DailyNewsOverseas news

Greece; Four Pakistanis national die after gas heater fumes suffocation near Athens

یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے قریب جمعہ کے دن کمرے میں گیس ہیٹر کی وجہ دم گھٹنے سے چار پاکستانی جان بحق

ایتھنز( زاہد مصطفی اعوان,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے قریب جمعہ کے دن کمرے میں گیس ہیٹر کی وجہ دم گھٹنے سے چار پاکستانی جان بحق ہو گئے سردی کی شدت سے پچنے کے لیے رات کو پاکستانیوں نے کمرے میں آگ جلائی ہوئی تھی جس کی وجہ سے خطرناک گیس پیدا ہوئی اور گیس کی وجہ سے دم گھٹنے سے چار پاکستانی ہلاک ہو گئے جن کا تعلق کھاریاں سے ہے۔دو نوجوان کا تعلق موضع ہیل۔ایک کا موضع نند پور۔اور چوتھے نوجوان کا تعلق موضع چک بانسریاں سے بتایا جاتا ہے۔ ان کے نام امجد ذیشان صدیق اور نبیل بتایا جاتا ہے یہ چاروں ایک فارم ہاوس میں کام کرتے تھے پولیس فوری طور پر حادثے کی جگہ پر پہنچی اور ڈیڈباڈیز کو ہسپتال منتقل کیا سفارتخانہ پاکستان نے کہا کے ضروری کاروائی کے بعد ڈیڈباڈیز کو پاکستان روانہ کر دیا جائے گا اس حادثہ کے بعد یونان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی انتہائی غمگین ہے پاکستانی کمیونٹی یونان کے صدر چوہدری شاہد نواز وڑائچ نے کہا کے اس مشکل وقت میں وہ غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں قائم مقام سفیر یاورعباس نے کہا کہ وہ اس وقت انتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطہ میں ہیں اور ضروری کاروائی کے بعد سفارت خانہ پاکستان یونان جان بحق ہونے والے پاکستانیوں کی ڈیڈباڈیز کو جلد از جلد پاکستان روانہ کر دیے گا۔معلوم ہوا ہے کہ جاںبحق ہونے والے چاروں نوجوانوں کی نماز جنازہ سوموارشام 6بجے ایتھنز میں ادا کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button