DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Speeding Toyota high ace overturns serval injured including women and children

تیز رفتار ٹیوٹا ہائی ایس کا اگلا ٹائر نکل جانے کے باعث گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں نو اخواتین اور بچے زخمی

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)تیز رفتار ٹیوٹا ہائی ایس کا اگلا ٹائر نکل جانے کے باعث گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں نو اخواتین اور بچے زخمی ہو گئے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی گاڑی اور ٹریفک وارڈنز موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچانے میں مدد کی۔زخمی ہونے والوں میں 17 سالہ کومل دختر بشیر سکنہ چوکپنڈوری،52 سالہ رخسانہ زوجہ بشیر سکنہ چوکپنڈوری، 60 سالہ نثارہ زوجہ ریاض سکنہ کوری روڈ،60 سالہ عابدہ زوجہ ساجد سکنہ شاہ باغ،28 سالہ سحرش زوجہ اصغر علی سکنہ شاہ باغ،27 سالہ سفیہ زوجہ عاشر سکنہ چوآ خالصہ،انیسہ دختر عاشر،45 سالہ صاعقہ زوجہ رفاقت سکنہ کلر سیداں اور 34 سالہ روبینہ سکنہ چوکپنڈوری شامل ہیں۔تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

پنجاب حکومت نے ضلع راولپنڈی کے دس ھائی مدارس کو ماڈل سکولوں کا درجہ دیتے ہوئے ان میں سہولیات کی فراہمی کے لیئے دس کروڑ روپے مالیت کے ٹینڈر طلب کر لیئے ہیں

Punjab government approves 10 Caror Rps tenders to approve 10 high schools in to model schools

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)پنجاب حکومت نے ضلع راولپنڈی کے دس ھائی مدارس کو ماڈل سکولوں کا درجہ دیتے ہوئے ان میں سہولیات کی فراہمی کے لیئے دس کروڑ روپے مالیت کے ٹینڈر طلب کر لیئے ہیں تحصیل کلر سیداں, گوجرخان,راولپنڈی اور مری کے دو دو تحصیل کہوٹہ اورٹیکسلا کا ایک ایک سکول شامل ہیں,ماڈل سکول کا درجہ پانے والوں میں تحصیل کلرسیداں سے گورنمنٹ بوائز/گرلز ہائیر سیکنڈری سکولز چواخالصہ تحصیل گوجرخان سے گورنمنٹ بوائز/گرلز ہایئر سیکنڈری سکولز بیول,تحصیل راولپنڈی سے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول لوکو شیڈ اور گورنمنٹ کمروہینسو سیکنڈری سکول ڈھوک کشمیریاں,تحصیل مری سے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گھوڑاگلی اور گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری باڑیاں اورتحصیل کہوٹہ سے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مٹور شامل ہیں۔

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں چوری کی تین مختلف وارداتوں میں نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور طلائی زیورات لے اڑے

Burglars carry out many lakhs Rps worth of valuables gold jewelry in three different burglaries in the outskirts of Kallar Syedan.

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں چوری کی تین مختلف وارداتوں میں نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور طلائی زیورات لے اڑے۔چوری کی پہلی واردات گرلز ڈگری کالج کلر سیداں کے قریب واقع حاجی اخلاق حسین کے گھر میں ہوئی جہاں رات کی تاریکی میں نامعلوم چور کھڑکی کے سریے ٹیڑے کر کے گھر میں داخل ہو گئے اور تمام کمروں کی تلاشی کے دوران 70 ہزار روپے کی نقدی سمیٹ کر فرار ہو گئے۔ادھر معذور خاتون کی دیکھ بھال کیلئے رکھی گئی گھریلو ملازمہ لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی پر ہاتھ صاف کر گئی۔نواحی علاقہ کے رہائشی محمد فیاض نے بتایا کہ انہوں نے اپنی معذور خالہ کی دیکھ بھال کیلئے نواحی علاقہ جسوالہ کی رہائشی ملازمہ رکھی ہوئی تھی جس نے موقع پا کر 55 ہزار روپے کی نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات چوری کر لئے۔ دریں اثناء ڈیڈھ لاکھ روپے مالیت کی بھینس چوری کرنے کے الزام میں مدعی محمد شعبان سکنہ منیاندہ کی درخواست پر مسمیان طارق محمود،بابر حسین اورالطاف حسین کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تینوں ملزمان کا فی عرصے سے پولیس کو مطلوب تھے جن کوپنجاب ہائی وے پٹرولنگ غوثیہ چوک کے سب انسپکٹر راشد محمو د اورتھانہ مندرہ کے اے ایس آئی ظہیر کیانی نے دیگر ملازمین کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا

Highway police arrest three wanted criminals in Kallar Syedan region

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) پنجاب ہائی وے پٹرولنگ غوثیہ چوک نے اعلی افسران کی ہدایات کی روشنی میں ماہ دسمبر میں دوران سفر 18مسافروں کو مدد فراہم کی جبکہ ایک عدالتی مفرور شاہ رخ ملک ولد ملک ممتاز حسین سکنہ طارق آباد سرگودھاجو کہ تھانہ کلرسیداں میں درج مقدمے میں مطلوب تھا کوراشد محمود سب انسپکٹر علمدار اے ایس آئی پی ایچ پی غو ثیہ چوک نے گرفتار کیا علاوہ ازیں تھانہ مندرہ کو مطلوب دو اشتہاری دوست محمدخان ولد طیب خان سکنہ سوات اور نواب خان ولد محمد خان سکنہ سوات کو گرفتار کرلیا،تینوں ملزمان کا فی عرصے سے پولیس کو مطلوب تھے جن کوپنجاب ہائی وے پٹرولنگ غوثیہ چوک کے سب انسپکٹر راشد محمو د اورتھانہ مندرہ کے اے ایس آئی ظہیر کیانی نے دیگر ملازمین کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس غوثیہ چوک نے کارروائی کرتے بہوئے شراب فروش کو گرفتار کرلیا

Punjab Highway Patrolling police Ghoshia Chowk arrested a liquor dealer

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس غوثیہ چوک نے کارروائی کرتے بہوئے شراب فروش کو گرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطابق پی ایچ پی غوثیہ چوک کے ا ے ایس آئی ناصر محمود تھانہ مندرہ کے اے ایس آئی ظہیر کیانی کے ہمراہ معمول کی گشت پر تھے کہ بھاٹہ روڑ پر سانپوں والی کسی کے قریب ایک رکشہ کو مشکوک جان کر روکا،دروان تلاشی رکشے کی سیٹ کے نیچے رکھے گئے ایک گیلن میں سفید رنگ کامحلو ل موجود تھا جس کے بارے میں رکشہ ڈرائیور کوئی جواب نہ دے سکا،پڑتال کرنے پر گیلن میں موجودمحلول دس لیٹر دیسی شراب کا نکلا جس پر رکشہ ڈرائیور عثمان علی ولداختر علی سکنہ فیصل کالونی موہڑ ہ مندو مندرہ کو گرفتار کرلیا گیا،جس کو مزید تفتیش کے لئے تھانہ مندرہ منتقل کردیا گیا جہاں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button