیول گوجرخان،بیول کلر اور بیول سموٹ روڈ پر تجاوزات کی بھر مار،اسسٹنٹ کمشنر حرا رضوان کے بیول کے دورہ کے باوجود کوئی تبدیلی نہ آسکی

No changes on encroachment despite visit by assistant commissioner in Bewal

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔بیول جبر،بیول گوجرخان،بیول کلر اور بیول سموٹ روڈ پر تجاوزات کی بھر مار،اسسٹنٹ کمشنر حرا رضوان کے بیول کے دورہ کے باوجود کوئی تبدیلی نہ آسکی۔اس سے قبل کچہریوں کا انعقاد ہوا شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے لیکن کوئی شنوائی نہ ہو سکی۔دکانداروں نے اپنے ٹھیے روڈ پر لگا رکھے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے جبکہ پیدل چلنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب بھی تحصیل انتظامیہ تجاوزات مافیا کے خلاف کاروائی کرتی ہے وقتی طور پر ٹھیے ہٹا لیے جاتے ہیں لیکن چند دنوں کے بعد دوبارہ پرانی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے اس طرح بیول پل کے دونوں اطراف با اثر شخصیات نے کروڑوں روپے کی سرکاری شاملات پر قبضہ کر رکھا ہے جس کے خلاف سابق اور موجودہ ایم پی اے نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے بیول شہر اور گردونواح میں کھیل کا کوئی میدان موجود نہیں اگر سرکاری شاملات واگزر کروا کے یہاں پر کھیل کے اسیٹڈیم بنا دئے جائیں تو نوجوان نسل کے ساتھ بہت بڑی بھلائی ہو گی عوام کا مطالبہ ہے کہ تجاوزات مافیا کے خلاف کاروائی کی جائے چاہے یہ اقدام وزیر اعلی پنجاب اٹھائیں یا کوئی اور ہمیں کھیل کے میدانوں کی اشد ضرورت ہے اور یہ کام سرکاری شاملات کو واگزار کروا کے بہتر طور پر کیا جاسکتا ہے۔

بیول مسلم لیگی رہنما چوہدری فیاض اختر کی والدہ انتقال کرگئ ۔

Mother of Ch Fayaz Akhtar sadly passed away in Bewal

بیول سینئر رہنما مُسلم لیگ ن چوہدری محمد فیاض اختر چوہدری محمد الیاد اور چوہدری ایاز اختر صاحب کی والدہ محترمہاور یوسی صدر بیول مُسلم لیگ ن چوہدری مزمل حسین کی پھوپھو تقدیرِ الٰہی سے وفات پا گئیں ہیں
نمازِ جنازہ بروز ہفتہ 2:30 دیوان شاہ عبدالباقی رحمۃ اللہ علیہ آرائیں چوک بیول میں ادا کیا جائے گی
اللہ پاک مرحومہ کی بخشش فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

Show More

Related Articles

Back to top button