AJKDailyNews

Chakswari, AJK; Prime Minister AJK Raja Farooq Haider Khain sad over the current situation in Kashmir, Azeem Rehmat

وزیر اعظم آ زادکشمیر راجہ فاروق حیدر خا ن مقبو ضہ کشمیر ابتر صورت حال سے بہت غمگین ہیں,حلقہ نمبر دو چکسواری اسلام گڑھ کے سیکرٹری جنرل عظیم رحمت

چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)مسلم لیگ ن آ زاد کشمیر حلقہ نمبر دو چکسواری اسلام گڑھ کے سیکرٹری جنرل عظیم رحمت نے کہا کہ وزیر اعظم آ زادکشمیر راجہ فاروق حیدر خا ن مقبو ضہ کشمیر ابتر صورت حال سے بہت غمگین ہیں ان کا دل مقبو ضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم اور بربریت سے خون کے آنسو روتا ہے اسمبلی فلور پر انہوں نے جن جذبات کا اظہار کیا ہے اور آ ئندہ آ نے والے جن خطرات کا ذکر کیا ہے پوری کشمیری قوم کو سوچ بچار کرنا چا یئے ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آ زاد خطے میں بسنے والے اس پار کشمیر ی مقبو ضہ کشمیر کے مظلوم بہن بھائیوں کے دکھ میں برابر شریک ہیں انہوں نے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر کے تمام کشمیری اس پار ہوں یا اس پار تقسیم کشمیر کے کسی بھی فارمولے کی کسی صورت میں بھی حمایت نہیں کرتے اور نہ ہی کبھی کرینگے ریاست جموں و کشمیر آزاد ہو کر رہے گی۔

چکسواری (حافظ شہریاربسملنمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) چکسواری پریس کلب چکسواری کے سال 2020کے لیے عہدیداران کا انتخابات مکمل راجہ نثار احمد خان صدر اور عنصر محمود غزالی سیکرٹری جنرل منتخب تمام عہدیداران کا انتخاب بلا مقابلہ ہوا سابق مشیر وزیراعظم و سابق صدر پریس کلب یاسر ممتاز چوہدری اور دیگر کا نو منتخب صدر و دیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش تفصیلات کے مطابق چکسواری پریس کلب کا ایک اہم اجلاس گزشتہ روز زیر صدارت حاجی محمد ادریس منعقد ہوا جس میں سال 2020کیلئے نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لانا تھا تمام ارکان و ممبران نے باہمی مشاورت سے راجہ نثار احمد کا نام بطور صدر تجویز کیا اس کے بعد دیگر عہدیداران کے انتخاب کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں راجہ نثار احمد خان یاسر ممتاز چوہدری،محمد رفیق بھٹی،محمد اقبال خواجہ،افراز محمود راجہ،اور عابد حسین چوہدری شامل تھے کمیٹی نے متفقہ طور پر اعلان کیا کہ سال 2020کیلئے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد ادریس،چیئرمین سپریم کونسل محمد رفیق بھٹی،صدر راجہ نثار احمد خان،سینئر نائب صدر محمد اقبال خواجہ،نائب صدور معظم علی چوہدری،غلام فرید راجہ،جنرل سیکرٹری عنصر محمود غزالی،ڈپٹی سیکرٹری حقنواز صدیقی،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل محمد فاروق چوہدری،سیکرٹری مالیات عبدالخالق چوہدری،اور سیکرٹری اطلاعات و نشریات نوید یونس چوہدری ہونگے نئے عہدیداران کے انتخاب کے بعد تمام ممبران نے راجہ نثار احمد خان اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اس کے بعد ممتاز کاروباری شخصیت ندیم حسین روپیال کی طرف نئے عہدیداران کو ریفریشمنٹ دی گئی نو منتخب صدر و عہدیداران نے بازار کا چکر لگایا جس میں جگہ جگہ ان کا استقبال کیا گیا پی آر او راجہ جاوید اقبال وزیر حکومت راجہ شہباز خان خضر حیات خان،قائد اساتذہ محمد مہربان علی چوہدری،حاجی فاروق لون،رضوان لون سفیر احمد،سعید احمد،راجہ مروت خان اور دیگر نے استقبال کیا اور مبارکباد پیش کی۔

چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) تحریک انصاف آ زاد کشمیر کے مرکزی رہنما سابق امید وار اسمبلی حلقہ نمبر دو چکسواری اسلام گڑھ چودھری محبوب اصغر نے کہاکہ قا ئد کشمیر بیر سٹر سلطان محمود چودھری آ زاد کشمیر کے واحد لیڈر ہیں جن کی انٹر نیشنل سطح پر پہچان ہے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے اور مقبو ضہ کشمیر میں آٹھ لاکھ سے زائد بھارتی فورسز کے کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم اور مودی کی انتہا پسندی کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کیا ہے بیرسٹر سلطان محمود چودھری کی تحریک آ زادی کشمیر کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لا ئے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مقبو ضہ کشمیر کرفیوکو پانچھواں ماہ شروع ہے بھارتی افواج کی ریاستی دہشگردی کے سامنے کشمیری سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو رہے ہیں مودی نے جو شہریت کا قانون نافظ کیا اس سے ہندوستان ٹوٹنے کے قریب پہنچ چکا ہے۔

چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) سابق لارڈ میئر نوٹینگم برطا نیہ کونسلر محمد صغیر راجپوت نے کہا کہ آ زادکشمیر کے حکمرانوں نے قومی ایشو کو بھلا کر مظفر آ باد کی کرسی کی خاطر غیر ریاستی سیاسی جماعتوں کو پروان چڑھایا اور بہتر سال سے جی حضوری میں لگے ہو ئے ہیں آج جب تقسیم کشمیر کے حوالے سے باتیں ہو رہی ہیں وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خا ن تاریخ میں کس طرح کا نام لکھوانا چا ہتے ہیں غدار وں کی لسٹ میں یا ہیرو کی لسٹ میں اگر ان کی بات نہیں سنی جاتی تو ان کو وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دینا چا یئے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آ زاد کشمیر میں تعمیر وترقی کے بلند و بانگ دعوے کرنے والی کسی بھی حکومت نے آج تک کوئی کام نہیں کیا موجودہ حکومت بھی سابقہ حکومتوں کے نقش قدم پر چل رہی ہے انہوں نے کہا کہ تاریخ کسی کو معاف نہیں کرتی جو اچھے کام کر جاتے ہیں ان کا نام سنہر ی حروف میں لکھا جاتا ہے اور عوام کے مسائل کو نظر انداز کرتے ہیں ان کانام کرپٹ لوگوں کے ساتھ شامل کردیا جاتا ہے

Show More

Related Articles

Back to top button