DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; All the accused arrested for the alleged murder of Mohsin Farooq, a leading volleyball player, are sent to jail on judicial remand

والی بال کے معروف کھلاڑی محسن فاروق کے مبینہ قتل کے الزام میں گرفتار تمام ملزمان کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)والی بال کے معروف کھلاڑی محسن فاروق کے مبینہ قتل کے الزام میں گرفتار تمام ملزمان کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے سی آئی اے سمیت پولیس کی تمام تفتیشی ٹیموں کا واقعہ کے اتفاقی حادثے پر اتفاق تفصیلات کے مطابق تیس سالہ محسن فاروق گزشتہ ماہ کلرسیداں کے گاؤں میں منعقدہ والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں کامیابی کے بعد دوستوں کے ہمراہ بحریہ میں گیا تھا جہاں دو فلیٹ بک کیئے گئے تھے کہ رات گئے محسن فاروق عمارت کی پانچویں منزل سے گر کے جاں بحق ہوا پولیس نے واقعہ کو تفتیش کے بعد اسے قتل قرار نہیں دیا جبکہ محسن کے لواحقین کا اصرار تھا کہ محسن کو اس کے دوستوں نے قتل کیا ہے آئی جی اسلام آباد پولیس عامر ڈوگر کے حکم پر واقعہ کی تفتیش مختلف ٹیموں اور سی آئی اے نے بھی کی مگر سب نے اس واقعہ کو قتل تسلیم نہیں کیا جبکہ وقوعہ کے وقت وہاں موجود محسن کے دوستوں اور ایک لڑکی کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ملزمان پر قتل کا الزام ثابت نہ ہوسکا اور عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

Kallar Syedan; All the accused arrested for the alleged murder of Mohsin Farooq, a leading volleyball player from Sambal Samot , are sent to jail on judicial remand. The police said it could not prove it was murder, while the family is convinced Mohsin Farooq was murdered by his close friends.

منافع کا لالچ دے کر نوسرباز سادہ لوح شخص سے دو لاکھ روپے کی رقم ہتھیا کر فرار ہو گیا

M Sagheer of Chakrali looses 2 Lakh Rps in a scam

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) منافع کا لالچ دے کر نوسرباز سادہ لوح شخص سے دو لاکھ روپے کی رقم ہتھیا کر فرار ہو گیا۔محمد ضمیر سکنہ چکڑالی نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز بوقت ساڑھے 11 بجے دن الطاف حسین سکنہ موضع ستھوانی کے ہمراہ کلر سیداں میں واقع قومی بچت میں یتیم بچوں کیلئے مبلغ دو لاکھ روپے جمع کروانے کیلئے گیا تو ایک نامعلوم شخص نے مجھے پکڑ لیا اور مجھے لالچ دیتے ہوئے کہا کہ آپ نادرا سے ب فارم بنوالیں اس میں آپ کو ایک لاکھ روپے میں 18 ہزار روپے کا منافع ہو گاجس کے بعد وہ ہمیں راولپنڈی روڈ پر واقع فاطمہ جناح کالج کے باہر اپنے دفتر میں لے گیا اور چوکیدار سے کہا کہ جاؤ چائے لے آؤاور پھر اس نے ب فارم لیا اور پوچھا کہ کتنے پیسے ہیں تا کہ میں فارم میں لکھ دوں اس پر میں نے بتایا کہ میرے پاس دو لاکھ روپے ہیں جس کے بعد اس نے ب فارم پر میرا نام و پتہ درج کیا اور پھر رقم لکھی اور کہا کہ رقم دو تا کہ میں گنتی کرلوں اور اپنے پیسے چیک کرنے والی مشین میں چیک کروں کہ کہیں اس میں جعلی نوٹ تو نہیں جس پر میں نے تمام رقم اس کے حوالے کر دی پھر اس نے باہر سے ب فارم کی فوٹو کاپی کروانے کیلئے مجھے باہر بھیج دیا اور جب میں فوٹو کاپی کروانے کے بعد واپس آیا تو دیکھا کہ وہ آدمی اپنے موٹر سائیکل پربیٹھ کر بھاگ گیا اور میرے دو لاکھ روپے کی رقم بھی ہمراہ لے گیا۔

ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا

Arsalan, 19 of Dodhilli seriously injured in a motorbike accident near Saroha Chaudhrian

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی) ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں راولپنڈی شفٹ کر دیاگیا۔19 سالہ ارسلان سکنہ دودھلی اپنی موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ سروہا چوہدریاں کے قریب روڈ پر اچانک کتا آ جانے کے باعث وہ حادثے کا شکار ہو گیا اور سر پر شدید قسم کی چوٹیں بھی آئیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی گاڑی موقع پر پہنچ گئی جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

عمران خان کی 22 سالہ جدو جہد ضرور رنگ لائے گی, راجہ ساجد جاوید

Imran Khan’s 22-year-old struggle will definitely bring better future, Raja Sajid Javed

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) پی ٹی آئی کے رہنما و سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقاء اور سلامتی مضبوط فوج کیساتھ وابستہ ہے اور ظلم قوت دشمنوں کی صرف ایک ہی کوشش ہے کہ ملک کو کسی نہ کسی طرح سے غیر مستحکم کیا جائے اور یہی وجہ ہے کہ ملک کو کمزور کرنے کیلئے سازشوں کا جال بنا جا رہا ہے مگر ایسے عناصر کو ناکامی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گا۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت غیر ملکی ایجنسیاں متحرک ہیں عوام ان سے ہوشیار رہیں اور ان کی افواؤں پر کان نہ دھریں اور انشاء اللہ پاکستان پر ہماری مسلح افواج کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دے گی۔ہم ہر طرح سے اپنی افواج کیساتھ ہیں اور ملک کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان سب کیلئے فخر ہے انشاء اللہ تمام مسائل بہت جلد حل ہونگے۔عمران خان کی 22 سالہ جدو جہد ضرور رنگ لائے گی اور وہ دن دور نہیں جب ملک میں خوشحالی کا دور دورہ ہوگا۔

پی ٹی آئی کے دعوؤں کے باوجود ملک میں قانون کی بالادستی اور حکمرانی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق سٹی نائب ناظم چوہدری زین العابدین عباس

Lack of law and rule Despite PTI claims

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق سٹی نائب ناظم چوہدری زین العابدین عباس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دعوؤں کے باوجود ملک میں قانون کی بالادستی اور حکمرانی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکا۔انہوں نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال اور مہنگائی سے عوام پریشان حال ہیں جبکہ حکومت کے وزراء چین کی بانسری بجا رہے ہیں۔حکومت یاد رکھے کہ ملک میں طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں اور حکمرانی بھی عوام کی ہی ہو گی ہو گی۔سلیکٹڈ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے،عام انتخابات میں جتنے بھی وعدے کئے گئے تھے سب جھوٹ ثابت ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سی پیک کا معاہدہ کرنے والے قومی محسن میاں نواز شریف سمیت مسلم لیگ (ن) کی پوری قیادت کو احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ اربوں روپے کی قومی دولت لوٹنے والے مجرم اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں۔

غیر شادی شدہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغواء کرنے کے الزام میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

Police case registered in village Mangloora after abduction of a 29 year old girl

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)29 سالہ غیر شادی شدہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغواء کرنے کے الزام میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔مغویہ کے بھائی مرزا غلام فرید سکنہ منگلورہ نے پولیس کو بیان دیا کہ اس کی 29 سالہ ہمشیرہ (ک) 16 دسمبر کو گھر سے خریداری کیلئے کلر سیداں بازار گئی اور ابھی تک واپس نہیں آئی۔اپنے طور پر تلاش کرتا رہا مگر اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔مجھے قوی یقین ہے کہ کسی نامعلوم شخص یا اشخاص نے میری ہمشیرہ کو ورغلا پھسلا کر حرام کاری کی غرض سے اغواء کر لیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button