DailyNews

London; Al Musstafa Trust establishes free eye camps in 24 city’s in Pakistan past 3 months

المصطفیٰ کے زیر اہتمام 2019ء کی دوسری فری آئی کیمپوں کی مہم کا اختتام
2300مریضوں کے سفید موتیا کے آپریشن اور12500مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ، تشخیص اور ادویات دی گئیں
متعد د مریض جن کی دونوں آنکھوں کی بینائی ختم تھی‘آپریشن کے بعد دوبارہ آنکھوں کی روشنی مل گئی: عبدالرزاق ساجد

لندن ( نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی ) المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام فری آئی کیمپوں کی 2019ء کی دوسری مہم ختم ہو گئی، مہم کے دوران دو ہزار 300سے زائد مستحق مریضوں کے سفید موتیا کے آپریشن اور ساڑھے 12ہزار سے زائد مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ، تشیخص اور ادویات دی گئیں، تین ہزار کو ہیپا ٹائٹس بی، سی اور ایڈز کے فری لیب ٹیسٹ اور چھ ہزار افراد کو نظر کی عینکوں کی سہولیات مہیا کی گئیں۔ فری آئی کیمپوں کی مہم المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ (یو کے) کے تعاون سے لگائی گئی۔ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے بتایا کہ آئی کیمپوں میں اندھے پن میں مبتلا متعد د مریض جن کی دونوں آنکھوں کی بینائی ختم ہو چکی تھی کامیاب آپریشن کے بعد انھیں دوبارہ آنکھوں کی روشنی مل گئی، تین مہینوں ستمبر سے دسمبر تک مہم کے دوران پاکستان اور آزاد کشمیر کے 24شہروں میں آئی کیمپ لگائے گئے، المصطفیٰ ملک میں اندھے پن کے خاتمہ کی سب سے بڑی مہم چلا رہی ہے جس کے دوران ماہر ڈاکٹروں کے زیر نگرانی مریضوں کو آنکھوں کا مفت معائنہ،آپریشن، لیبارٹری ٹیسٹ، ادویات، نظر کی عینکیں اور ایمبولنس سہولیات مہیا کی جاتی ہیں۔

London; Al Musstafa Trust established 24 free eye camps in past 3 months, where they gave free medical help to around 12500 patients

بھارتی مسلمان شہریوں کے ساتھ ناروا رویہ اور امتیازی سلوک کے خلاف پرزور احتجاج

Strong protest against indecent behavior and discrimination against Indian Muslim citizens

لندن۔یوکے (رپورٹ:۔ نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) بھارتی ہائی کمیشن مودی مخالف نعروں سے گونج اٹھا۔ انڈین ہائی کمیشن لندن یوکے کے باہر سینکڑوں کی تعداد میں بھارتی شہریوں نے اکٹھے ہو کر بھارتی شہریت کے متنازعہ قانون اور بھارتی مسلمان شہریوں کے ساتھ ناروا رویہ اور امتیازی سلوک کے خلاف پرزور احتجاج کیا۔ جبکہ بی جے پی سے آزادی کے حق میں نعرے بھی لگائے۔ 18 دسمبر 2019 ء بروز بدھ کو برٹش کشمیریوں کے بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے فوری بعد 3pm کو برطانیہ میں مقیم بھارتی نژاد برطانوی شہریوں نے بھارت کی مودی سرکار کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ اس احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں کی تعداد میں مظاہرین موجود تھے۔ جو انتہاپسند ہندو بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی اور بھارتی ہندو انتہاپسند وزیر داخلہ امت شاہ کے خلاف زبردست نعرے بازی کر رہے تھے۔ انڈیا ہاؤس کے باہر احتجاج میں انڈین ورکرز ایسوسی ایشن ساؤتھ آل (یوکے) سمیت دیگر کے علاوہ برطانیہ میں مقیم بھارتی نژاد مسلمانوں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button