DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Body of Yasir Safeer of Saudi Arabia found in Thoa Khalsa

تھانہ کہوٹہ کے نواحی علاقہ تھوہا خالصہ کے قریب روڈ کنارے لاش برآمد

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
تھانہ کہوٹہ کے نواحی علاقہ تھوہا خالصہ کے قریب روڈ کنارے لاش برآمد۔ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور پولیس تھانہ کہوٹہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، تفصیلات کے مطابق تھوہا خالصہ کے قریب روڈ کنارے ایک لاش برآمد جس کی شناخت یاسر سفیر ولد سفیر احمد ساکن سنال میرا کہوٹہ کے نام سے ہوئی تھانہ کہوٹہ پولیس نے نعش کو طویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل کر دیا گیا پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

Kahuta; Body of Yasir Safeer of overseas Pakistani settled in Saudi Arabia has been found in Thoa Khalsa by a road side, he had been shot dead.

ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمدنے بیول تا سموٹ سٹر ک کے لیے ساٹھ لاکھ کی خطیر گرانٹ جاری کر دی

MPA Raja Sagheer Ahmed approves 60 Lakh rps grant for Bewal to Samot road works

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمدنے بیول تا سموٹ سٹر ک کے لیے ساٹھ لاکھ کی خطیر گرانٹ جاری کر دی۔سڑ ک کا کام تیزی کے ساتھ شروع اہل علاقہ کی طرف سے ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمدکا تہ دل سے شکریہ۔تفصیل کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد نے بیول تا سموٹ سٹر ک کی شدید ٹوٹ پھوٹ کو دیکھتے ہوئے ساٹھ لاکھ کی خطیر گرانٹ جاری کر دی جس پر بڑی تیزی سے کا م شروع ہے سٹر ک کی تعمیر سے اہلیان علاقہ کا سب سے بڑا مسلہ حل ہو جائے گا۔ فنڈز کی ترسیل اور کام شروع کرانے پر ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمدکے چیف سپوٹرحلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ قیصر وینس،راجہ عمران مینوں،انجینئر راجہ بلال،راجہ ناصر علی کیانی اور دیگر اہلیان علاقہ نے ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمدکا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا ہے۔

ملکی حالات بہتر ہو رہے ہیں جلد عوام کو ریلیف ملے گا۔سابق ایم این اے غلام مر تضیٰ ستی

The situation in the country is getting better soon, the people will get relief. Ghulam Murtaza Satti

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم این اے غلام مر تضیٰ ستی نے کہا کہ چند قوتیں پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں وزیر اعظم عمران خان بڑی جرات و بہادری سے حالات کا مقابلہ کر رہے ہیں قوم کو اس وقت متحدس ہونے کی ضرورت ہے مسلہ کشمیر ہمارے لیے اہم ہے سلامتی کونسل میں پوری دنیا پر عمران خان نے واضع کیا کہ کشمیریوں کو آزادی دیے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا اس علاقے کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ کوشش کی ایک ارب دس کروڑ روپے گیس کے ہمارے دور میں منظور ہوئے عوام علاقہ نے میرے ساتھ بھرپور تعاون کیا رات کو پانچ ہزار سے جیتا اور صبح مجھے ایک سازش کے تحت ہارا دیا گیا منتحب نمائندوں کو عوام سے کیے وعدے پورے کرنا ہونگے ایم این اے صداقت علی عباسی نے کہا کہ اگلے سال سہالہ اوور ہیڈ برج بنے گا ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے و رہنما تحریک انصاف غلام مرتضیٰ ستی نے کہوٹہ پریس میڈیا سنٹر کے پروگرام عوام اور سیاست میں گفتگو کرتے ہوئے کیا سید عمران شاہ بھی انکے ہمراہ تھے انھوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن بے معنی خیز ہیں عوام دو نمبر لوگوں کو وؤٹ نہ دیں چاہے انکا تعلق کسی بھی جماعت سے کیوں نہ ہو انھوں نے کہا کہ بہت جلد عمران خان کو کہوٹہ کا دورہ کراؤنگا اور انشا اللہ نڑڑ پنجاڑ کے حوالے سے سیاحت کو فروغ کے لیے فنذڈ ملیں گے اور کہوٹہ کے لیے میگا پراجیکٹ بھی ملیں گے انھوں نے کہا کہ منتحب نمائندے اداروں سے کرپشن کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں غیر قانونی لکڑی کی کٹائی، چوری ڈکیتی منشیات فروشی کی وارداتوں کو ختم کیا جائے سیاسی بنیادوں پر پسند و نا پسند کی بنیاد پر تبادلے نہ کیے جائیں بلا تفریق عوام کی خدمت جاری رکھونگا اور جہاں بھی مجھے پکارا جائیگا حاضر ہوں ملکی حالات بہتر ہو رہے ہیں جلد عوام کو ریلیف ملے گا۔

سکول کی نئی بلڈنگ کا افتتاح 25دسمبر کو پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن آستانہ عالیہ بگہار شریف کرینگے

Professor Dr. Sahibzada Sajid-ur-Rehman Astana Aaliyah Baghar Shareef to inaugurate new school building

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
دی ایجوکیٹر پراجیکٹ آف بیکن ہاؤس کہوٹہ کیمپس تعلیمی شعبے میں مثبت تبدیلی لائے گا چار کنال پر تعمیر جدید بلڈنگ لڑکے لڑکیوں کے لیے علیحدہ علیحدہ کلاسز اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ یہ سکول اپنی مثال آپ ہے کوالیفائڈ اساتذہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم لازمی اور بچوں کو بہترین تربیت نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جبکہ جدید تقاضوں کے مطابق کلاسز، لائبریری، کمپیوٹر و سائینس لیب اور کھیلنے کے لیے جگہ بھی ہے تقریری مقابلہ جات، اُردو خوش خطی دینی تعلیم کے لیے عالم فاضل قاری حضرات موجود ہیں انڈور گیمز میں ٹیبل ٹینس، کیرم بورڈ،جبکہ آؤٹ ڈور گیمس کرکٹ، فٹ بال، رسہ کشی، بیڈ منٹن وغیرہ بھی شامل ہیں ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر دی ایجوکیٹر پراجیکٹ آف بیکن ہاؤس محمد مقصود نے کہوٹہ پریس میڈیا سنٹر کو انٹر ویو دیتے ہوئے کیا اس موقع پر پوٹھوہار ویلفئیر ٹرسٹ کے صدر ملک منیر اعوان، صدر کمیونٹی ویلفئیر سوسائٹی اصغر حسین کیانی بھی موجود تھے شہر سے باہر یہ خوبصورت نظاروں کے درمیان موجود بلڈنگ بچوں کو مکمل تحفظ اور خوشگوار ماحول فراہم کرتی ہے کم فیس پر جدید سہولیات سے آراستہ اس سکول میں والدین اپنے بچوں کو دنیاوی اور دینی معیاری تعلیم دے سکتے ہیں حاجی ملک منیر اعوان اور اصغر حسین کیانی نے محمد مقصود کی کاوشوں کی تعریف کی اور کہا کہ اس سکول سسٹم کی وجہ سے غریب اور نادار لوگوں کے بچے بھی کم فیس میں عمدہ تعلیم حاصل کر سکیں گے جبکہ سکول کی نئی بلڈنگ کا افتتاح 25دسمبر کو پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن آستانہ عالیہ بگہار شریف کرینگے۔

ٍبھون اعوان والے ملک شاہد لطیف کے والد محترم ماسٹر محمد لطیف وفات پا گئے

Master M Latif sadly passed away in village Bhoon Awan

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ٍبھون اعوان والے ملک شاہد لطیف کے والد محترم ماسٹر محمد لطیف وفات پا گئے۔نمازے جنازہ میں صدرمسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ راجہ رفاقت حسین جنجوعہ سے سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شر کت کی۔ یونین کونسل ہوتھلہ کے گاؤں ٍبھون اعوان والے ملک شاہد لطیف کے والد محترم ماسٹر محمد لطیف وفات پا گئے ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں بھون اعوان میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں صدرمسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ راجہ رفاقت حسین جنجوعہ، مسلم لیگ ن کی سیاسی شخصیت ملک اشتیاق احمد، پٹواری راجہ محمد فیصل، پٹواری راجہ شاہد محمود،سابق کونسلر ملک ناصر شہزاد، نمبردار ملک فدا حسین، ملک سجاد معصومی، ملک بشارت، ملک عبدار، ملک حبیب الرحمن، ملک قاسم چشتی، ملک جاوید،ملک عاصم حبیب، ملک اویس ایڈوکیٹ،ملک حمید اللہ،سابق کونسلر رفاقت قریشی،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button